• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

پلوامہ حملے کی بازگشت

Online Editor by Online Editor
2023-02-16
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیتھ پورہ پلوامہ میں 2019 میں ہوئے حملے کی چوتھی برسی کے موقعے پر ان سیکورٹی اہلکاروں کو بڑے پیمانے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا جو یہاں خود کش حملے کا نشانہ بنے تھے ۔ اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے جموں کشمیر پولیس کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ حملے میں ملوث 8 جنگجووں کو ہلاک اور 7 کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ چار ابھی تک مفرور ہیں ۔ یاد رہے کہ 14 اپریل 2019 کو کئے گئے اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار موقعے پر ہی مارے گئے تھے ۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کو لے کر ایک کانوائے جموں سے سرینگر کی طرف آرہی تھی ۔ لیتھہ پورہ میں کانوائے کی ایک گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا ۔ بعد میں خودکش حملہ آور کا پہلے سے ریکارڈ کیا گیا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لایا گیا ۔ اس سے پتہ چلا کہ حملہ آور ایک مقامی نوجوان تھا ۔ اس کے بعد حملے کی کئی ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی تحقیقات سے اس کے معاونین کی شناخت ہوئی ۔ بڑے پیمانے پر مارے گئے چھاپوں کے دوران حملے میں ملوث آٹھ جنگجو ہلاک اور سات گرفتار کئے گئے ۔ حملے کی بڑی باریک بینی سے تحقیقات کی گئی اور اس کی تمام تفصیل سامنے لائی گئی ۔ اس کے بعد علاحدگی پسند سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لئے وسیع آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ملی ٹنسی کو قریب قریب قابو میں کیا گیا ۔
پلوامہ حملے کی بازگشت بار بار سنائی دیتی ہے ۔ آج اس حملے کی چوتھی برسی کے موقعے پر ایک بار پھر اس کی یاد تازہ کی گئی ۔ اس المناک واقعے کو ایک تاریخ ساز حملہ قرار دیا جاتا ہے ۔ کشمیر ملی ٹنسی کے حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا حملہ تھا جس میں بیک وقت اتنی ہلاکتیں پیش آئیں ۔ اس کے اثرات بھی بڑے پیمانے پر محسوس کئے جارہے ہیں ۔ اس حملے کے ردعمل میں جہاں کشمیر عسکریت کی کمر توڑ دی گئی وہاں اس وجہ سے پورے خطے کی تاریخ اور جغرافیہ تبدیل ہوگئی ۔ پلوامہ حملے کی کڑیاں ملاتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ اس کے نتیجے میں یہاں کئی طرح کی تبدیلیاں رونما ہوئیں ۔ اس حملے کے ردعمل میں مرکزی سرکار نے درجنوں سخت اقدامات اٹھائے اور دنیا کو خبردار کیا کہ ایسے حملے کسی طور برداشت نہیں کئے جائیں ۔ اس کے فوری بعد پاکستان کی سرزمین کو نشانہ بناتے ہوئے وہاں بھارتی ائرفورس کی طرف سے کئی بم گرائے گئے ۔ کشمیر میں جاری تیس سالہ ملی ٹنسی کے دوران یہ پہلا موقع تھا کہ ہندوستان کی طرف سے اس طرح کا سخت ردعمل ظاہر کیا گیا ۔ اگرچہ پاکستان نے جوابی حملے میں ائر فورس کے ایک جہاز کو گرادیا اور اس کے پائلٹ کو تحویل میں لیا ۔ تاہم یہ پہلا موقع تھا کہ ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان موجود سرحدکو کراس کرکے ایسا حملہ کیا ۔ اس سے پورے خطے میں جنگ کا ماحول بن گیا اور کئی ممالک کی مداخلت کے بعد ہی جنگی تنائو کو ختم کیا جاسکا ۔ تاہم یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ اس حملے کے بعد جموں کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کو نہ صرف عالمی توجہ سے غائب کیا گیا بلکہ پاکستان کو اس کی حمایت کرنے سے باز رکھا گیا ۔ اس کے بعد پاکستان نے کبھی بھی کشمیر یوں کی عسکری مدد کرنے کی کوشش نہیں کی اور ہر طرح کے مدد سے ہاتھ کھینچ لیا ۔ یہ خطے میں اپنی نوعیت کی بڑی تبدیلی ہے ۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کیا گیا اور اس کو دو مرکزی زیرانتظام خطوں میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے ملکی آئین میں تبدیلی کرکے دفعہ 370 اور دفعہ 35A کو ختم کیا گیا ۔اس کے تحت جموں کشمیر کو ایک خصوصی درجہ اور اندرونی خودمختاری حاصل تھی ۔ اس درجے کو ختم کرکے لداخ کو الگ یونین ٹیریٹری اور جموں کشمیر کو الگ یونین ٹیریٹری بنایا گیا ۔ اس دوران نہ صرف علاحدگی پسند قیادت کے خلاف سخت کاروائی کی گئی بلکہ ہند نواز سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو بھی زیر تفتیش لایا گیا ۔ پورے جموں کشمیر میں علاحدگی پسندی کی حمایت کرنے والے طبقوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے اثاثے ضبط کئے گئے ۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ اس وقت تک دم نہیں لیا جائے گا جب تک کہ کشمیر کو پوری طرح سے ہندوستان میں ضم نہیں کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے وہ تمام قوانین اور احکامات ختم کئے گئے جو اس سے پہلے کشمیر پر نافذ تھے ۔ تمام ایسے ادارے لپیٹ دئے گئے جو کشمیر کو حاصل خصوصی درجے کے نتیجے میں معرض وجود میں لائے گئے تھے ۔ اس طرح کی کاروائیاں ہنوز جاری ہیں اور اس حوالے سے کسی طرح کا سمجھوتہ کرنے کو سرکار تیار نہیں ہے ۔ پچھلے تین سالوں سے پیش آرہے اتار چڑھائو کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ سب کچھ پلوامہ حملے کا شاخسانہ ہے ۔ اگرچہ بی جے پی قریب پچاس سالوں سے دفعہ 370 ختم کرنے پر زور دے رہی تھی ۔ لیکن خاطر خواہ حمایت نہ ملنے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہورہا تھا ۔ پلوامہ حملے کے بعدجو حالات بن گئے کشمیر کے خلاف ہر طرح کی کاروائی کا جواز مل گیا اور مرکزی سرکار نے وقت ضایع کئے بغیر وہ سب کچھ کیا جو اب خطے کی تاریخ کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے ۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ پتہ نہیں کب تک جاری رہے گا ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اَتل ڈولو نے ایم آئی ڈی ایچ کیلئے سٹیٹ لیول ایگزیکٹیو کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

مال و زر کے لٹیروں سے بیٹیوں کو کون بچائے گا؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
مال و زر کے لٹیروں سے بیٹیوں کو کون بچائے گا؟

مال و زر کے لٹیروں سے بیٹیوں کو کون بچائے گا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan