• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

الطاف بخاری کے بعد پی ڈی پی کا پبلک شو

Online Editor by Online Editor
2022-11-30
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اتوار کو پی ڈی پی کی طرف سے سرینگر میں یوتھ ریلی کی گئی ۔ اس سے پہلے یہاں الطاف بخاری کی اپنی پارٹی نے ایک بڑا عوامی جلسہ کیا ۔ مبصرین کا خیال تھا کہ کشمیر میں 2019 کے بعد یہ اس نوعیت کا سب سے بڑا جلسہ ہے ۔ اب پی ڈی پی کی طرف سے جو جلسہ کیا گیا اس میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ محبوبہ مفتی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی ۔ کئی لوگوں کا خیال تھا کہ محبوب جی کے قریب قریب تمام نزدیکی ساتھیوں کے فرار کے بعد پی ڈی پی کے پاس کوئی عوامی حمایت نہیں رہی ہے ۔ لیکن ایسے تمام اندازہ غلط ثابت ہوئے اور پارٹی اپنے عوامی سپورٹ کو ظاہر کرنے میں کامیاب رہی ۔ اس سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ زمینی سطح پر پی ڈی پی کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد کی حمایت آج بھی حاصل ہے ۔
پی ڈی پی مبینہ طور بہت عرصے سے کوشش کرتی رہی کہ سرینگر میں عوامی جلسہ منعقد کرے ۔ لیکن کووڈ 19 اور اس نوعیت کے بہت سے عوامل کی وجہ سے پارٹی کے لئے جلسہ کرنا ممکن نہیں رہا ۔ اس دوران پارٹی کئی اطراف سے سخت دبائو کی شکار رہی ۔ بہت سے حلقے اندازہ لگارہے تھے پارٹی عوامی جلسہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی ۔ ماضی میں اس کے بی جے پی کے ساتھ ناکام اتحاد کے بعد اندازہ لگایا جارہاہے تھا کہ عوام میں اس کی ساکھ ختم ہوچکی ہے ۔ اس دوران پارٹی کی پوری سیاسی قیادت نے بغاوت کرکے دوسری پارٹیوں میں پناہ حاصل کی ۔ بیشتر سابق وزرا اور دوسرے رہنما اپنی پارٹی میں چلے گئے ۔ یہ انہیں لیڈروں کی حمایت کی وجہ ہے کہ الطاف بخاری ایک مضبوط جماعت بنانے میں کامیاب رہے ۔ اس کے علاوہ پی ڈی پی کو ان بیشتر حلقوں کی حمایت سے محروم ہونا پڑا جن کی حمایت سے پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکی تھی ۔ اب یہ بات لوگوں کے ذہنوں میں بٹھائی گئی تھی کہ پی ڈی پی اندر اور باہر سے بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ اس دوران اگرچہ بہت سے مبصرین یہ بات زور دے کر کہہ رہے تھے کہ پی ڈی پی آج بھی کشمیر کی سب سے مضبوط علاقائی پارٹی ہے ۔ تاہم اس پر یقین کرنا مشکل نظر آرہاتھا ۔ اب سرینگر میں جلسہ کرکے پارٹی یہ بتانے میں کامیاب رہی کہ کسی بھی سیاسی مہم کے موقعے پر اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آنے والے الیکشن کے موقعے پر اگر گپکار الائنس انتخابی اتحاد بنانے میں کامیاب رہا تو دوسری جماعتوں کے لئے الیکشن کوئی آسان کھیل نہیں ہوگا ۔ نیشنل کانفرنس کا کل تک خیال تھا کہ پی ڈی پی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ضروری نہیں ۔ خاص طور سے عمر عبداللہ کا خیال تھا کہ اس پارٹی کو اب کوئی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ محبوبہ مفتی نے بڑے پیمانے کا جلسہ کرکے جہاں مرکزی سرکار کو ایک پیغام دیا وہاں گپکار الائنس کو بھی یہ بتایا گیا کہ پی ڈی پی کے بغیر کوئی سیاسی مہم چلانا آسان نہیں ہوگا ۔ اتوار کے جلسے سے یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ بعض حصوں میں پی ڈی پی آج بھی اپنا اثر و رسوخ رکھتی ہے ۔ اس پارٹی کا جو ووٹ بینک کل موجود تھا وہ آج بھی بہت حد تک اس کی مٹھی میں بند ہے ۔ الطاف بخاری کی مشکل یہ ہے کہ سرینگر میں جو لوگ موجود تھے ان کا کل سرمایہ یہی لوگ ہیں ۔ ان کی پشت پر مزید کوئی لوگ نہیں ہیں ۔ اس کے بجائے محبوبہ جی کے جلسے میں آنے والوں کی حمایت کرنے والے اس سے کہیں بڑھ کر ہیں جتنے لوگ سرینگر کے جلسے میں موجود تھے ۔ اس سے یہی تاثر لیا جاتا ہے کہ محبوبہ جی کا ووت بینک کافی بڑھا ہوا ہے ۔ اس سے ان کی سیاسی قوت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ اس بات سے قطع نظر کہ محبوبہ جی نے سرینگر کے جلسے میں جو کچھ کہا کیا وہ واقعی پارٹی کا سیاسی منشور ہے ۔ انہوں نے ڈرا دھمکا کر جو کچھ کہا کیا واقعی اس سے حالات میں کوئی تبدیلی آئے گی اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ تاہم ایک بات واضح ہے کہ کئی غلطیوں کے باوجود عوام کا ایک بڑا طبقہ ان کی باتوں پر یقین کررہاہے ۔ یہ لوگ پارٹی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کو تیار ہیں ۔ عوام اب بھی بنیادی مسائل کے حل کے لئے پی ڈی پی کے روڈ میپ کو صحیح سمجھتے ہیں ۔ ان کے خیال میں مفتی مرحوم کی طرف سے اپنا گیا راستہ صحیح تھا اور محبوبہ مفتی جو کچھ کررہی ہے وہی پالیسی قابل قبول ہے ۔ اگرچہ سیاسی بساط بچھانے کے موقعے پر حالات مختلف رخ اختیار کرسکتے ہیں ۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ لوگ آگے جاکر پی ڈی پی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے ۔ تاہم یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ محبوبہ کی بات پر لوگ کان دھرنے کو تیار ہیں ۔ محبوبہ جی کا اپنا ووٹ بینک ہے اور اسے دوسروں کا محتاج بننے کی زیادہ ضرورت نہیں ۔ گپکار الائنس الیکشن تک بحال رہے یا نہ رہے ۔ تاہم الیکشن کے بعد پی ڈی پی کو نظر انداز کرنا شاید ممکن نہیں ہوگا ۔ آنے والے وقت میں شاید ہی کوئی جماعت پی ڈی پی کے بغیر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی ۔ اس کی اس اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اتوار کو ہوئے جلسے کا یہی پیغام ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو نالج سپر پاور بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی: منوج سنہا

Next Post

پاکستان میں پولیس وین پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
پاکستان میں پولیس وین پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک

پاکستان میں پولیس وین پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan