• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

چھرا گھونپنے کا انوکھا واقعہ

Online Editor by Online Editor
2023-05-04
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر کے دریش کدل علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک دوشیزہ نے دن دہاڑے اپنے ہونے والے شوہر کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اسے شدید زخمی کیا ۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعے سے متعلق طرح طرح کی چہ مے گوئیاں کی جارہی ہیں ۔ زخمی نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ یہ واقع منگلوار کو پیش آیا جب بمنہ کے ایک نوجوان پر اس کی منگیتر نے ڈرامائی انداز میں حملہ کیا ۔ اس حملے میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہوگیا ۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کا سخت نوٹس لیا اور کئی جگہ چھاپے ڈالنے کا اشارہ دیا ۔ پولیس کی فوری کاروائی کے بعد اس واقعے کی ملزمہ کو گرفتار کرکے تھانے پہنچایا گیا جہاں اس نے مبینہ طور اپنے جرم کا اقرار کیا ۔ مزید کاروائی کا انتظار ہے ۔ اس سے پہلے چاقو زنی کاایسا ہی واقع بارھمولہ میں پیش آیا جہاں دو نوجوانوں کو چھرا گھونپ کر زخمی کیا گیا ۔ کسی معاملے پر ان بن کے بعد بتایا جاتا ہے کہ ان نوجوانوں کو شدید زخمی کیا گیا ۔ ان واقعات سے پورے کشمیر میں تشویش پھیل گئی ہے ۔
پچھلے کچھ عرصے سے کشمیر میں چوری ، ڈکیتی اور زخمی کرنے کے علاوہ قتل کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں ۔ اس سے پہلے قتل کا ایک گھناونا واقع بڈگام میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو اغوا کرکے قتل کیا گیا ۔ قتل کی اس واردات کا گھناونا حصہ یہ تھا کہ قتل کو چھپانے کے لئے مقتولہ کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے کئی جگہوں پر دفن کیا گیا تھا ۔ اس کے باوجود قتل کا یہ واقعہ پوشیدہ نہ رہا اور کچھ گھنٹوں کے اندر ہی پولیس نے اس معمے کو حل کرکے پوری کہانی منظر عام پر لائی ۔ معاشقے کی اس کہانی کا انجام ایک قتل کی صورت میں پیش آیا جس سے پورے کشمیر میں سخت خوف وہراس پھیل گیا ۔ بڈگام ضلعے میں اس واقعے کے خلاف کئی روز تک عوام کا سخت احتجاج جاری رہا ۔ پولیس کی ذمہ دارانہ کاروائی کے بعد لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا ۔ توقع کی جارہی تھی کہ اس واقعے کے اس طرح سے نمایاں ہونے کے بعد ایسے واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ لیکن ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائے عشق ہے اور آگے آگے بہت کچھ مزید دیکھنا ہوگا ۔ سنجیدہ حلقے خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ ایسے واقعات کو قابو میں کرنا مشکل ہورہا ہے ۔ معاشرے میں جرائم کا گراف بڑی تیزی سے اوپر کو جارہاہے ۔ سرینگر کے دریش کدل میں پیش آئے اقدام قتل کی واردات نے سماج کے ذمہ دار حلقوں کو ہلاکے رکھ دیا ہے ۔ ان حلقوں کی طرف سے کئی طرح کے سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ یہ بات بڑی تشویش کی ہے کہ ایک منکوحہ نے اپنے ہونے والے شوہر پر دن دہاڑے حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کی ۔ اس واقعے کے حوالے سے دونوں طرف کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب پر سوالاتا ٹھائے جاتے ہیں ۔ اگرچہ واقعے کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آئی ہے ۔ تاہم اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اس طرح کی شادی اور اس کے ایسے بھانک انجام سے دولہا دلہن کے گھر والے بے خبر نہیں ہونگے ۔ لڑکی نے جس دیدہ دلیری سے کام لے کر ایک تنو مند نوجوان کو نشانہ بنایا وہ اپنی نوعیت کا انوکھا اور منفرد واقع ہے ۔ لڑکی کا اس طرح سے جرات کرنا اور نوجوان کو چھرا گھونپنا پورے معاشرے کے لئے حیرانی کا باعث ہے ۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کشمیر کا معاشرہ اب پرانے اقدار والا معاشرہ نہیں رہا ہے ۔ بلکہ اس معاشرے کے اندر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آرہی ہیں ۔ خاندانی تربیت کا جو نظام یہاں پایا جاتا تھا اس کے تار و پود بکھرچکے ہیں اور پورا معاشرہ انحطاط کا شکار ہے ۔ بہ ظاہر یہاں اب بھی شرم وحیا کا دعویٰ کیا جاتا ہے ۔ اس کے باوجود اندر سے یہ معاشرہ پوری طرح سے کھوکھلا ہوچکا ہے ۔ بلکہ یہاں پیش آنے والے واقعات سے یہ معاشرہ ننگا ہورہاہے ۔ ہمارے دوگلے پن کے باوجود ایسے واقعات وک پیش آنے سے روکا نہیں جارہاہے ۔ پچھلے کچھ عرصے سے یہاں جو واقعات پیش آرہے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ والدین اپنی اولاد کو حد میں رکھنے سے قاصر ہیں اور ان کی اولاد ان کے ہاتھوں سے نکلتی جارہی ہے ۔ پہلے ایسے واقعات کے لئے ملی ٹنسی کو ذمہ دار قرار دیا جاتا تھا ۔ ملی ٹنسی کا اثر و نفوذ کم ہونے کے بعد بے کاری اور بے روزگاری کو اس کا بنیادی وجہ قرار دیا جانے لگا ۔ کئی حلقے انداز لگارہے تھے کہ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوانوں میں ذہنی تناء وکی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ۔ بعد میں منشیات کے پھیلائو کو ایسے واقعات کا بنیادی سبب قرار دیا جانے لگا ۔ لیکن پچھلے کچھ عرصے کے دوران جو واقعات پیش آئے ان سے کانگی زندگی کے اندر بگاڑ واضح طور سامنے آگیا ہے ۔ ایسا محسوس کیا جاتا ہے کہ والدین اپنی اولاد کی نفسیات اور مطالبات کو سمجھنے میں پوری طرح سے ناکام ہیں ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں حد سے نکل کر اقدامات کررہی ہیں ۔ پہلے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا جاتا تھا کہ لڑکے نے کسی لڑکی کو تنگ کرنے کی کوشش کی ۔ اب صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ لڑکی ہی لڑکوں کو حملے کا نشانہ بنارہی ہے ۔ اس حوالے سے سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

راج بھون نے اَکشے لابرو کو پُر وقار الوداعیہ دیا

Next Post

بارہمولہ کی پولیٹیکل سائنس گریجویٹ چسپیدہ بانوزرعی کھیتی میں رول ماڈل بن گئیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
بارہمولہ کی پولیٹیکل سائنس گریجویٹ چسپیدہ بانوزرعی کھیتی میں رول ماڈل بن گئیں

بارہمولہ کی پولیٹیکل سائنس گریجویٹ چسپیدہ بانوزرعی کھیتی میں رول ماڈل بن گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan