سرینگر ،14ستمبر:
سوجیاں سڑک حادثے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جان گنوانے والے لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پونچھ سڑک حادثے میں لوگوں کی موت افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
اُنہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50،000 روپے دینے کا اعلان کیا۔