• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

فضائی آلودگی سے اموات

Online Editor by Online Editor
2022-12-14
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

فضائی آلودگی سے متعلق یہ تشویشناک بات سامنے آئی کہ جموں کشمیر میں اس وجہ سے سالانہ دس ہزار لوگ مارے جاتے ہیں ۔ ماہرین نے اس مسئلے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو اموات کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ معروف معالج اور صورہ ہسپتال کے ڈائریکٹر پرویز کول نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کا انڈکس بتدریج خراب ہوتا جارہاہے ۔ اس سے مراد یہی ہے کہ جموں کشمیر میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے ۔ آلودگی کو قابو کرنے پر توجہ نہ دی گئی تو اگلے چند سالوں کے اندر آلودگی اس قدر بڑھ جائے گی کہ زندگی گزارنا مشکل ہوگا ۔ اس سے پہلے ملک کے کئی شہروں کی فضا کو زہر آلود قرار دیا گیا ۔ دہلی کے علاوہ کئی بڑے شہروں کو بڑھتی فضائی آلودگی کے حوالے سے غیر محفوظ بتایا جارہا ہے ۔ اب جموں کشمیر کے بارے میں اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ پچھلے کئی سالوں سے عالمی سطح پر فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے مشورے ہورہے ہیں ۔ بلکہ منصوبے بنانے کا اعلان بھی کیا جارہاہے ۔ لیکن عملی صورتحال یہ ہے کہ ہر سروے سے فضائی آلودگی بڑھنے کے خدشات سامنے آرہے ہیں ۔ یہ نہ صرف موجودہ آبادی کے لئے بڑا تشویشناک مسئلہ ہے بلکہ آنے والی جنریشن کے لئے بھی مضر رساں ثابت ہوگا ۔ بہت جلد اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والی نسلوں کے لئے آرام سے زندگی گزارنا ممکن نہ ہوگا۔

جموں کشمیر ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں قدرتی جنگلات وسیع علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں ۔ پچھلی ایک دو دہائیوں کے دوران بالائی علاقوں کے علاوہ میدانی علاقوں میں باغات بنانے کے نتیجے میں درختوں کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوگیا ۔ اگرچہ اس دوران جنگلاتی رقبے کا حجم کم ہوتا گیا ۔ تاہم میدانی علاقوں میں نئی نرسریاں اور باغات بنانے سے توازن برقرار رہنا ممکن ہوگیا ۔ لیکن اس دوران آبادی میں اضافے اور انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں فضا میں دھواں اور دوسری آلودگیاں بڑے پیمانے پر پھیل گئیں ۔ مشینی دور میں اس طرح کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ البتہ ترقی پذیر اور غریب ممالک میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ یہاں آلودگی کو سائنسی طریقوں سے کم کرنے کے وسائل موجود نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے ممالک میں آلودگی بڑھ جانے سے انسانی زندگی غیر محفوظ بتائی جاتی ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ جموں کشمیر میں اس وجہ سے ہزاروں لوگوں کے مارے جانے کے اعداد سامنے آگئے ہیں ۔ یہ کوئی شوشہ نہیں کہ اس سے صرف نظر کیا جاسکے ۔ بلکہ ذمہ دار سرکاری آفٖیسر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا کہ سالانی کئی ہزار شہریوں کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ یہاں جو بیماریاں پائی جاتی ہیں بیشتر اسی فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیل جاتی ہیں ۔ ایسی کئی بیماریاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں ۔ عوامی حلقوں میں اس وجہ سے سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔ ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے ۔ اس حوالے سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایسی فیکٹریاں نہ لگائی جائیں جن سے دھواں نکل کر فضا کو آلود ہ کرنے کا باعث ہو ۔ اسی طرح گاڑیوں کے کم استعمال اور دوسری آلودگی کا باعث چیزوں کے کم استعمال پر زور دیا گیا ہے ۔ اگرچہ ہمارے شہری اس قدر حساس نہیں ہیں کہ اس طرح کے اقدامات اٹھاکر فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مددیں ۔ تاہم سرکار اس حوالے سے اہم اقدامات اٹھاسکتی ہے ۔ ماضی میں جب سرینگر اور جموں کے شہروں میں فضائی آلودگی بڑھنے کے خدشات کا اظہار کیا گیا تو انتظامیہ نے بروقت اقدامات کئے ۔ خالی اور بنجر زمینوں پر درخت لگاکر فضائی کثافت میں کمی لائی گئی ۔ ان درختوں سے ہوا میں آکسیجن کی مقدار بڑھانے اور کاربن گیسوں کو کم کرنے میں مدد مل گئی ۔ اس کے علاوہ سماٹ سٹی کے نظریے کو اپنا کر ایسے منصوبوں میں آلودگی سے پاک فضا بنانے کی کوششیں بھی شامل کی گئیں ۔ آج بھی فکر مند حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ شہری علاقوں کے اندر فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے انتظامیہ کو اہم رول ادا کرنا ہوگا ۔ حکومت ایسے منصوبے بناسکتی جن سے فضائی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ عام شہریوں کا بھی ایک رول بنتا ہے ۔ لیکن یہ ایک محدود رول ہے ۔ بلکہ شہریوں سے اس معاملے میں بہت کم توقعات وابسطہ کی جاسکتی ہیں ۔ زیادہ ذمہ داری سرکار کو نبھانا ہوگی ۔ سرکار اپنے شہریوں کو اس بات پر قائل کرسکتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کرکے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد دیں ۔ ٹریفک کا جو رش بڑھ گیا ہے اور کارخانوں سے نکلنے والی آلودگی ہر سطح پر پھیل رہی ہے ۔ یہ آلودگی ہوا کے ساتھ ساتھ پانی اور دوسری کھانے پینے کی اشیا کو انسانی صحت کے لئے تباہ کن بنانے کا باعث بن رہی ہے ۔ بہ ظاہر صحت مند نظر آنے والے لوگ بھی ایسی بیماریوں کا شکار ہیں جن کی انہیں خود بھی خبر نہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ آلودگی نے کھانے پینے کی تمام اشیا یہاں تک کہ ہوا کو جان لیوا بنادیا ہے ۔ ایسی صورتحال پر قابو پانا وقت کا تقاضا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

توانگ جھڑپ معاملےمیں چین نے تنازعہ کے لئے ہندوستانی فوج کو ذمہ دار قرار دیا

Next Post

جموں و کشمیراور لداخ میں موسم خشک، سرینگر میں سیزن کی سرد ترین رات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

جموں و کشمیراور لداخ میں موسم خشک، سرینگر میں سیزن کی سرد ترین رات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan