• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم رائے

میگا ترنگا ریلیوں کا سلسلہ

Online Editor by Online Editor
2024-08-13
in رائے
A A
میگا ترنگا ریلیوں کا سلسلہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:جہاں زیب بٹ

کل ترال کے بجونی سٹیڈیم سے مقامی بس سٹینڈ تک ایک میگا ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں پولیس اور سول انتظامیہ کے علاوہ ہزاروں سرکاری ملازمین اور اسکولی طلبا نے شمولیت کی ۔ترنگا بردار شرکاءپانچ چھ کلومیٹر پیدل چلے جس دوران اردگرد کا علاقہ قومی ترانے اور حب الوطنی کے نغموں سے گونج اٹھا ۔اس سے صرف ایک دن پہلے پلوامہ میں اسی طرح کی ایک بہت بڑی ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ملازمین اور تاجر وغیرہ شامل تھے ۔یوم آزادی کی مناسبت سے ایسی شاندار ترنگا ریلیوں سےمحبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی حلقوں کے اس خیال کی نفی ہو گیی کہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم ہونے کی دیر ہے تو پھر کشمیر میں ترنگا اٹھا نے کے لئے کوءی ہاتھ دستیاب نہیں ہو گا ۔
گزشتہ دو تین برسوں سے یو م آزادی کی آمد کے ساتھ ہی مسلسل میگا ترنگا ریلیوں کا رواج پروان چڑھ رہا ہے ۔ اس سے حالات میں نمایاں تبدیلی کا عندیہ ملتا ہے ۔پلوامہ اورترال بلکہ پورا جنوبی کشمیر تیس سال تک تشدد کا گہوارہ رہا ہے ۔یہاں خون خرابہ بھی بہت ہوا اور طویل اور بے معنی ہڑتالوں میں اس کا کویی ثانی نہ تھا ۔15 اگست آتا تو لوگ ذہنی دباؤ میں رہتے ۔یہ دن خیر وخوبی کے ساتھ نکلنے کی دعائیں منہ سے نکلتیں ۔پریشانی کا عجب ماحول برپا ہوجاتا ۔تشویش لاحق ہوتی کہ کہیں اس دن کویی آفت منہ نہ دکھایے ۔لیکن آج اس طرح کے اندیشہ ہاءے بسیار جنم نہیں لیتے ہیں اور اب کویی بے مقصد ہڑتال ہوتی ہے اور نہ سرکار کے بغیر کسی اور کا حکم چلتا ہے۔تیس سالہ انارکی اور افراتفری کے بعد سرکا ر نے اپنی حاکمیت کو بلا شرکت غیرے نا فذ کردیا ہے۔اب کویی اعلانیہ طور کہنے کی جرت نہیں کر تا کہ اسے ترنگا اٹھا نا نہیں ہے ۔اب ہر کس و ناکس کو محسوس ہو تا ہے کہ حکومتی لگا م واقعی موجود ہے اور اس کو توڑا نہیں جا سکتا۔ایک زمانہ تھا جب جنوبی کشمیر میں افراتفری اور ہلڑ بازی کا خوفناک کلچر پا یا جاتا تھا۔ ایک یا دوسرا بہانہ ڈھو نڈ ڈھونڈ کر لو گو ں کو گھروں سے زبردستی نکالا جاتا یا کسی افسوسناک واقعہ سے جذبات بھڑک اٹھتے تو گاؤں گاؤں اور قصبہ قصبہ ریلیاں امڈ آتیں اور اس دوران کویی اور دل فگار واقعہ رونما ہوتا تو ہڑتال , احتجاج اور سنگ بازی کی لہر چلتی اور یوں تباہی اور پریشانی کا سلسلہ جاری رہتا ۔موجودہ سر کار نے قانون کے نفاز کے لیے جو اقدامات اٹھائے ان میں کچھ ایک پربلا شبہ انگشت نمائی کی جا سکتی ہے لیکن سرکار نے اپنی حاکمیت بحال کرنے کا جو عظیم معرکہ سر کیا وہ قابل تعریف ہے کہ اس نے عام لوگوں کے کندھوں پر سے بہت سا بوجھ اتار دیا ۔ہماری ایک نسل شورش پسند انہ ریلیوں کی نذر ہو گیی۔نوجوان احتجاج پسند بن گیے تھے۔کاروبا ر اور تعلیم بری طرح ہڑتالی کلچر میں پھنس گیے تھے۔اس سے چھٹکارا مل گیا ۔ اب سرکار میگا ترنگا ریلیوں کا تجربہ کر رہی ہے کہ اس نسخے کو احتجاج کی اس عادت کا بر محل تدارک سمجھا جا رہا ہے جس نے کشمیر میں قانون شکنی کا مزاج اور ماحول پیدا کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایک پیڑ شہیدوں کے نام

Next Post

پانی کا بحران: مسئلہ کا حل ہم سے ہی نکلے گا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اٹل جی کی کشمیریت

اٹل جی کی کشمیریت

2024-12-27
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کے خلاف جنگ ۔‌ انتظامیہ کی قابل ستائش کاروائیاں

2024-12-25
اگر طلبا وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی سے مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں :آغا روح اللہ مہدی

عمر عبداللہ کے اپنے ہی ممبر پارلیمنٹ کا احتجاج:این سی میں تناؤ کا آغاز

2024-12-25
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، جانیں کس کس کو ملے گی کابینہ میں جگہ

عمر عبداللہ کا "جموں جموں”

2024-12-18
عمر عبداللہ: رکن پارلیمنٹ سے دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے تک، سیاسی سفر پر ایک نظر

ایل جی کا حکمنامہ۔۔۔دو وائس چانسلر وں کی معیاد میں توسیع

2024-12-17
ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

ریختہ کی کہانی :کس نے دیا تھا نام ۔ کون تھا ریختہ کا پہلا رکن

2024-12-15
انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

انتظامیہ میں بھا ری ردو بدل

2024-12-11
Next Post
پانی کا بحران: مسئلہ کا حل ہم سے ہی نکلے گا

پانی کا بحران: مسئلہ کا حل ہم سے ہی نکلے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan