• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

پلوامہ ٹارگٹ کلنگ پر پولیس کی جوابی کاروائی

Online Editor by Online Editor
2023-03-01
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اونتی پورہ میں مارا گیا جنگجو سنجے شرما کی ہلاکت کا ذمہ دار تھا ۔ اس طرح سے پولیس نے صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے ذمہ دار شخص کو اس کے انجام تک پہنچادیا ۔ جنگجو کی ہلاکت کی اطلاع منگل وار صبح سویرے دی گئی ۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ پدگام پور ہ اونتی پورہ میں چھپے جنگجو کو مارا گیا ۔ تصادم میں ایک جنگجو کے مارے جانے کے علاوہ دو سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ۔ بعد میں زخمی اہلکاروں میں سے ایک کے دم توڑ جانے کی اطلاع دی گئی ۔ مارے گئے ملی ٹنٹ کی شناخت پلوامہ کے رہنے والے جنگجو عاقب بٹ کے طور کی گئی ۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ عاقب نامی جنگجو پہلے حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا ۔ بعد میں ٹی آر ایف کے لئے کام کرنے لگا ۔ عاقب مبینہ طور اچھن پلوامہ میں مارے گئے کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔ یاد رہے کہ کشمیری پنڈت کی ہلاکت کا واقع اتوار کو پیش آیا ۔ اس کے بعد پولیس نے اعلان کیا کہ ہلاکت میں ملوث جنگجو کو بہت جلد اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ اس دوران پولیس کے ایڈیشنل ڈی جی وجے کمار نے پلوامہ کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران ضلع کے سیکورٹی حالات کا جائزہ لینے کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث جنگجو کے خلاف کاروائی کے امکان کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اگلے روز ہی اس کام کو انجام دیا گیا ۔ پولیس نے اطلاعات کے مطابق اپنا دعویٰ صحیح ثابت کیا اور عاقب کو ہلاک کیا۔
جموں کشمیر میں پچھلے دو سالوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے جتنے بھی واقعات پیش آئے پولیس بہت جلد ملوث جنگجووں تک پہنچنے میں کامیاب رہی ۔ سرینگر کے علاوہ دوسرے دیہات میں اس طرح کی ہلاکتوں کے جو بھی واقعات پیش آئے ان میں ملوث جنگجووں کو بہت ہی کم وقت میں ماار گیا ۔ اس سے یہ انداز لگانا مشکل نہیں کہ ایسی ہلاکتوں کے خلاف ہونے والی کاروائی میں پولیس کو لوگوں کی حمایت حاصل رہتی ہے ۔ ایک تو لوگ ایسی ہلاکتوں کے ذم دار جنگجووں کی شناخت پھر ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں ۔ عوام پولیس کی اس طرح سے مدد کرے تو جنگجووں کے لئے چھپنے کی جگہ تلاش کرنا ممکن نہیں رہتا ۔ کئی ایسی کاروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد اس طرح کی ہلاکتوں کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ عام شہریوں خاص کر کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ سے عوام سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ۔ ایسی ہلاکتوں کی ماضی میں حمایت کی گئی نہ اب لوگ ان ہلاکتوں کو قبول کرنے پر آمادہ ہیں ۔ بلکہ لوگ ان کے خلاف ناراضگی دکھانے میں وقت ضایع نہیں کرتے ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے تیس سالوں کے مشکل حالات کے دوران کشمیر چھوڑنے سے انکار کیا ۔ انہوں نے اس دوران اپنے ہمسایوں خاص کر مسلم آبادی کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی ۔ لوگوں کے دکھ درد میں شامل رہے اور کبھی بھی ان کے خلاف شکایت زبان پر نہیں لائی ۔ یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کے خلاف جنگجووں کی طرف سے کاروائیوں اور ہلاکتوں کے پے در پے واقعات کے باوجود انہوں نے وادی چھوڑنے سے انکار کیا ۔ اس کے بدلے میں انہیں گولیوں سے بھون ڈالا گیا ۔ عجیب بات یہ ہے کہ جنگجوان باتوں سے باخبر ہیں ۔ بلکہ انہیں یہ بھی معلوم ہے ک اس کے بعد ان کی اپنی جان بچانا ممکن نہیں ۔ اس کے باوجود کسی کے کہنے پر اس طرح کی مار دھاڑ جاری ہے ۔ اس کے ردعمل میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے کاروائیوں میں تیزی لائی جاتی ہے ۔ ملی ٹنٹ حمایتی عناصر کو خوف دہ کرنے کے لئے کاروائیوں میں شدت لائی جاتی ہے ۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران سرینگر میں چار ایسے مکانات سرکار نے اپنی تحویل میں لئے جہاں مبینہ طور کچھ عرصہ پہلے ملی ٹنٹوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔ اس کے علاوہ جنگجووں کی حمایت کرنے والے تین سرکاری ملازموں کو برخاست کیا گیا ۔ سرحد پار مشکوک انداز میں دو ملی ٹنٹ کمانڈر مارے گئے ۔ ملی ٹنٹوں سے جڑے ڈرگ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک داون جاری ہے ۔ تمام صورتحال کا جائزہ لینے سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنگجوسرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ حکومت نے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے ملی ٹنسی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان کیا ۔ ملک کے کسی بھی حصے میں کوئی شخص ملک یا ملک کے نظام کے خلاف بات کرے تو اس کی کوئی خیر نہیں ۔ ایسے عناصر کو دبانے میں وقت ضایع نہیں کیا جاتا ہے ۔ اس دوران کوئی نوجوان بندوق لے کر ملک کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھے اور خون بہانے کی کوشش کرے سرکار اس کو کھلا چھوڑ نے کے لئے تیار نہیں ۔ وہ سوچ کب کی ختم ہوئی جب ایسے نوجوانوں کو گمراہ مگر اپنے لوگ بتایا جاتا تھا ۔ ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ٹھان لی گئی ہے ۔ عام شہریوں کا خون بہانے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے ۔ سرکار پہلے ہی ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے سے خبردار کرچکی ہے اور اس کام سے دور رہنے کو کہہ چکی ہے ۔ حکومت جلد از جلد ملی ٹنسی کا باب لپیٹنے کی کوشش کررہی ہے ۔ آئندہ انتخاب سے پہلے جموں کشمیر میں جنگجووں کی تعداد صفر تک پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے ۔ ایسا ہونا دشوار نہیں لگتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اونتی پورہ میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران دو مقامی جنگجو اور ایک فوجی ہلاک

Next Post

پاور پروجیکٹ سے روزگار کا ذریعہ بھی نکلے گا‬

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
پاور پروجیکٹ سے روزگار کا ذریعہ بھی نکلے گا‬

پاور پروجیکٹ سے روزگار کا ذریعہ بھی نکلے گا‬

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan