• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

سرینگر میں آرائش سے پہلے توڑ پھوڑ

Online Editor by Online Editor
2022-11-03
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایک ایسے موقعے پر جبکہ شدید سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے سرینگر میں کئی سڑکوں کے فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام دردست لیا گیا ہے ۔ لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کئی فٹ پاتھوں پر لگے ٹائل اچانک اکھاڑ دئے گئے ۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ ان راستوں کی زیبائش و آرائش کے لئے ایسا کیا گیا ۔ سیاسی حکومت اس طرح کا قدم اٹھاتی تو اسے ووٹ بٹورنے کا قدم قرار دیا جاتا ۔ لیکن اس وقت کوئی سیاسی حکومت نہیں پائی جاتی ہے ۔ انتظامیہ کے لئے ایسی کوئی مجبوری نہیں کہ محض لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اس طرح کا بے وقت کا قدم اٹھائے ۔ تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پلان کا مخصوص حصہ خرچ کرنے کے لئے یہ کام شروع کیا گیا ہے ۔ مرکزی سرکار کا زور اس بات پر ہے کہ پاس کئے گئے پلان اور اس میں مشخص کی گئی رقم کو ہر صورت میں خرچ کیا جانا چاہئے ۔ رواں سال کے لئے بنائے گئے پلان کے دوچار مہینے باقی رہ گئے ہیں ۔ ایسے میں چلہ کلان کے تین مہینوں کے دوران کوئی کام کرنا ممکن نہیں ۔ شاید اسی غرض سے سرینگر انتظامیہ نے فٹ پاتھوں کی از سر نو مرمت اور تعمیر کا کام شروع کیا ہے ۔ یہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے کہ فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے ۔ لیکن اس مرحلے پر خدشہ ہے کہ کل پرسوں برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوجائے تو کام معطل کرنا پڑے گا ۔ پھر ایسی سردی میں کیا جانے والا کام دیرپا ثابت نہیں ہوتا ہے ۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ کھلے آسمان تلے سیمنٹ کا کوئی کام اب سرینگر میں کامیاب نہیں رہ سکتا ہے ۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر لوگ دردست لئے گئے کام سے خوش ہونے کے بجائے مایوس بتائے جاتے ہیں ۔
شہر سرینگر کو دلکش بنانے کی اشدضرورت ہے ۔ پچھلے سال مبینہ طور کئی لاکھ سیاح کشمیر کے سیر پر آئے ۔ یہاں آکر انہیں لوگوں نے اطمینان بخش انداز میں خوش آمدید کہا اور ان کی خاطر خواہ مدارت کی ۔ یہاں سے جاکر انہوں نے عام لوگوں کو بہت ہی مہمان نواز قرار دیا اور ہوٹل والوں ، ڈرائیوروں ، شکارہ والوں اور دوسرے تمام ملنے والوں کی تعریف کی ۔لیکن انہیں میسر سہولیات سے انتظامیہ مطمئن نہیں ہے ۔ اس مقصد سے انفرا اسٹرکچر کو بڑھاوا دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انتظامیہ سرینگر کو ماڈل سٹی بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس منصوبہ کو کامیاب بنانے کی غرض سے تعمیر و مرمت کا کام ہاتھوں میں لیا گیا ہے ۔ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اگلے سال کا ٹورسٹ سیزن پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سرگرمیوں کا حامل ہوگا ۔ متعلقہ حلقوں کا خیال ہے کہ بڑی تعداد میں سیاح سرینگر آئیں گے ۔ان کی آمد سے پہلے سرینگر کو دلکش بنانے کی کوششوں میں اضافہ کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ سرینگر کو ملک کے دوسرے شہروں کے ہم پلہ بنایا جائے ۔ سرینگر کے عوام کو شکایت ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے گائوں اور دیہات پر زیادہ توجہ دی ۔ بلکہ پہاڑی علاقوں کو سہولیات بہم رکھنے کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ۔ یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی ہے کہ موجودہ انتظامیہ میں پہاڑی قبیلوں سے تعلق رکھنے والے آفیسر فیصلہ کن عہدوں پر فائز ہیں ۔ ان کی باتوں کو زیادہ وزن دیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے شکایت ہے کہ ایسے آفیسر عوامی نمائندوں یہاں تک کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے پنجوں سرپنجوں اور دوسرے لیڈروں کے مشوروں کو ببانگ دہل مسترد کرتے ہیں ۔ انہیں دھتکارا جاتا ہے ۔ اس کے بجائے اپنی ذات اور قبیلے کے کم تر لوگوں کی بڑی عزت کی جاتی ہے ۔ ایسا بلا وجہ نہیں ہوسکتا ۔ ممکن ہے کہ سرکار اسی پالیسی کی روا دار ہو ۔ تاہم عوامی حلقوں خاص کر جنوبی کشمیر میں اس پر تعجب کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ انتظامی اہلکار کس کے ساتھ مشورہ کرکے منصوبے بنارہی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے ۔ فیلڈ میں کام کرنے والے ان کے اپنے کارکن کسی شمار وقطار میں نظر نہیں آتے ۔ اس کا گہرا اثر آنے والے سیاسی منظر نامے پر پڑسکتا ہے ۔ سرینگر میں فٹ پاتھوں کی تزئین کاری کا کام اچانک شروع کیا گیا ۔ یہ کس کا مطالبہ ہے ۔ کس کے مشورے پر کیا گیا ۔ کس نے اس کام کو موجودہ مرحلے پر شروع کرنے کا مشورہ دیا ۔ اور کس کی ایما پر اس کا منصوبہ تیار کیا گیا ۔ اس حوالے سے کچھ کہنا مشکل ہے ۔ یہ اور اس طرح کے کئی دوسرے تحفظات اپنی جگہ ۔ سرکار کو چاہئے کہ لوگوں کے مفاد کو تمد نظر رکھے ۔ ایسا کرتے ہوئے ترجیحات کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ ممکن ہے کہ سرکار ان باتوں کا خیال رکھتی ہو اور تنقید بلا وجہ ہے ۔ تاہم یہ محض دکھاوے یا پلان میں مشخص رقوم کو کسی بھی طرح سے خرچ کرنے کا قدم نہیں ہونا چاہے ۔ اتنی زیادہ رقم بامقصد طور خرچ ہونی چاہئے ۔ صرف ٹھیکہ داروں کا مفاد مدنظر رکھا جائے صحٰح سوچ نہیں ہے ۔ سرینگر میں سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ شہر کو دیدہ زیب بنانا بھی ضروری ۔یہ محض ایک شہر نہیں بلکہ سیاحت کے حوالے سے مرکزی شہر کی حیثیت رکھتا ہے ۔یہاں سڑکوں ، عمارتوں اور باغوں کو دیدہ زیب بنانا بڑا ہی اہم قدم ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سجاد غنی لون بلا مقابلہ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر منتخب

Next Post

سڈنی کے چڑیا گھر سے پانچ شیر فرار، انتظامیہ کا الرٹ جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
سڈنی کے چڑیا گھر سے پانچ شیر فرار، انتظامیہ کا الرٹ جاری

سڈنی کے چڑیا گھر سے پانچ شیر فرار، انتظامیہ کا الرٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan