• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

مفت بجلی یوجنا کابڑا اعلان

Online Editor by Online Editor
2024-02-15
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت مفت بجلی یوجنا شروع کررہی ہے ۔ منگل کو کئے گئے اس اعلان سے حکومت مبینہ طور ایک کروڑ گھرانوں کو مفت بجلی فراہم کررہی ہے ۔ پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے ہر گھر کو ماہانہ 300 یونٹ بجلی بغیر کسی اجرت کے فراہم کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ پر حکومت 75000 کروڑ روپے کی سرمایہ کررہی ہے ۔ جس سے مبینہ طور ایک کروڑ گھروں کو روشن کرنے میں مدد ملے گی ۔ شمسی توانائی سے حاصل کی جانے والی بجلی ان گھروں کو مفت فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے اس پروگرام کا اعلان منگل کو کیا اور یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد لوگوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ اکائونٹ سے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس طرح کے پروگرام سے لوگوں کو راحت حاصل ہونے کے علاوہ یہ پائیدار ترقی کی طرف ایک بڑا قدم ہوگا ۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ لوگوں کو بجلی کی لاگت کا کوئی معاوضہ نہ دینا پڑے ۔ وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اس پروگرام کو سامنے لاتے ہوئے کہا کہ اسکیم کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کے لئے بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کو اس کام کے لئے مکلف بنایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس پروگرام کا فائدہ اٹھانے کے لئے وہ سامنے آئیں اور اس کے لئے درخواستیں جمع کرائیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ مفت بجلی فراہم کرکے لوگوں کو راحت پہنچانے میں مدد ملے گی ۔ بجلی کا حصول ایک اہم اور بنیادی مسئلہ ہے ۔ غریب عوام کے لئے بجلی کی بلیں ادا کرنا بہت ہی دشوار معاملہ بن گیا ہے ۔ خاص طور سے غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والوں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے ایک دو ہزار روپے ماہانہ بجلی فیس ادا کرنے بہت ہی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ اس وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔ دیکھا گیا ہے کہ بہت سے غریب لوگ بجلی دفتروں کا چکر کاٹ رہے ہیں تاکہ بجلی بل میں کسی طرح کی تفاوت حاصل کرسکیں ۔ لیکن ایسا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ مایوس ہوجاتے ہیں ۔ بجلی کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں رہا ہے ۔ کھانے پینے کی طرح بجلی زندگی کی بنیادی ضرورت بن گئی ہے ۔ وہ دور کب کا گزر چکا ہے جب مختلف قسم کے چراغ جلاکر روشنی حاصل کی جاتی تھی ۔ آج کل گھروں میں بیشتر کام بجلی کے استعمال سے ہی کئے جاتے ہیں ۔ خاص طور سے فون کو چالو رکھنے کے لئے اسکا بجلی سے چارج کرانا بہت ضروری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بجلی اب جینے مرنے کا معاملہ بن گیا ہے ۔ بلکہ کئی مریضوں کے لئے آکسیجن کی سپلائی بجلی کی مدد سے فراہم کی جاتی ہے ۔ بغیر بجلی کے ایسے مریضوں کی موت یقینی ہے ۔ ایسے گھروں میں پورے چوبیس گھنٹے بجلی کا فراہم رہنا بہت ضروری ہے ۔ اب مفت بجلی یوجنا کی مدد سے غریب گھروں کو روشن بنانے کا پروگرام سامنے لایا گیا ہے ۔ یقینی طور یہ عوام کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگی ۔
جموں کشمیر میں بجلی صرف روشنی کے لئے ضروری نہیں ۔ بلکہ اس کا استعمال کرکے بہت سے دوسرے کام بھی کرائے جاتے ہیں ۔ اس کا استعمال کرکے کھنا تیار کیا جاتا ہے ۔ خاص طور سے نمکین چائے بنانے کے لئے بجلی کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے ۔ نمکین چاہئے کے لئے بجلی کے کئی یونٹ درکار ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں پنکھے وغیرہ بجلی کی مدد سے چلائے جاتے ہیں ۔ زندگی کی دوسری سہولیات بھی بجلی سے ہی فراہم ہوتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں عوام شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کے بجائے پن بجلی کو اپنے لئے ضروری سمجھتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی دیہی ترقی کے محکمے نے کم لاگت پر شمسی توانائی فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ۔ لوگوںنے اس کا خاصا فائدہ اٹھایا ۔ ایک تو یہ پروگرام چھوٹے پیمانے پر بنایا گیا ۔ دوسرااس پروگرام سے عام شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں ملا ۔ بنیادی بات یہی ہے کشمیر میں لوگوں کو بجلی محض روشنی کے لئے نہیں بلکہ دوسرے آلات چلانے کے لئے ضروری ہے ۔ لوگوں کو ایسے آلات چلانے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ ورنہ ان کی زندگی تکلیف دہ بن جائے گی ۔ ایسے آلات شمسی توانائی سے چلانا بہت مشکل ہے ۔ اس وجہ سے لوگ شمسی توانائی کی طرف رغبت نہیں رکھتے ۔ تاہم وزیراعظم اور ان کی حکومت نے شمسی توانائی کی جو نئے پالیسی بنائی ہے اس سے پن بجلی پر ڈالا جانے والا دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس سے عام شہریوں کو یقینی طور راحت میسر آئے گی ۔ تاہم اس حوالے سے شہریوں کو بنیادی آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں کو سمجھایا جائے ک شمسی توانائی کتنی اہم ہے ۔ اس پر ایک بار خرچہ کرکے بار بار کا خرچہ اٹھانے سے بچا جاسکتا ہے ۔خاص طور سے ان پسماندہ طبقوں کو راحت ملے گی جن کے لئے بجلی بل ادا کرنا سخت دشوار بن گیا تھا ۔ مفت بجلی سے انہیں راحت ملے گی ۔ ھکومت نے اس سے پہلے بھی کئی ایسی اسکیموں کا اعلان کیا جن سے غریب عوام کو فائدہ پہنچانے کی امید کی جارہی ہے ۔ بلکہ بہت سے لوگوں کو کافی فائدہ مل گیا ۔ اب مفت بجلی سے انہیں مزید راحت میسر آئے گی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کا چج ہامہ رفیع آباد میں ’بلاک دیوس ‘ کا اِنعقاد

Next Post

”تنہائی کو سمجھنا”

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post

''تنہائی کو سمجھنا''

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan