• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

 رات دن کام کرنے کی ضرورت پر زور

Online Editor by Online Editor
2023-12-14
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تیز تر ترقی کے لئے 24 گھنٹے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ملک بہت جلد ترقی کے راہ میں بڑا جمپ کرے گا ۔ اس بات کو ذہن میں رکھ کر لوگوں کو مستقبل کے تقاضوں کا خیال رکھنا ہوگا ۔ وزیراعظم سوموار کو آئندہ پچیس سال کے لئے تیار کردہ وژن کے حوالے سے بات کررہے تھے ۔ یوتھ آف وائس ؛ بھارت 2047 کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ 2047 میں بھارت کو آزاد ہوئے پورے سو سال ہوجائیں گے ۔ سو سالہ جوبلی کے لئے تیاریاں آج سے ہی کی جارہی ہیں ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو ایسی قیادت فراہم کریں جو تیز تر ترقی کے لئے مناسب ہو ۔ تیز تر ترقی کے لئے پہلے قدم کے طور پر انہوں نے رات دن کام کرنے پر زور دیا ۔ ان کا ماننا ہے کہ ملک کو اب دنیا کی قیادت کرنی ہوگی ۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنے کام میں سرعت لائیں ۔ وزیراعظم کا خیال ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ملک نوجوانوں کے حوالے ہوگا ۔ ملک میں جوانوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوگی کہ ملک کی خوشحالی کا بھار ان کے کندھوں پر آئے گا ۔ اس غرض سے نوجوانوں کو آج سے ہی اپنے کام کا آغاز کرنا ہوگا ۔ وزیراعظم نے ملک کی ترقی اور نوجوان قیادت کو باہم لازم قرار دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ نوجوان ہر چیز پر قومی مفاد کو ترجیح دیں ۔ جب نوجوان ایسے کرنے کے لئے تیار ہوں تو ملک کی ترقی یقینی ہے ۔ امرت کال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ رات دن کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب ہی ملک کو آگے بڑحایا جاسکتا ہے ۔

پچھلے کئی سالوں کے دوران وزیراعظم نے جہاں بیرون ملک کانفرنسوں اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ وہاں وہ اندرون ملک بھی یہاں کے باسیوں سے اپنے خیالات پیش کرتے رہے ہیں ۔ کبھی طلبہ سے تو کبھی خواتین سے ، کبھی سائنس دانوں سے اور کبھی تکنیکی ماہرین سے ، کبھی اساتذہ سے اور کبھی امتحان میں شامل ہونے والوں طلبہ سے وہ اپنے خیالات پیش کرتے رہے ہیں ۔ اس دوران ملک کے آئندہ تقاضوں کا وہ بار بار ذکر کرتے ہیں ۔ چونکہ ملک ان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ان کا اور ان کی پوری ٹیم کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملک دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا ۔ معاشی ترقی کے اس ہدف کو پانے کے لئے تمام لوگوں کو کام کرنا ہوگا ۔ اس غرض سے وزیراعظم نے یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے سربراہوں اور اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو قیادت فراہم کرنے کی صلاحیتوں سے واقف کرائیں ۔ نوجوان ہی کوئی ذمہ دار قیادت فراہم کرسکتے ہیں ۔ بی جے پی نے حکومت بنانے سے پہلے لوگوں کو جو کام پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا اس پر قریب قریب کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ فوج کو مضبوط بنانے کے ساتھ سرحدوں کو محفوظ بنایا گیا ۔ اندرون ملک شورش کے تمام امکانات ختم کئے گئے ۔ اب مالی استحکام کے کام کو ترجیح بنایا جارہاہے ۔ اگرچہ سرکار اس حوالے سے مطمئن ہے کہ ملک میں کوئی مالی بحران نہیں ہے ۔ بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں بھارت مالی لحاظ سے بہت ہی مستحکم ہے ۔ اس دوران ملک کی قیادت کی خواہش ہے کہ ہم نمبر ایک معاشی طاقت بن جائیں ۔ فی الحال تیسری معیشت بننے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ملک کی معیشت کی یہی رفتار رہی تو اندازہ ہے کہ بہت جلد تیسری عالمی معیشت بننے اک خواب پورا ہوگا ۔ اسی غرض سے وزیراعظم نے تمام لوگوں پر رائونڈ دی کلاک کام کرنے پر زور دیا ہے ۔ یہ ایسا مشورہ ہے جو انفرادی طور لوگوں کو آگے بڑھائے گا اور ملک کو بھی مالی استحکام فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ دنیا کے مضبوط ترین ممالک کی یہی صفت ہے کہ وہاں دن کبھی ڈھلتا نہیں ۔ وہاں لوگ شفٹوں میں کام کرکے چوبیس گھنٹے کام کو جاری رکھتے ہیں ۔ ہمارے یہاں اس کا تصور کرنا محال تھا ۔ لوگ بہت ہی آرام طلب رہے ہیں ۔ اس کا نتیجہ ہے کہ ایک بڑا طبقہ خود بھی غربت کی ریکھا سے نیچے زندگی گزار رہا ہے ۔ دوسرا ملک کی ترقی میں بھی رکاوٹ کا باعث ہے ۔ لوگ اس سستی اور کاہلی کو ترک کریں تو ترقی خود بخود ہوگی ۔ ترقی کا یہی راز ہے کہ لوگ بڑی مستعدی سے کام کریں ۔ خاص طور سے ملک کی سربراہی کرنے والے اس حوالے سے بیدار ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ترقی سے نہیں روک سکتی ہے ۔ وزیراعظم نے بر وقت لوگوں کو بیدار کیا اور رات دن کام کرنے پر زور دیا ۔ یقینی طور حکومت اس کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرے گی ۔ تاکہ لوگ چوبیس گھنٹے کام میں مشغول رہیں ۔ اس طرح سے کام کرکے اپنا معیار بھی بلند کیا جاسکتا ہے ۔ ساتھ ہی ملک کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ادا کرنا ممکن ہوگا ۔ کسی ایک شخص یا ایک طبقے کے کام سے ملک اس چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔ اس کے لئے تمام شہریوں کو آگے آنا ہوگا ۔ یہی ترقی کا راز ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

موہن یادو نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Next Post

سیب باغات کی شاخ تراشی کے استاد  جتو چوہان کا وادی دورہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
حکومت نےمقامی کاشتکاروں کی مدد کیلئے جموں و کشمیر میں سیب کی کم از کم درآمدی قیمت متعارف کرائی

سیب باغات کی شاخ تراشی کے استاد  جتو چوہان کا وادی دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan