• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

شیخ عبداللہ کی برسی پر این سی کا جلسہ

Online Editor by Online Editor
2022-12-06
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیشنل کانفرنس کے بانی رہنما اور کشمیریوں کے اپنے وقت کے سب سے مقبول لیڈر شیخ محمد عبداللہ کی 117 ویں برسی پیر کو منائی گئی ۔ اس حوالے سے پارٹی کی طرف سے مرحوم شیخ عبداللہ کے مزار واقع نسیم باغ سرینگر میں ایک ڈیلی گیٹ سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ عوامی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں این سی کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر پارٹی سربراہ کے لئے انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ شیخ صاحب کے فرزند85 سالہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ایک بار پھرپارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ۔ اس موقعے پر تمام لیڈروں اور کارکنوں نے ڈاکٹر فاروق کے انتخاب پر انہیں مبارک باد دی اور اسے پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے ایک نیک شگون قرار دیا ۔ اس سے پہلے یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ فاروق عبداللہ نے پارٹی سربراہ کے انتخاب میں حصہ لینے سے انکار کیا ۔ فاروق عبداللہ نے اس خبر کی تردید کی اور جیسا کہ وہ ماضی میں اس طرح کی خبروں کو مسترد کرکے خود کو جوان ظاہر کرنے میں پیش پیش رہے ہیں ۔ آج ایک بار پھر انہوں نے اعلان کیا کہ ابھی وہ جوان ہیں اور پارٹی کا صدر بننے کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس دوران مزارقائد پر اعلان کیا گیا کہ فاروق عبداللہ کو متفقہ طور دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے وہاں موجود تمام لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
شیخ عبداللہ کی برسی کے حوالے سے ان کے مزار پر این سی کی طرف سے جو جلسہ منعقد کیا گیا سیاسی مبصرین کی اس پر کئی روز سے نظریں لگی ہوئی تھیں ۔ اس سے پہلے سرینگر میں دوسرے کچھ سیاسی حلقوں نے عوامی جلسوں کا اہتمام کیا ۔ سرینگر میں ہوئے جلسے بہت حد تک کامیاب قرار دئے گئے۔ اس موقعے پر این سی کے جلسے کو بڑی باریک بینی سے دیکھا جاتا تھا ۔ یہ دیکھ کر کوئی حیرانی نہ ہوئی کہ این سی کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اپنی تمام تر کمزوریوں اور شکست خوردگیوں کے باوجود این سی جموں کشمیر کے تمام علاقوں میں پھیلی پارٹی مانی جاتی ہے ۔ پارٹی کی فی الوقت بدقسمتی یہ ہے کہ ہندوستان مخالف حلقے این سی کو ہندوستان کی دوست اور ہندوستان کے حکمران اسے ملک دشمن پارٹی قرار دیتے ہیں ۔ شیخ عبداللہ جب زندہ تھے تو کانگریس کے علاوہ بہت سے ملکی سطح کے لیڈر شیخ صاحب کو سب سے وفادار لیڈر مانتے تھے ۔ لیکن ان کی موت کے بعد حالات نے نیا ٹرن لیا اور سیاسی حلقوں میں نیشنل کانفرنس کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے ۔ خاص طور سے موجودہ سیاسی لیڈر شپ این سی کو حاشیے پر دھکیلنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں ۔ پارٹی پہلے ہی وسیع دائرے کے بجائے ایک تنگ دائرے میں سکڑ چکی تھی ۔ اس کا عوامی سپورٹ بہت حد تک کم ہوگیا اور نئی قیادت اس کو ہر دلعزیز پارٹی بنانے میں ناکام رہی ۔ پہلے اس کے اندر بغاوت شروع ہوئی اور اس کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ۔ بعد میں جب ملی ٹنسی کا آغاز ہوا تو ملی ٹنسی کا پہلا ٹارگٹ این سی لیڈڑ اور کارکن تھے ۔ اس کے کئی نمایاں کارکن گولیوں کا شکار ہوئے جبکہ بہت سے دوسرے کارکن اپنی جان بچانے کی کوشش کرنے لگے ۔ اس دوران شیخ خاندان نے کانگریس کے چرنوں میں پناہ لی اور اقتدار تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ پارٹی کے ان رہنمائوں نے بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن دونوں پارٹیوں کے ساتھ اتحاد زیادہ کامیاب نہ رہا اور عوامی حمایت میں ان اقدامات کی وجہ سے بہت حد تک کمی آگئی ۔ نئی نسل کے نوجوان نیشنل کانفرنس کو عوام دوست پارٹی کی حیثیت سے قبول کرنے کو تیار نہیں ۔ پچھلے ستھر سالوں کے دوران یہاں جتنا بھی قتل عام ہوا اور عوام کو مشکلات کا شکار ہونا پڑا نوجوان اس کے لئے این سی کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔ ان نوجوانوں کا این سی کے ساتھ سمجھوتہ کرنا مشکل نظر آتا ہے ۔ اس کے باوجود یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ جموں کشمیر میں جب بھی الیکشن ہونگے این سی کو اس موقعے پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ این سی کے نومنتخب صدر اور سب سے پرانے رہنما فاروق عبداللہ نے ڈیلی گیٹ سیشن کے موقعے پر باضابطہ الیکشن مم کا اعلان کیا ۔ انہوں نے دھمکی دی کی عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ایک بڑا عوامی سیلاب آجائے گا ۔ حالانکہ ماضی میں انتخابات کے حوالے سے این سی کا ریکارڈ زیادہ پسندیدہ نہیں رہا ہے ۔ تاہم فاروق عبداللہ نے مرکزی سرکار کو خبردار کیا کہ فوج یا نیم فوجی دستوں کی مدد سے عوامی رائے کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو حالات پر کسی کا قابو نہیں رہے گا ۔ اس موقعے پر انہوں نے مرحوم شیخ صاحب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عوام کا پسندیدہ رہنما قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ صاحب نے ستھر سال پہلے جو فیصلہ کیا وہ سیکولر ازم کی محبت میں لیا گیا فیصلہ تھا ۔ لیکن ملک عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترا ۔ اس موقعے پر دوسرے کئی رہنمائوں نے بھی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بڑی مایوسی کا اظہار کیا ۔ تاہم ہر کوئی بہتر مستقبل کے حوالے خوش گمان ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت حوصلہ افزا ہوگا اور حالات کشمیر کے حق میں بہتر ہونگے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حاجن اور درگمولہ میں ڈی دی سی اِنتخابات کے دو بارہ پول میں تقریباً 43 فیصد ووٹ ڈالے گئے

Next Post

موسمیاتی تبدیلیوں کے تئیں عوام اور حکومتیں بیدار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
موسمیاتی تبدیلی کے معاشی نقصانات

موسمیاتی تبدیلیوں کے تئیں عوام اور حکومتیں بیدار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan