سرینگر، مارچ22:
اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے صورہ سرینگر میں مختصر شوٹ آؤٹ کے دوران پولیس اہلکار عمران احمد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں بخاری نے کہاکہ ’’میں دُکھ کی اِس گھڑی میں غمزدہ کنبے اور عزیز اوقارب کے ساتھ ہوں، تشدد یہ عمل قابل نفرت ہے اور اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ صرف تباہی وبربادی ہی کرتا ہے اور ہمارے دکھ تکالیف میں اضافہ کرتا ہے ۔ بخاری نے کہاکہ تشدد نے پورے خطہ میں آج تک کئی قیمتی جانیں لیں اور اِس عمل کو روکنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں اِس حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ دوران ِ ڈیوٹی معصوم جانوں کو بچانے کے لئے فوری احتیاطی اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انہوں نے اُمیدظاہر کی ہے جلد سے جلد قاتلوں کو کیفر ِ کردار تک پہنچایاجائے گا۔