• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

جامع زرعی ترقی پروگرام

Online Editor by Online Editor
2023-05-17
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کو کامیاب بنایا جائے ۔ ڈورو اننت ناگ میں ایک عوامی پروگرام میں بولتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی ترقی حکومت کی ترجیح ہے جس کو ممکن بنانا سب کا مشن ہونا چاہئے ۔ اس حوالے سے مختلف حکومتی پروگراموں کا ذکر کتے ہوئے انہوں نے کسان سمپرک ابھیان کی بات کی اور کسانوں کے لئے اس پروگرام میں شرکت لازمی قرار دی ۔ سنہا کا کہنا ہے کہ زرعی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کسانوں کو اس حوالے سے جانکاری دیناضروری ہے ۔ یہ جانکاری جب ہی حاصل کی جاسکتی ہے کہ کسان اس سے جڑے سمپرک ابھیان میں شرکت کریں ۔ کسانوں کی واقفیت ، ہنر مندی اور دوسرے جدید طریقوں پر زور دیتے ہوئے ایل جی نے اس طرح سے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی موثر عمل آوری کو یقین قرار دیا ۔ عوامی جلسے میں اس موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے سنہا نے کہا کہ زرعی ترقی کا خواب مضبوط کاشتکاری ماحولیاتی نظام سے ہی آگے بڑے گا ۔ اس طرح سے انہوں نے جامع زرعی ترقی پروگرام کو لے کر تفصیلی گفتگو کی ۔
زرعی ترقی کسی بھی ملک کو مضبوط بنانے کے لئے اہم رول ادا کرتی ہے ۔ زرعی شعبے کو نظر انداز کرکے ملک کو مالی یا دوسرے لحاظ سے مجؓوط نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔ ملک کے پالیسی ساز پچھلے کچھ عرصے سے ملک کو مضبوط بنانے پر زور دے رہے ہیں ۔ ایسے پالیسی ساز اس بات سے بے خبر نہیں کہ زرعی شعبے کو نظر انداز کرکے ملک کو مضبوط اور ترقی یافتی نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے جہاں دوسرے کئی شعبوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا جارہاہے وہاں کسانوں کو زرعی شعبہ مضبوط بنانے کی تاکید کی جارہی ہے ۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ملک کے اعلیٰ طبقے کے لوگ یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ زرعی شعبے کو ساتھ لئے بغیر ملک کی ہمہ جہت ترقی کو ممکن نہیں بنایا جا سکتا ہے ۔ آزادی کے فوراََ بعد جے جوان اور جے کسان کا نعرہ دیا گیا ۔ لیکن عملی طور کسانوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوئی خاص کوششیں نہیں کی گئیں ۔ اس وجہ سے کسان سخت مایوس ہوئے اور زرعی شعبہ خاطر خواہ ترقی نہیں کرسکا ۔ ملک کے کسانوں کی آتم ہتھیا نے صاف ظاہر کیا کہ کسانوں کو ایسی سہولیات نہیں دی جارہی ہیں جن کی مدد سے وہ زرعی شعبے کو ترقی دے کر اپنا اور اپنے ملک کا دفاع کرسکتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کسان حکومتی پالیسی سے مطمئن نہیں تھے ۔ لیکن اب صورتحال یک سر بدل چکی ہے ۔ کسانوں نے مل جل کر زرعی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ موجودہ سرکار نے جہاں تعلیم ، دفاع اور سائنس کے شعبوں کو نئے ڈھنگ سے منظم کرنے کی بات کی وہاں زرعی شعبے کو ترقی دینے کے کئی پروگرام سامنے لائے ۔ کسان سمپرک ابھیان اسی سلسلے کا ایک پروگرام ہے جس کے تحت کسانوں کو جدید کاشتکاری کے طریقوں سے روشناس کرایا جاتا ہے ۔ چار مہینوں پر مشتمل اس مختصر پروگرام کے حوالے سے بڑی خوش فہمی کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ کسانوں پر زور دیا جارہاہے کہ وہ اس جانکاری پروگرام کے ساتھ جڑ کر زرعی شعبے کو ترقی دینے کے لئے کام کریں ۔ یہ بات یقینی ہے کہ کسانوں کو ملک کی ترقی میں رول ادا کرنے کے لئے کہا جائے تو وہ پیچھے نہیں رہیں ۔ ملک کو آزاد کرانے میں کسانوں نے بڑا اور بنیادی رول ادا کیا ۔ بعد میں کسانوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ہی ملک کے اندر بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکا ۔ اس دوران کئی ممالک نے زرعی شعبے کو جدید لائنوں پر ڈالتے ہوئے اس شعبے کو کافی ترقی دی اور ایسے ممالک آج ترقی یافتہممالک کی صف میں شامل ہیں ۔ لیکن ہم چاہنے اور تقریریں کرنے کے باوجود اس شعبے کو صحیح راستے پر گامزن نہ کرسکے ۔ موجودہ سرکار کا خیال ہے کہ کسانوں کو بہتر جانکاری دے کر جامع زرعی ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ یہ بڑی اہم بات ہے کہ زرعی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور اس شعبے کی جامع ترقی کو ممکن بنانے پر زور دیا جارہاہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ کسانوں کو مایوسی سے نکال کر زرعی شعبے کو آگے بڑھانے کے پروگرام سے جوڑا جائے ۔ کسانوں کی ہمہ جہت محنت سے ہی ایسا ممکن ہے کہ زرعی شعبے کو ترقی دی جائے ۔ ورنہ ایسا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ زرعی شعبے کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے تو یقینی طور ملک کی بڑی آبادی کا پیٹ بھرا نہیں جاسکتا ۔ ملک میں آبادی کا بڑا حصہ آج بھی کچھ کھائے پئے بغیر سونے پر مجبور ہے ۔ ایسے لوگ اپنی پیٹ کی آگ بجھانے میں ناکام رہتے ہیں ۔ جب صورتحال یہ ہو کہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد خوراک کے دو لقمے حاصل کرنے میں ناکام ہوں تو ان کے لئے ملک کی ترقی کسی کام کی نہیں ۔ خالی پیٹ سونے والے لوگوں کے لئے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ زر مبادلے اک حجم کتنا بڑا ہے اور ترقی کی شرح فیصد کیا ہے ۔ ان کے لئے سائنس ، ٹیکنالوجی ، تعلیم ، تجارت بڑے لوگوں کے کھیل تماشے ہیں ۔ سیاست ان کے لئے استحصال کا ہتھکنڈہ ہے ۔ ہاں انہیں دو وقت کی روٹی مل جائے تو ترقی کا خواب ان کی نظروں میں مکمل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ زرعی ترقیاتی پروگرام کو سراہا جاتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ٹیولپ گارڈن سناسار میں 53000 سے زیادہ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی

Next Post

بھارت نے جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے تبصرے پر تنقید کی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
روس 6 مئی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر رسمی اجلاس منعقد کرے گا

بھارت نے جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے تبصرے پر تنقید کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan