• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home صحت و سائنس

تیزقدموں سے چلیں اور بڑھاپے کی رفتار سست بنائیں

Online Editor by Online Editor
2022-04-21
in صحت و سائنس
A A
تیزقدموں سے چلیں اور بڑھاپے کی رفتار سست بنائیں
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ

لندن: اگرچہ تیز قدمی یا برسک واک کے لاتعداد فوائد سامنے آچکے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ تیز چلنے کی ورزش سے جینیاتی سطح پر عمررسیدگی کا عمل سست کیا جاسکتا ہے۔
برطانیہ میں اپنی نوعیت کی اس انوکھی تحقیق میں لگ بھگ چار لاکھ افراد کا جائزہ لیا گیا ہےاور معلوم ہوا کہ ہے برسک واک کی ورزش سے بڑھاپے کے روکنے اور جوانی برقرار رکھنے کے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں ان کا براہِ راست اظہار بایومارکر یعنی بدن کے اندر اجزا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
جی ہاں! آپ نے درست پہچانا کہ تیزقدمی کا اثر لیوکوسائٹ ٹیلومر لینتھ یا لمبائی ( ایل ٹی ایل) پر ہوتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم میں ٹیلومرز کی لمبائی کم ہوتی جاتی ہے یعنی ایک پیدائشی بچوں کے ٹیلومرز بوڑھے شخص کے مقابلے میں قدرے لمبے ہوں گے۔
اب برطانیہ کی جامعہ لیسیٹر کے سائنسدانوں نے کئ اداروں کے اشتراک سے 405981 ایسے افراد کا ڈیٹا دیکھا ہے جو درمیانی مدت سے تعلق رکھتے تھے۔ معلوم ہوا کہ جو افراد تیزچلنے کی عادت اپناتے ہیں دیگر کے مقابلے میں ان کے ٹیلومرز طویل ہوتے ہیں جو ان کی جینیاتی جوانی کو ظاہر کرتے ہیں اور بڑھاپے کی سست رفتار ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے خلیات میں موجود کروموسوم کے کناروں پر موجود ٹیلومرز ایک طرح سے ڈھکن یا کیپ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان میں نان کوڈنگ ڈی این اے کی بھرمار ہوتی ہے جو کروموسوم کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتے ہیں۔ یہ عین اسی طرح کروموسم کی حفاظت کرتے ہیں جس طرح جوتے کے تسمے جوتے کو کھلنے یا خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔
جب جب خلیہ تقیسم ہوتا ہے ٹیلومر بھی تقسیم ہوتے ہیں اور یوں مختصر سے مختصر ہوتے جاتے ہیں جس سے عمر کی پونجی کا خاتمہ جینیاتی سطح پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایل ٹی ایل کو جینیاتی سطح پر بڑھاپے کے لیے ایک اہم جینیاتی نشانی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یوں تیز چلنے سے ٹیلومر کی تقسیم سست پڑتی ہے جو بتاتی ہے کہ ہم خلوی اور جینیاتی پیمانے پر جوان ہیں یا بڑھاپے کو سست کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ تیز قدموں سے چلنے کی عادت یا ورزش بھی نفسیاتی، جسمانی، دماغی اور فعلیاتی فوائد سے بھرپور ہوتی ہے۔
ان افراد میں چلنے کی شرح نوٹ کرنے کے لیے ایک عرصے تک انہیں حرکات نوٹ کرنے والے ہلکے پھلکے آلات پہنائے گئے تھے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ جتنا آپ تیز چلنے کی عادت اپنائیں گے ٹیلومر کے چھوٹے ہونے کا رحجان اتنا ہی کم ہوگا۔ یوں یہ ہمارے پاس پہلی مرتبہ تیزقدمی سےجوانی برقرار رکھنے کا جینیاتی ثٖبوت سامنے آیا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے میں این آئی اے کا اہم کردار:شاہ

Next Post

جنوبی کشمیرکے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

کشمیر۔ قومی کردار میں گراوٹ کیوں ؟

بچوں پر والدین کے دباؤ کے اثرات

2024-10-03
گردن میں سوجن: کیا کریں؟

گردن میں سوجن: کیا کریں؟

2024-08-01
انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

انسان کے جسم میں دل کی اہمیت

2024-07-16
سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

سر درد کی مختلف اقسام اور علاج کے قدرتی طریقے

2024-06-13
بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

بچوں پر ٹیکنالوجی کے مثبت اور منفی اثرات

2024-06-06
پھل اور سبزیاں کھانے سے  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

پھل اور سبزیاں کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

2024-06-06
گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

گرمی کے موسم میں جلد کی چمک کیسے برقرار رکھی جائے؟ یہ پانچ نکات پرعمل کریں

2024-05-24
جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

جراثیم۔ زندگی اور موت کے ساتھی

2024-05-23
Next Post
جنوبی کشمیرکے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

جنوبی کشمیرکے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ بھاری کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan