• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

گرین جموں و کشمیر صحت مند معاشرے کی بنیاد

Online Editor by Online Editor
2023-08-22
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جمو ں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ گرین جموں و کشمیر ہی ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد فراہم کرسکتا ہے ۔ جموں میں اس حوالے سے منعقد کئے گئے ایک پروگرام میں بولتے ہوئے انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کئی محکمے درخت لگانے کے ایک وسیع پروگرام کا آغاز کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ اب بھی سرکاری نوکری کرنے کے ساتھ انتہا پسندوں کی حمایت کرتے ہوئے ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ سنہا نے انہیں خبردار کیا کہ اس طرح کے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ بلکہ انہوں نے ایسے عناصر کو دھمکی دیتے ہوئے واضح کیا کہ چاہئے کوئی کچھ بھی کہہ دے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں روکی جائے گا ۔ سنہا کا کہنا تھا کہ وادی میں دہشت گردی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے یہاں امن قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ۔ بلکہ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ایل جی نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ جموں کے بعض علاقوں میں اب بھی دہشت گردوں کو حمایت کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایسے عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے انہیں صفحہ ہستی سے مٹایا جائے گا ۔ ایل جی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جموں کشمیر انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کرکے انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کوششیں کررہی ہے ۔ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی ناگزیر قرار دیتے ہوئے انہوں نے وارننگ دی کی انہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے سیکورٹی فورسز نے کشمیر میں کاروائی کرتے ہوئے ملی ٹنسی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا اسی طرح سے جموں کے ان علاقوں میں کاروائی کی جائے گی جہاں ابھی تک اس طرح کے کچھ عناصر موجود ہیں ۔ انہوں نے جموں کے کچھ اضلاع کا حوالہ دیتے ہوئے ایسے عناصر کی موجودگی کا انکشاف کیا ۔ تاہم بہت جلد ان پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ انہیں جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ایک مخصوص تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے دہشت گردی کا ماحول کو خٹم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول کی اہمیت اجاگر کی ۔ قدرتی ماحول کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال کے دوران 1.75 کروڑ پودے لگاکر ایک میگا مہم کا انعقاد کیا جائے گا ۔
پودوں اور درختوں کی اہمیت کے حوالے سے لوگ پوری طرح سے باخبر ہیں ۔ اس کے باوجود جنگلوں کا تحفظ کیا جاتا ہے نہ درکٹ اور پودے کاٹنے سے گریز کیا جاتا ہے ۔ پودوں اور درختوں کی بڑے پیمانے پر کاشت سے نہ صرف جنگلات کا رقبہ بڑھایا جاسکتا ہے بلکہ اس کی انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں ۔ دیرپا زندگی گزارنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ضروری ہے ۔ اس بات سے باخبر ہوتے ہوئے سرکار سال میں کئی بار پودے لگانے کی مہم کا آغاز کرتی ہے ۔ اب ہر سال درخت لگانے پر زور دیا جاتا ہے ۔ بلکہ کئی جگہوں پر بڑے بڑے آفیسر جاکر اپنے ہاتھوں سے درخت لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہیں ۔ یہ ضروری ہے کہ ایسے پروگرام منعقد کئے جائیں ۔ تاہم یہ بات بڑے افسوس کی ہے کہ ہر سال جنگلات کے حجم میں اضافہ ہونے کے بجائے کم ہورہاہے ۔ اسی طرح گلیشر پگھل کر ان کا حجم کم ہورہاہے ۔ حال ہی میں سامنے آئے سروے رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ جموں کشمیر میں پائے جانے والے گلیشر سرے سے ہی اپنا وجود کھوچکے ہیں۔ مجموعی طور گلیشروں کے رقبے میں 23 فیصد کمی آگئی ہے ۔ گلیشروں کے پگھلنے کی یہی رفتار رہی تو بہت جلد ان کا حجم نصف سے بھی کم ہوجائے گا ۔ ایسی صورتحال کے اندر یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ گلیشر نہ رہے تو جنگلات کا تحفظ کرنا بھی ممکن نہ رہے گا ۔ بلکہ پینے کے پانی میں کمی کی وجہ انسانی حیات کا تحفظ ممکن نہیں رہے گا ۔ اس مرحلے پر شجر کاری کی میگا مہم ایک حوصلہ افزا بات ہے ۔ جنگلات ماحول کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ اس وقت ماحول کا بگاڑ پوری انسانیت کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ قدرت کے ساتھ کھیل کر ہم اس کے ماحول کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔ منوج سنہا نے وارننگ دی کہ اس طرح کا رویہ قائم رہا تو قدرت ہمیں معاف نہیں کرے گی ۔ اس لحاظ سے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا ۔ جنگل اسمگلروں کے ساتھ پولیس اور محکمہ جنگلات کو جو نرم رویہ پایا جاتا ہے اس کو ختم کرنا ہوگا ۔ ایسی کئی مثالیں سامنے آئی کہ جنگل اسمگلروں کو پکڑ کر کچھ دنوں کے بعد رہا کیا جاتا ہے ۔ حالانکہ کئی ایسے اسمگلروں کو پی ایس اے کے تحت دھر لیا گیا ۔ لیکن بعض علاقوں میں اس حوالے سے ریکارڈ بہتر نہیں ہے ۔ کئی علاقوں میں دیکھا گیا کہ جنگلات میں درختوں کی کٹائی کا کام اب بھی ہورہاہے ۔ اس طرح کی صورتحال افسوس ناک ہے ۔ اب سرکار نے بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ پرانے درختوں کو تحفظ فراہم کرنا بھی ضروری ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بالا کوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام 2 ملی ٹینٹ ہلاک : فوج

Next Post

عسکریت پسند: مولانا اشرف علی تھانوی ؒکی نگاہ میں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
عسکریت پسند: مولانا اشرف علی تھانوی ؒکی نگاہ میں

عسکریت پسند: مولانا اشرف علی تھانوی ؒکی نگاہ میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan