• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

سوشل میڈیا : والدین بچوں پر نظر رکھیں

Online Editor by Online Editor
2023-12-16
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر پولیس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ پر امن ماحول کو کسی بھی صورت میں خراب ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ درپیش چیلنجوں کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر امن مخالف بیانات دینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔ جنوبی کشمیر میں منعقدہ ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غلط طریقے سے استعمال کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا بلکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔ یاد رہے کہ پچھلے دنوں کئی ایسے نوجوانوں کو گرفتار کیا گیاجنہوں نے ایسا مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھا جس کا مبینہ طور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے حوالے سے خبریں پیش کرنے والے ایسے کئی نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امن و قانون سے منسلک ادارے کسی قسم کی تخریب کاری کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ۔ حکومت کئی بار یہ واضح کرچکی ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بڑی ذمہ داری سے کیا جائے بصورت دیگر قانون کے شکنجے میں آنا لازمی ہے ۔ اس حوالے سے سخت قوانین بنائے گئے ۔ خاص طور سے سوشل میڈیا کا ملک دشمن یا امن مخالف سرگرمیوں کے استعمال کرنے کے حوالے سے پولیس بڑی حساس ہے ۔ ایسے مواد کے حامل افراد ناقابل برداشت سمجھے جاتے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے غیر ذمہ داری کا ثبوت نہ دیا جائے ۔
سوشل میڈیا کا اخلاقی اور سیاسی زاویے سے غلط استعمال یقینی طور مجرمانہ فعل ہے ۔ ایسے فعل کو نظر انداز کرنا کسی طور ممکن نہیں ہے ۔ جس طرح لوگ اسلام مخالف یا غیر اخلاقی مواد سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے لئے اجازت دینے کو تیار نہیں ۔ اسی طرح حکومت ملک دشمن مواد کو برداشت کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔ ایسی کسی بھی حرکت کو کوئی بھی طبقہ برداشت کرنے پر آمادہ نہیں ۔ اسلام دشمن سرگرمیاں جس طرح سے مولویوں اور عام مسلمانوں کی برداشت سے باہر ہیں ۔ اسی طرح امن مخالف سرگرمیاں انجام دینے والوں سے نپٹنا پولیس کی پہلی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے ۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نوجوان حساس صورت حال کو نہیں سمجھتے ہیں اور کبھی کبھار بڑی غیر ذمہ داری سے کام لیتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں اور مواد شایع کرتے ہیں جس سے سماج میں افراتفری کا امکان ہوتا ہے ۔ یہ معلوم ہونے کے باوجود کہ عوام بھی ایسی چیزیں شایع کرنے کے حق میں نہیں ہیں ۔ اس کے باوجود بعض نوجوان غیر ضروری طور جذبات میں آکر غیر سنجیدہ اور غیرقانونی مواد سوشل میڈیا پر شایع کرتے ہیں ۔ ایسے نوجوانوں کی تعداد اب یقینی طور آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔ کہیں اکا دکا نوجوان حالات کی نزاکت نہ سمجھتے ہوئے غیر مطلوبہ مواد سوشل میڈیا پر شایع کرتے ہیں ۔ پھر جب ایسے نوجوانوں کو پولیس پکڑ کر تھانے لے جاتی ہے تو سب سے زیادہ تکلیف ان کے والدین کو ہوتی ہے ۔ اس سے پہلے کہ نوعیت اس نکتے تک پہنچے والدین کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو سوشل میڈیا کا بہتر استعمال کرنے کی نصیحت کریں ۔ والدین کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اولاد کو سمجھائیں کہ ایسی حرکات ان کے مستقبل کے لئے پسندیدہ حرکات نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے ان کا کیریر تباہ ہونے کا خطرہ ہے ۔ بلکہ کئی سو نوجوان پہلے ہی اس وجہ سے حزیمت اٹھاچکے ہیں ۔ والدین ایسے نوجوانوں سے واقف ہیں جنہیں اس طرح کی حرکات کا خمیازہ اٹھانا پڑا ۔ اس کے باوجود یہ اپنے بچوں کو نصیحت کرنا گوارا نہیں کرتے ہیں ۔ والدین اس حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دار ثابت ہورہے ہیں ۔ ایسی حرکات کے حوالے سے جس قدر قصور وار اولاد ہیں اس سے زیادہ گناہ گار ان کے والدین ہیں ۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کی دیکھ بال اور بہتر تربیت کریں ۔ اتنا کافی نہیں کہ آپ اپنی اولاد پر پیسے خرچ کریں ۔ انہیں اسکولوں اور تکنیکی اداروں میں داخل کریں ۔ اس کے بعد ان سے بے فکر ہوجائیں ۔ اس سے بڑی بددیانتی کوئی نہیں کہ آپ اپنے بچوں کی دوسری سرگرمیوں سے ناواقف ہوں ۔ بچے تو غیر ذمہ دار حرکات کرکے خود کو بڑا ہوشیار ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرکے وہ اپنا قد اونچا کرتے ہیں ۔ انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ اس طرح کی حرکات سے وہ اپنے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں ۔ اپنا کیریر اپنے ہاتھوں تباہ کرتے ہیں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس طرح کی حرکات سے وہ اپنے والدین اور دیگر افراد خانہ کے لئے اذیت کا باعث بنتے ہیں ۔ اس طرح کی اذیت سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کے والدین اور دوسرے سرپرست ان پر کڑی نظر رکھیں ۔ پولیس کی کڑی کاروائی سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ والدین اپنی اولاد پر کڑی نظر رکھیں ۔ یہ والدین کی پہلی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کو کسی مصیبت میں پھنسنے سے بچنے کی ترغیب دیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ابھیشیک سے علیحدگی، ایشوریا نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا، میڈیا رپورٹ

Next Post

سوامی ویویکانند کے تعلیمی افکار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
سوامی ویویکانند کے تعلیمی افکار

سوامی ویویکانند کے تعلیمی افکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan