• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

گھر گھر سینمااورسینماہالوں کی تعمیر  

Online Editor by Online Editor
2022-09-22
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 

جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے ایک ہفتے کے دوران جدید طرز کے کئی سینما ہالوں کا افتتاح کیا۔ پہلے پلوامہ اور اسی روز پھر شوپیان میں سینما ہال تعمیر کرنے کی بنیاد ڈالی گئی ۔ دونوں جگہوں پر موجود لوگوں کو ان سینما ہالوں کی ضرورت اور اہمیت سمجھائی گئی ۔ اس کے بعد سرینگر میں کئی منزلہ سینما ہال کا باضابطہ طور افتتاح کیا گیا ۔ اس موقعے پر مذکورہ سینما ہال میں موجود سہولیات کا ذکر کیا گیا ۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ سینما میں صرف بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کی فلمیں نہیں دکھائی جائیں گی ۔ بلکہ یہاں تفریح کی دیگر سہولیات بھی میسر ہونگی ۔ ان سینما ہالوں کو تعلیمی مقاصد اور انٹرنیٹ سہولیات سے بھی لیس رکھا گیا ہے ۔ جس سے عام شہریوں کے علاوہ طلبہ کو بھی کافی فائدہ ملنے کی امید ہے ۔

کشمیر میں تین دہائیوں کے طویل وقفے کے بعد سینما ہالوں کو دوبارہ تعمیر کرنے اور لوگوں کے لئے دوبارہ کھولنے کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس وقفے کے دوران یہاں انٹرنیٹ سہولیات میسر آئیں ۔ جس سے سینما کی ضرورت کو پورا کیا گیا ۔ اب لوگ گھروں میں بیٹھ کر بڑے آرام سے فلمیں اور دیگر ایسی تفریحات انجوائے کر تے ہیں ۔ اس کے باوجود سینما ہالوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ سرینگر میں تعمیر کئے گئے سینما ہال میں بیک وقت ساڑھے پانچ سو سے زیادہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اتنے لوگوں کے ساتھ مل بیٹھ کر فلم یا کوئی اور ویڈیو اسکرین پر دیکھنا زیادہ مزیدار ہوگا ۔ سینما میں پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑا اسکرین لگادیا گیا ہے ۔ یہ بھی ایک بڑی سہولیت مانی جاسکتی ہے ۔ ٹی وی یا کمپیوٹر بلکہ فون کے اسکرین پر فلم دیکھنا اتنا مزیدار نہیں ہوسکتا جتنا کہ سینما ہال میں سمجھا جاتا ہے ۔ مل بیٹھ کر اس طرح تفریح میں کچھ وقت گزارنا ایک الگ چیز ہے ۔ تیس سال پہلے جب سینما بند کرائے گئے تھے اس دوران سینما نے کافی ترقی کی ۔ اس میں کئی نئی سہولیات بہم آئی ہیں ۔ کشمیر میں پہلی بار یہ سب کچھ مہیا ہورہاہے ۔یہ سینما کامیاب رہے تو سینما کے حوالے سے پرانی کہانیوں

اور یادوں کو زندہ کرنا ممکن ہوجائے گا ۔ کشمیر جہاں بالی ووڈ ایکٹراکثر وبیشتر آتے ہیں لوگ اس کو کافی پسند کرتے ہیں ۔ ایک زمانے میں جبکہ فلم بنانے کے لئے کوئی بڑے سرمایہ دار موجود نہ تھے زیادہ تر فلمیں ملک میں ہی تیار کی جاتی تھیں ۔ اس زمانے میں فلمیں بنانے کے لئے کشمیر وادی کو زیادہ پسند کیا جاتا تھا ۔ کشمیر کے کئی ایکٹر بھی بالی ووڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے ۔ کچھ عرصے پہلے ایک کم عمر لڑکی نے جب فلم دنگل میں کام کیا تو سب لوگ حیران رہ گئے کہ ایسے کلاکار بھی کشمیر میں پائے جاتے ہیں ۔ بعد میں اس کو سماجی دبائو یا مبینہ طور اپنی مرضی سے فلموں میں کام ترک کرنا پڑا ۔ اس پر کئی لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ۔ تاہم آج بھی کئی جانے پہچانے چہرے بالی ووڈ اور ٹی وی میں کام کرتے ہیں ۔ سینما کے حوالے سے یہ بات بڑی اہم ہے کہ ایسے مراکز محض فحاشی پھیلانے کا باعث نہیں ہوتے ۔ بلکہ ذہنی تنائو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ کشمیر میں بڑی تعداد میں ذہنی مریض پائے جاتے ہیں ۔ بلکہ یہاں تشدد کی وجہ سے قریب قریب ہر شہری خوف اور تنائو کا شکار ہے ۔ ایسے حالات میں یہ ایک قدرتی عمل ہے ۔ سخت حفاظتی حصار میں رہنے والے لوگ بھی اس تنائو سے گھرے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ بھی چاہتے ہیں کہ آزادی سے چلیں پھریں اور جان پہچان کے لوگوں سے ملیں ۔ لیکن کسی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے ۔ اس وجہ سے ذہنی تنائو کا شکار ہیں ۔ عام لوگ اس میں پوری طرح سے جکڑے ہوئے ہیں ۔ ذہنی تنائو کے طبی ماہرین کے علاوہ جعلی پیروں اور فقیروں کے یہاں جو رش ہوتا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگ درپیش صورتحال سے نکلنا چاہتے ہیں ۔ سینما اس کے لئے ایک کارگر علاج مانا جاتا ہے ۔ ہمارے نوجوانوں راتوں کی نیندیں ضایع کرکے فون پر فلمیں اور دیگر مواد دیکھتے رہتے ہیں ۔ پب جی کھیلتے اور ڈریم ٹیم بناکر تفریح کا سامان تلاش کرتے ہیں ۔ اس کے باوجود کئی سو نوجوان منشیات کا شکار ہیں ۔ منشیات کی عادت سے انہیں چھٹکارا دلانا بہت مشکل ہے ۔ ہماری پولیس کے ساتھ مولوی صاحبان یہ نیک کام انجام دینے میں ناکام رہے ۔ اب اساتذہ کو اس کام پر لگایا جارہاہے کہ نشہ مکت بھارت تشکیل دیں ۔ سخت کوششوں کے باوجود سماجی کارکنوں کا خیال ہے کہ نشہ مکت بھارت کا خواب پورا ہونا بہت مشکل ہے ۔ نوجوانوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے ۔ انہیں اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے ۔ اس دوران سینما کیا تعمیری کام انجام دیں گے یہ دیکھنا باقی ہے ۔ سینما ایک زمانے میں شریفوں سے بھرے رہتے تھے ۔ عام لوگوں کے لئے ٹکٹ کا انتظام کرنا مشکل تھا ۔ لیکن اب ان کے بارے میں اچھا خیال نہیں پایا جاتا ۔ یہی وجہ ہے کہ گھر گھر سینما موجود ہونے کے باوجود بڑے بڑے سینما ہالوں کو پسند نہیں کیا جاتا ۔ اسے ایک تہذیبی یلغار خیال کیا جاتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کپواڑہ میں ریت نکالنے کے دوران 35 سالہ شخص از جان

Next Post

نجی تعلیمی اداروں کو حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
جموں کشمیر میں کچھ پرائیویٹ اسکول طلباء کو ہراساں کرتے ہیں: حکومت

نجی تعلیمی اداروں کو حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan