• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

سیاحوں کو وزیراعظم کی کشمیر آنے کی دعوت

Online Editor by Online Editor
2023-02-01
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے من کی بات پروگرام میں سیاحوں کو کشمیر آنے کے لئے کہا ۔ انہوں نے برف باری کی وجہ سے کشمیر کے حسن میں اضافہ ہونے اور ایک دیدہ زیب نظارہ پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ ان نظاروں کا لطف اٹھانے کے لئے کشمیر آئیں ۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے برف پر کرکٹ کھیلنے کا ذکر کیا اور اس کو کھیلوں کے لئے تفریح کا ایک نیا اضافہ قرار دیا ۔ سوشل میڈیا پر کئی روز پہلے یہاں برف پر کرکٹ کھیلنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا تھا جو کسی طرح سے وزیراعظم کی توجہ کا مرکز بنا ۔ وزیراعظم نے اس دلچسپ نظارے کا اپنے پروگرام میں ذکر کیا اور اس کے بہت سراہانا کی ۔ اسی طرح پہاڑوں ، میدانوں ، سڑکوں اور دوسری جگہوں پر برف کی سفید چادر سے جو خوبصورت نظارہ یہاں بن گیا ہے وزیراعظم نے اس کا بہترین انداز میں ذکر کیا اور سیاحوں کو ان نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا ۔ وزیراعظم کی ان باتوں سے یقینی طور عوام پر اثر پڑے گا ۔ امید کی جارہی ہے کہ ان کے کشمیر کے حوالے سے کی گئی تعریفوں سے عوام ونٹر ٹورازم کی طرف راغب ہونگے ۔ سرمائی کھیلوں کے علاوہ برف باری کا نظارہ دیکھنے کے لئے کئی جتھے پہلے ہی کشمیر وارد ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے جو کچھ بھی کہا اس کے اثر سے یقینی طور سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا ۔ کشمیر میں عوامی حلقوں خاص کر سیاحت سے جڑے لوگوں نے وزیراعظم کی ان باتوں کو بہت ہی پسند کیا اور امید جتائی ہے کہ اس سال ونٹر ٹورازم کو فروغ ملے گا ۔
پچھلے کئی سالوں سے کشمیر سیاحت کو نئے طرز سے فروغ ملا ہے ۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں یہاں آنا شروع کیا ۔ یہاں تک کہ کئی موقعوں پر سیاحوں کے لئے ہائوس بوٹوں اور ہوٹلوں میں جگہ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ۔ کچھ روز پہلے یہ بات سامنے آئی کہ گلمرگ اور پہلگام میں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہیں اور ان کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔ اس وجہ سے سیاحت سے جڑے لوگوں کی خوشی میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ۔ کشمیر کے حوالے سے یہ بات بڑی اہم ہے کہ یہاں ہر موسم میں سیاحوں کے لئے دلچسپی کے نظارے پائے جاتے ہیں ۔ جب بھی اور جس موسم میں بھی سیاح یہاں آئیں انہیں تفریح کے لئے کافی کچھ مل پائے گا ۔ ایسا نہیں ہے کہ کشمیر صرف بہار کے موسم میں دیدہ زیب ہوتی ہے ۔ بلکہ خزان میں جب درختوں سے پتے جھڑنے لگتے ہیں تو ایسا نظارہ بہار سے کم دلکش نہیں ہوتا ہے ۔ اسی طرح سرما کے شدید سرد موسم میں یہاں پانی کے جھرنے ، جھیل اور برف سے ڈھکے پہاڑ اپنا الگ نظارہ پیش کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہاں کئی جگہوں پر سرمائی کھیلوں کے لئے بھی انتظام ہے ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ دنیا ابھی تک ان باتوں سے بے خبر ہے اور سیاحت کے گرویدہ لوگ کشمیر کے اصل نظاروں سے بے خبر ہیں ۔ دنیا کو آج تک یہی بتایا گیا کہ یہاں بہار کے موسم میں قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لئے آنا چاہئے ۔ باقی سال یہاں کیا صورتحال ہوتی ہے اور کیسے دلکش نظارے ہوتے ہیں کسی کو اس بارے میں معلومات نہیں ہیں ۔ یہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ممکن ہوا کہ لوگوں تک یہاں کے دوسرے موسموں میں دیکھے جانے والے نظاروں کے بارے میں حقایق معلوم ہوسکے ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ اس سال سرما کی ٹھنڈ کے دوران بھی یہاں کئی جگہوں پر سیاح موجود پائے گئے ۔ لوگ پچھلے کئی سالوں سے کووڈ کی وجہ سے سخت تنگ آچکے ہیں اور گھر میں قید رہنے کی وجہ سے سخت ذہنی تنائو کا شکار ہیں ۔ لوگوں کی خواہش ہے کہ گھروں سے نکل کر خوبصورت اور آزاد ماحول سے لطف اندوز ہوجائیں ۔ یہ ایک قدرتی بات ہے کہ ایسی قدغن کے بعد ہر شہری باہر جاکر آزاد ماحول میں گھومنا پھرنا اور سیر وتفریح کرنا چاہتے ہے ۔ ایسے حالات سے پیچھا چھڑانے اور ذہنی تنائو کو دور کرنے کے لئے کشمیر سیاحت بہترین متبادل ہے ۔ کشمیر آکر اپنی تھکن اور ذہنی تنائو کو آسانی سے دور کیا جاسکتا ہے ۔ پرانے زمانے میں بادشاہ ، نواب یہاں تک کہ سیاسی رہنما جب کام کے بوجھ کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کرتے تھے تو اس تھکاوٹ کو دور کرنے کے لئے وہ کشمیر کا رخ کرتے تھے ۔ یہاں سے تازہ دم ہوکر واپس اپنی رہائش گاہ کی طرف جاتے تھے ۔ انہیں لگتا تھا کہ یہاں کے قدرتی نظاروں سے تھکن دور ہوجاتی ہے ۔ واقعی ایسا ہوتا تھا ۔ آج بھی جو سیاح یہاں آتے ہیں تو ان کے واپسی پر تاثرات بڑے حوصلہ افا ہوتے ہیں ۔ وہ جتنے دن یہاں گزارتے ہیں واپس جاکر وہ اس پر پچھتاتے نہیں بلکہ تعریفوں کے پل باندھتے ہیں ۔ قدرتی نظاروں کے علاوہ اپنے میزبانوں کے رویے سے بھی بڑے متاثر ہوتے ہیں ۔ اب وزیراعظم نے اپنے ایک اہم پروگرام میں یہاں برف باری سے پیدا ہوئے نظاروں کی تعریف کی تو اس سے اثر لے کر بڑے پیمانے پر سیاحوں کے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ اس سے سیاحت کی صنعت کو فروغ ملنے کی توقع کی جاتی ہے ۔ سیاحوں کی تعداد بڑھ پائے گی کہ نہیں تاہم وزیراعظم کا اپنے پروگرام میں سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت دینا ایک بڑی بات ہے ۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جس کا سیاحتی حلقوں پر اثر پڑنا یقینی ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سرکاری اراضی پر تجاوزات ہٹانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر عرضی خارج

Next Post

دیہی علاقوں میں تولیدی صحت کے مسائل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
دیہی علاقوں میں تولیدی صحت کے مسائل

دیہی علاقوں میں تولیدی صحت کے مسائل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan