• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

ڈجیٹل ادائیگیوں پر پھر زور

Online Editor by Online Editor
2023-01-24
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیراعظم نے ملک کے شہریوں سے تاکید کی ہے کہ نقدی یا چیک کے ذریعے ادائیگی کرنے کے بجائے وہ ڈجیٹل سسٹم کو فروغ دیں ۔ انہوں نے اس طریقے کو آسان اور محفوظ طریقہ بتایا ہے ۔ ایک شہری کے استفسار پر ٹیویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے مشورہ دیا کہ ڈجیٹل طریقے سے ادائیگیاں ایک بہتر طریقہ ہے ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی شہریوں میں اس طریقے سے ادائیگیوں کو فروغ ملا ہے اور عوام میں اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔ کورونا وائرس کے زمانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ڈجیٹل سسٹم کے ذریعے ادائیگیوں کو بڑا موذون اور محفوظ طریقہ بتایا ۔ بیماریوں سے بچائو کے لئے سماجی دوریاں برقرار رکھنے کے لئے وزیراظم نے اس کو بہت ہی فائدہ بخش طریقہ قرار دیا ۔ کئی مضمرات کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ڈجیٹل بینکنگ ایک بڑا مناسب سسٹم ہے ۔ تاہم کئی لوگوں کو اس حوالے سے تحفظات ہیں جن کا اذالہ کرنا ضروری ہے ۔

جدید دور میں جبکہ پورے نظام زندگی پر کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ کا راج ہے کوئی شہری ایسے طریقوں سے خود کو زیادہ دیر دور نہیں رکھ سکتا ہے ۔ بینکوں نے بہت پہلے سے اپنا سارا نظام کمپیوٹروں کے ذریعے چلانے کو فروغ دیا ہے ۔ شاید ہمارے سسٹم میں سب سے پہلے بینکوں نے ہی کمپیوٹر کا آغاز کیا تھا ۔ بلکہ شروع میں جب کمپیوٹر کو محض حساب وکتاب اور جمع تفریق کی مشین سمجھا جاتا تھا تو بینکوں نے اس کا سہارا لے کر کام کو آسان بنادیا تھا ۔ بعد میں انٹرنٹ کے آنے سے یہ نظام زندگی کا ایک حصہ بن گیا ۔ اب زندگی کی ساری سرگرمیاں اس کے دائرے میں آچکی ہیں ۔ تازہ پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ کاغذ کے استعمال کو ترک کرنے کے لئے ڈجیٹل بینکنگ کا نظام رائج کیا گیا ہے ۔ ایم پے یا گوگل پے کے ذریعے سارا لین دین کیا جاتا ہے ۔ بلکہ بڑے بڑے تاجر اور سرمایہ دار اپنے تمام کھاتے اب اسی سسٹم کے تحت تشکیل دے رہے ہیں ۔ وہ زمانہ قریب قریب لپیٹ دیا گیا ہے جب بڑے بڑے رجسٹر استعمال کرکے لوگوں کے ساتھ لین دین کا حساب تحریر کیا جاتا تھا ۔ موجودہ دور میں جتنے بڑے پیمانے پر آمدن اور اخراجات کا تخمینہ لگانا پڑتا ہے انگلیوں سے یا قلم کاغذ کے ذریعے یہ ناممکن بن گیا ہے ۔ حکومتوں نے بھی وقت گزرنے کے ساتھ اپنے نظام میں تبدیلی لائی ۔ اب سارا سرکاری نظام ڈجیٹل نظم ونسق کے تحت چلایا جارہاہے ۔ ترقی پذیر ممالک نے بہت پہلے سے اس نظام کو رائج کیا تھا ۔ پسماندہ ممالک کو اس سطح تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگی ہیں ۔ اب کہیں جاکر ہماری سرکار اور عوام نے اس نظام کو قبول کرنا مان لیا ہے ۔ اس حوالے سے بیشتر سرگرمیاں ڈجیٹل طریقے سے انجام دی جارہی ہیں ۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ نظام مکمل طور محفوظ نہیں قرار دیا جاسکتا ہے ۔ ہیکرس کے ذریعے جس طرح سے حکومتوں کے علاوہ انفرادی طور لوگوں کا ڈیٹا چرالیا گیا اس وجہ سے بہت سے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ لوگوں کی ذاتی زندگی کو کافی حد تک منتشر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگوں کے بینک کھاتوں پر ڈاکہ ڈال کر ان کا سرمایہ چرالیا گیا ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈجیٹل ادائیگیوں پر جانے سے پہلے لوگ پہلے کئی بار سوچنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ طبی لحاظ سے وزیراعظم نے ڈجیٹل سسٹم کو محفوظ سسٹم قرار دیا ۔ اس بات کی سچائی میں کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی ۔ ان کا کہنا درست ہے کہ بیماریوں سے بچائو میں یہ طریقہ بڑا ہی مدد گار ثابت ہورہاہے ۔ کووڈ 19 کے ایام کے دوران محسوس کیا گیا کہ ایسے طریقے زندگی کے ہر شعبے میں رائج ہونے چاہئے ۔ اس دوران اس بات کی سخت ضرورت پڑی کہ ڈجیٹل ادائیگیوں کا سسٹم موجود ہو ۔ جو لوگ پہلے ہی ا س طریقے کو اختیار کرچکے تھے ان کے لئے یہ بڑا فائدہ مند ثابت ہوا ۔ تاہم یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ ہمارے یہاں ابھی تک یہ سسٹم تمام ضرورتوں کو پورا نہیں کرپاتا ہے ۔ یہ سسٹم انٹرنیٹ کے تابع ہے ۔ انٹرنیٹ بلا خل مہیا نہیں ہے ۔ اس میں آئے دن اڑچنیں آتی رہتی ہیں ۔ بینکوں میں بھی ابھی یہ سسٹم فول پروف نہیں ہے ۔ بینک ابھی تک ایسا مستحکم نظام قائم نہیں کرسکے ہیں کہ وہ اس کے محفوظ ہونے کی ذمہ داری لیں ۔ بلکہ ان کی طرف سے بار بار اعلان کیا جاتا ہے کہ وہ اس کے ذریعے ہونے والی کسی بھی ہیرا پھیری کے ذمہ دار نہیں ہوسکتے ہیں ۔ قانونی طور ایسا صحیح ہے کہ غلط تاہم بینک کا اس حوالے سے ضامن ہونا بہت ضروری ہے ۔ کوئی بھی شہری بینک میں اپنا سرمایہ جمع کرکے یہی سمجھتا ہے کہ اس کی جمع کی گئی رقم کسی بھی گھپلے سے محفوظ ہے ۔ دوسری طرف بینک اس کی ضمانت دینے کو تیار نہیں ۔ بلکہ جن لوگوں نے چوری کرکے یا کھاتہ داروں سے غلط سلط کہہ کر ان سے بینک کھاتوں سے رقم اڑالی بینک نے کوئی کاروائی کرنے سے انکار کیا ۔ اس طرح کی پالیسی کسی طور دیانتدارانہ پالیسی قرار نہیں دی جاسکتی ہے ۔ کسی دار کو یہ کہنا کہ وہ اپنے سرمایہ کا از خود ذمہ دار ہے بڑی ناانصافی ہے ۔ اس وجہ سے ڈجیٹل ادائیگیوں پر زور دینا قبل از وقت خیال کیا جاتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی جموں وکشمیرکاسب سے بڑا مسئلہ : راہول گاندھی

Next Post

سرکاری اراضی سے انخلائی مہم!

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
سرکاری اراضی سے انخلائی مہم!

سرکاری اراضی سے انخلائی مہم!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan