• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

افروٹ سانحہ : انتظامی ہدایات پر عمل ضروری

Online Editor by Online Editor
2023-02-07
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پچھلے دنوں گلمرگ کے افروٹ علاقے میں برفانی تودہ گرآنے سے دو سیاح ہلاک اور درجن بھر زخمی ہوگئے ۔ اس سانحہ نے سیاحتی حلقوں خاص کر سیاحوں کو سخت غمزدہ کردیا ۔ یہ سانحہ جب پیش آیا اس وقت گلمرگ کے علاوہ کشمیر میں بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے ۔ تمام ایسے سیاحوں نے ان ہلاکتوں پر سخت افسوس کا اظہار کیا ۔ افروٹ میں جب برفانی تودہ گرآیا تو کئی درجن سیاحوں کے مارے جانے کا خطرہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ لیکن کسی وجہ سے باقی سیاح اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے اور دو غیر ملکی سیاح اس حادثے میں اپنی جان کھوبیٹھے ۔ دوسرے لوگ اس کی زد میں آجاتے تو یقینی طور اس وجہ سے سیاحت پر منفی اثر پڑجاتا ہے ۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو ایسے موسم میں سخت احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ فروری کے مہینے میں کئی سیاحتی جگہوں پر برفانی تودے گرآنے کا خدشہ رہتا ہے ۔ ان خطروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیاحوں کو ایسی جگہوں کے آس پاس جانے سے روکنا ضروری ہے تاکہ کوئی بڑا جان لیوا حادثہ پیش نہ آیا ۔ بڑی مشکل سے کشمیر میں سیاحتی سرگرمیاں ایک بار پھر پٹری پر آگئی ہیں ۔ لاپرواہی سے کام لیا گیا تو اس کے درہم برہم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ افروٹ کے سانحے کو مایوس کن قرار دیا جاتا ہے ۔
گلمرگ میں برفانی تودے گرآنے کے خطرے کا پہلے ہی اشارہ دیا گیا تھا ۔ لوگوں سے کہا گیا تھا کہ ایسے علاقوں میں جانے سے احتراض اور احتیاط کیا جائے ۔ اس کے باوجود یہاں کئی سیاح برفانی تودے کی زد میں آگئے ۔ حالانکہ ایسا کسی بھی صورت میں نہیں ہونا چاہئے تھا ۔یہ صحیح ہے کہ ایسے افراد ایک خاص مہم جو ذہن رکھتے ہیں اور خطرات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوتے ہیں ۔ بلکہ یہ ایسے موقعوں پر تفریح کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ انہیں ایسی مہم جوئی سے روکنا سخت مشکل ہوتا ہے ۔ اس کے باوجود انہیں خطرات سے آگاہ کرکے اعتماد میں لینا دشوار نہیں ہوتا ہے ۔ ان علاقوں میں رہنے والے لوگ جانتے ہیں کہ برف گرنے کے بعد معمولی دھوپ نکل آئے تو برفانی تودے بڑی آسانی سے کھسکنے لگتے ہیں ۔ درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوجائے تو خطرات میں اضافہ ہوتا ہے ۔ خاص طورسے بالائی علاقوں میں اس چیز کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے ۔ انتظامیہ نے کئی روز پہلے ہی لوگوں خاص کر ٹریکنگ کے لئے جانے والوں کو خطرات سے باخبر کیا تھا ۔ لیکن سیاحوں اور ان کے معاونین نے اس پر کان نہیں دھرا اور پر خطر علاقوں میں چلے گئے ۔ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہئے ۔ یہ اچانک پیش آنے والی صورتحال نہیں ہے ۔ بلکہ ایک طرح کی خود کشی ہے ۔ جب یہ معلوم ہو کہ سامنے جان کو خطرہ ہے ۔ اس کے باوجود اس طرف بڑھنا حادثہ نہیں بلکہ خود کشی ہے ۔ یہ وہاں کے پیشہ ور گائیڈوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے خطرات کے اندر جان بوجھ کر سیاحوں کو نہ لے جائیں ۔ یہاں دوسرے کئی ایسے ٹریک پائے جاتے ہیں جو زیادہ مزہ دار ہونے کے ساتھ محفوظ بھی بتائے جاتے ہیں ۔ خطرہ کا الارم بج گیا ہو تو ضروری نہیں کہ پر خطر علاقوں میں جایا جائے ۔ بلکہ جو حصے محفوظ ہیں اور جہاں کم خطرہ ہے وہیں تفریح کے لئے جانے کی کوشش کی جائے ۔ یہ صرف گلمرگ کی بات نہیں بلکہ دوسرے کئی علاقوں میں احتیاط بھرتنے کی ضرورت ہے ۔ افروٹ سانحہ سے پہلے سونہ مرگ میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے ۔ ایسی ہر سیاحتی جگہ پر سرکاری اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ سیاحوں سے ایسی خطرناک جگہوں پر جانے کی اجازت نہ دیں ۔ سیاحوں کو سمجھا بجھا کر بڑی آسانی سے ممنوع علاقوں میں جانے سے روکا جاسکتا ہے ۔ یہ لوگ زیادہ بحث و مباحثے کے عادی نہیں ہوتے ہیں ۔انہیں بتایا جائے کہ پر خطر علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے تو بات سمجھ کر اچھی طرح سے سمجھوتہ کرتے ہیں ۔ہٹ دھرمی کے قائل نہیں ہیں ۔ بلکہ قانون کا احترام کرتے ہیں ۔ لیکن انہیں کوئی اس طرح کے خطرات سے باخبر نہیں کرتا ہے ۔ ایسے موقعوں پر پولیس کی مدد لے کر ڈسپلن قائم کیا جاسکتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسے موقعوں پر احتیاط کی ضرورت سمجھیں ۔ یہ جہاں سیاحوں کے جان بچانے کے لئے ضروری ہے ۔ وہاں سیاحت کے نظام کو درست کرنے اور سیزن کو تہس نہس ہونے سے بچانے کے لئے بھی ضروری ہے ۔ سیاح ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان کی جان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ بدقسمتی سے ہم اس کی اہمیت سے باخبر نہیں ہیں ۔ سیاحوں کے صحت ، صفائی اور ان کے آرام کا خیال رکھنا ہم سب کا فرض ہے ۔ جس طرح ایک مہمان کا خیال رکھا جاتا ہے سیاح کے آرام اور حفاظت کا بھی ایسے ہی خیال رکھا جانا چاہئے ۔ ایسا نہ کیا گیا تو سیاح یہاں آنے سے کترائیں گے ۔ ہمیں تجربہ ہے کہ معمولی خلل سے یہ وادی چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جاتے ہیں ۔ ایسے علاقوں کی کوئی کمی نہیں جہاں یہ بہتر انداز میں سیر و تفریح کریں ۔ کشمیر میں یقینی طور قدرتی حسن کی وجہ سے زیادہ بہتر وقت گزرتا ہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ سیاحوں کے آرام اور تفریح کا زیادہ خیال رکھا جائے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے منشیات کی بدعت سے نمٹنے کیلئے جموںوکشمیر میں جاری تمام سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Next Post

چنار کی خوبصورتی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
چنار کی خوبصورتی

چنار کی خوبصورتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan