• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

سرینگر G20 : ایک سنہری موقع

Online Editor by Online Editor
2023-05-20
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں جی ٹونٹی کے انعقاد کو تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس کی کامیابی میں اپنا رول ادا کریں ۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے ایسی عالمی کانفرنس کے انعقاد کو کشمیر کے لئے ایک فائدہ بخش ایونٹ بتایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے کشمیر عالمی سیاحتی نقشے پر ابھر سکتا ہے اور اس صنعت کو بڑا فائدہ ملنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کسی خطے کے اندر اس طرح کی عالمی کانفرنس کا انعقاد وہاں کے عوام کے لئے خوش قسمتی کا باعث قرار دیا ۔ سرکاری حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بین الاقوامی سطح کی کانفرنس میں مندوبین کی شرکت سے کشمیر اعلیٰ بلندیوں تک پہنچ جائے گا ۔ کانفرنس کے سیاسی مضمرات سے قطع نظر ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے سرمایہ کاروں کو یہاں آنے پر راغب کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ سیاحتی صنعت کو فروغ ملنے کی امید بھی ظاہر کی جارہی ہے ۔ نوجوانوں کی اس حوالے سے سرگرمیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے ملک اور بیرون ملک روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔ اس طرح سے یقین دلایا جارہاہے کہ عالمی کانفرنس کا انعقاد محج کوئی سرکاری ایونٹ نہیں بلکہ ایک عوامی اجلاس ہوگا جس میں عوام کی شرکت لازمی ہے ۔ تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ عالمی سطح پر بننے والے نئے ماحول کے اندر ان کے لئے ترقی کے کیسے مواقع ہیں ۔
جموں کشمیر کی پوری انتظامیہ G20 اجلاس کے انعقاد میں مصروف ہے ۔ ہوائی اڈے سے لے کر جلسہ گاہ تک پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔ سیکورٹی ا یجنسیوں نے مبینہ طور فقیدالمثال انتظامات کئے ہیں ۔ پچھلے کئی روز سے تمام تر ایجنسیاں اسی کام میں لگی ہوئی ہیں ۔ زمینی اور ہوائی سطح کے سیکورٹی انتظامات کے علاوہ نیوی کو بھی اس کام میں لگایا گیا ہے ۔ سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔ لالچوک کے علاوہ دوسرے کئی علاقوں کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے مہمانوں کے لئے تمام گزرگاہیں از سر نو تعمیر کی گئیں ۔ اس طرح سے کئی علاقوں کو از سر نو تعمیر و ترقی دے کر بڑا جازب نظر بنایا گیا ۔ شہریوں نے اس پر بڑی خوشی کا اظہار کیا کہ پہلی بار سرینگر شہر کو ممبئی اور دہلی کی پوش کالنیوں کے ہم پلہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ اس دوران عوام کے نام سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے ہدایات جاری کی گئیں ۔ ان ہدایات میں خاص طور سے بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالوں سے اجتناب کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکوتٰ کو فول پروف بنانے کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ اس طرح سے عالمی کانفرنس کو اطمینان بخش انداز میں منعقد کرنے کے تمام انتظامات کئے جاچکے ہیں ۔ اس کانفرنس کو کشمیر کے حق میں ایک سنہری موقع قرار دیا جاتا ہے ۔ 2019 میں کشمیر کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری اجرا کی گئی تھی ۔ اس کے تحت مشورہ دیا گیا تھا کہ کشمیر آنے کے دوران ا حتیاط سے کام لیا جانا چاہئے ۔ خاص کر یورپی اور خلیجی ممالک کو یہاں آنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ بلکہ اس موقعے پر جو غیر کشمیری یہاں موجود تھے انہیں فوری طور کشمیر چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ اس ایڈوائزری وک اگرچہ بعد میں بے اثر سمجھا گیا ۔ تاہم عالمی سطح پر اس کے اثرات تاحال موجود بتائے جاتے ہیں ۔ اب عالمی کانفرنس کے سرینگر میں انعقاد کے بعد اندازہ لگایا جاتا ہے کہ اس چار سال پرانی ایڈوائزری کے اثرات ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ کہا جاتا ہے کہ تجارت سے وابستہ حلقوں کے لئے عالمی سطح پر تجارت کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔ ایل جی نے پہلے ہی سیاحتی اور کاروباری حلقوں سے صلح مشورہ کرکے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کا خیال رکھا جائے گا ۔ یہ بات صحیح ہے کہ ایسے موقعوں پر بڑی بڑی کمپنیوں کے مفادات کا زیادہ خیال رکھا جاتا ہے ۔ کشمیر میں ایسے کاروباری حلقے نہیں پائے جاتے جو عالمی سطح کی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کرنے کے لائق ہیں ۔ ان میں اتنی توانائی ہے نہ سرمایہ پایا جاتا ہے کہ یہ عالمی شہرت کی مالک کمپنیوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے کی کوشش کریں ۔ تاہم دہلی سرکار اس کام میں مدد دینے پر آمادہ ہوجائے تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ۔ اس سے پہلے کئی افراد نے سرکار اور بینکوں سے قرضہ لے کر ایسی شہرت حاصل کی کہ دنیا کے بڑے بڑے کاروباری حلقوں میں ان کا نام لیا جانے لگا ۔ جی ٹونٹی سے اس طرح کی امداد حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ سرکار کی کوشش ہے کہ اس ایونٹ کو سیاحتی میدان میں آگے بڑھنے میں مددگار بنایا جائے ۔ یہ کام ہوجائے تو اس کا فائدہ صرف کشمیر سیاحت کو ہی نہیں بلکہ کئی دوسری کمپنیوں کو بھی مل سکتا ہے ۔ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوجائے تو بیرون ملک کے کئی نامور حلقے یہاں اپنا کاروبار جمانے کی کوشش کریں گے ۔ تاہم اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ مقامی آبادی کو کسی حد تک مدد ضرور ملے گی ۔ اس دوران یہ بات بار بار دہرائی جاتی ہے کہ کشمیر کے عوام کو خاص طور سے اس عالمی کانفرنس کا بڑا فائدہ ملے گا ۔ ایسے فوائد راتوں رات نہیں بلکہ اس کے دوررس نتائج ہوتے ہیں جس کے لئے سخت محنت کے علاوہ کچھ مدت کے لئے انتظار بھی کرنا ہوتا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

‎دو ہزار روپئے کا نوٹ چلن سے باہر، بدلنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہوگی

Next Post

پاکستان کے ساتھ نارمل اور ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
ہماچل کے عوام نے چیلنجز کو مواقع میں بدلا: وزیر اعظم

پاکستان کے ساتھ نارمل اور ہمسایہ تعلقات چاہتے ہیں۔ پی ایم مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan