• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

ٹریفک حادثات میںپھر اضافہ

Online Editor by Online Editor
2023-08-23
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں کشمیر میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح میں پھر اضافہ ہوا ہے ۔ اس حوالے سے حال ہی میں ایک سروے رپورٹ سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین سالوں کے دوران حادثات میں اضافے کے علاوہ انسانی جانوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔ اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں بڑی تعداد میں کم عمر نوجوان پائے جاتے ہیں ۔ انسانی جانوں کے اس زیاں پر سخت تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ جس روز حادثات میں مرنے والوں کی سروے رپورٹ پر تبصرہ کیا جارہا تھا عین اسی روز کئی ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں مزید جانیں تلف ہوگئیں ۔ گوسو پلوامہ میں ایک نوجوان استاد اس وقت ہلاک ہوا جب سڑک پر تیز رفتار ٹپر نے اسے ٹکر ماری ۔خون میں لت پت استاد کو جب لوگوں نے اٹھاکر ہسپتال پہنچایا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ اس موت سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ یہ صرف ایک شخص کی موت نہیں بلکہ استاد کے زیر اثر طلبہ کے لئے ایک دھچکہ قرار دیا جاتا ہے ۔ ان طلبہ پر اس حادثے کی وجہ سے جو اثر پڑا ہوگا وہ بہت عرصے تک انہیں ڈراتا اور خوف زدہ کرتا رہے گا ۔ اسی طرح نوشہرہ علاقے میں ایک گاڑی کے نالے میں بہنے سے گاڑی کے ڈرائیور کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور موت کی آغوش میں چلا ہوگا ۔ اس سے پہلے سرینگر میں ایک سائیکل چلانے والے کو بھی گاڑی نے ٹکر مار ی ۔ اس پر لوگوں نے احتجاج کیا لیکن بلا سود ۔ بانڈی پورہ اور سونہ مرگ میں بھی مبینہ طور ایسے حادثات پیش آئے ۔ ٹریفک حادثات اور اس وجہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ لوگ بے دردی سے مارے جاتے ہیں ۔ کئی کم سن بچے بھی اس طرح موت کی نذر ہوجاتے ہیں ۔ حادثات میں مسلسل اضافے اور اموات کی شرح بڑھ جانے پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔
نجی ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے ٹریفک کنٹرول کا نظام بے قابو ہوتا نظر آرہاہے ۔ پچھلے تین سالوں کے دوران نجی گاڑیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ اس دوران بلا شبہ سڑکیں کشادہ کرنے کے علاوہ ان کی کوالٹی بھی بہتر بنادی گئی ہے ۔ سڑکوں پر مکڈم ڈالنے سے ان پر گاڑیاں چلانا آسان ہوگیا ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے گاڑیا ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں آگئی ہیں جو ان کی قدر و قیمت سے بے بہرہ ہیں ۔ انہیں انسانی جانوں کی اہمیت کا کوئی علم نہیں ۔ دو پہیوں والی گاڑیاں لوفر نوجوانوں کے ہاتھوں میں آگئی ہیں ۔ یہ نوجوان ایسی گاڑیوں کو کسی ضرورت یا مجبوری کے تحت نہیں چلاتے ۔ بلکہ یہ ان کے لئے ایک مشغلہ اور تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ ایسے نوجوان سڑکوں پر کرتب دکھاکر اور تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلاکر دوسروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اب ایسی لڑکیاں بھی بائیک چلانے لگی ہیں جن کے دل کمزور ہیں اور مخالف سمت سے گاڑی آنے پر ان کے دل کے دھڑکنے کی رفتار بڑھنے لگتی ہے ۔ ایسی صورتحال میں انہیں گاڑی پر کنٹرول نہیں رہتا اور حادثے کا شکار ہوتی ہیں ۔ کم عمر نوجوانوں کی طرح بوڑھے لوگ گاڑی چلاتے ہوئے اپنے پر قابو نہیں رکھ پاتے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کشمیر میں ٹریفک پر نظر گزر رکھنے کا کوئی مضبوط نظام نہیں پایا جاتا ۔ پولیس اپنے طور اس حوالے سے نظام بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے ۔ لیکن انہیں بہت سے دوسرے معاملات بھی نپٹانا پڑتے ہیں ۔ اس وجہ سے لاگاتار ٹریفک پر نظر رکھنا ممکن نہیں ۔ پولیس سڑک سے ذرا بھی ہٹ جائے تو من چلے نوجوان گاڑیاں لے کر سڑکوں پر ڈانس کرنے لگتے ہیں ۔ عام شہریوں کو تنگ کرنے کے علاوہ مخالف صنف کو ڈرانے اور مزاق بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس دوران انہیں ٹریفک قوانین کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رہتا ہے ۔اس کے نتیجے میں جان لیوا حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان کے عزیز و اقارب شدید غم اور مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ پھر پورے خاندان کو صدمہ برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ نوجوان اور ٹریفک دونوں قوم کا اثاثہ ہیں ۔ یہ عام لوگوں کے لئے سہولیت کا ذریعہ ہیں ۔ والدین اپنی اولاد کو بڑھاپے کا سہارا سمجھتے ہیں ۔ لیکن الٹا یہ ان کے لئے درد و کرب کا باعث بنتے ہیں ۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس روز کسی نہ کسی خاندان کو حادثاتی موت کا مزہ نہ چکھنا پڑے ۔ والدین کے لئے اس طرح کا صدمہ برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ وہ نوجوان جو ماں باپ کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے کے لئے ہوتے ہیں اب انہیں روز رلاتے اور سخت کرب سے دوچار کرتے رہتے ہیں ۔ والدین اپنے لئے کم خرچ کرکے ایک ایک پیسہ جمع کرتے ہیں ۔ اس جمع پونجی سے اپنے بچے کے لئے بائیک یا گاڑی خریدتے ہیں تاکہ ان کے بچے کو سہولت میسر آئے ۔ لیکن یہی سہولت ان کے لئے تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے ۔ حادثات کو پوری طرح سے ٹالنا ممکن نہیں ۔ تاہم ان کی رفتار کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ شرط یہ ہے کہ اس طرف پوری توجہ دی جائے اور ٹریفک قوانین کا پاس و لحاظ کیا جائے ۔ ٹریفک نظام کو درست کرنا ضروری ہے ۔ جب ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شوپیاں میں عسکریت پسند معاون گرفتار، پولیس

Next Post

بڈگام میں مولوی پر چاقو سے حملہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
بجبہاڑہ میں نامعلوم افراد کا چاقو سے حملہ، نوجوان زخمی

بڈگام میں مولوی پر چاقو سے حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan