• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

نجی کمپنی کا لوگوں کے ساتھ دھوکہ اور فرار

Online Editor by Online Editor
2023-12-21
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر میں اس وقت درجنوں لوگوں نے سخت واویلا کیا جب انہیں پتہ چلاکہ جس نجی کمپنی میں انہوں نے سرمایہ لگایا تھا وہ راتوں رات غائب ہوئی ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا کہ کرن نگر میں قائم ایک کمپنی نے لوگوں سے مبینہ طور 59 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں ۔ رقم لے کر اس کے کارکن راہ فرار اختیار کرچکے ہیں ۔ سرمایہ کاری کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں پندرہ دنوں کے اندر سرمایہ دوگنا ہونے اور نوکریاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کی گئی تھی ۔ واقعے کا سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ کمپنی کے پاس مبینہ طور باضابطہ رجسٹریشن کے کاغذات ہیں اور سرکار کی طرف سے اجازت نامہ بھی موجود ہے ۔ ان تمام باتوں کو دیکھ کر کسی یوٹیوبر نے ان سے فیس وصول کرکے کمپنی کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ۔ سرمایہ لگانے والوں کا الزام ہے کہ یوٹیوبر کی تشہیری مہم سے انہوں نے دھوکہ کھایا اور نجی کمپنی کے پاس اپنے پیسے جمع کرائے ۔ لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ دھوکہ دینے والے پورے گروہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور متاثرین کو ان کا حق واپس دلانے میں مدد کی جائے ۔ یہ لوگ مذکورہ یو ٹیوبر کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں ۔ تاہم یو ٹیوبر کا کہنا ہے کہ اس نے پوری چھان بین اور رجسٹریشن کاغذات دیکھ کر ہی تحت ضابطہ ان کا اشتہار سوشل میڈیا پر چلایا ۔ اس کے باوجود کئی حلقے مذکورہ شخص کے خلاف سخت غصے کا اظہار کررہے ہیں ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ سرینگر انتظامیہ اور پولیس نے کاروائی کرکے ملوث کمپنی کے دفتر کو سر بمہر کیا ہے اور اصل حقایق تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ امید کی جارہی کہ متاثرین کو انصاف فراہم کرکے انہیں اس فراڈ سے نجات دلائی جائے گی ۔
سائبر کرائم کے خلاف مرکزی سرکار اور مقامی پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم چلائی ہوئی ہے ۔ لوگوں کو بار بار استدعا کی جاتی ہے کہ ایسی کسی دھوکہ دہی میں آکر اپنا سرمایہ ضایع نہ کریں ۔ اس کے باوجود لوگ خاص طور سے کشمیری نوجوان لالچ میں آکر فریب کاری کا نشانہ بن جاتے ہیں ۔ اس میں لالچ کے علاوہ بے کاری کا بھی عمل دخل ہے ۔ تاہم یہ بات ضروری ہے کہ کوئی ایسا قدم اٹھانے سے پہلے ایسے معاملات کی پوری چھان بین کی جائے ۔ کسی شخص یا کمپنی کے پاس ایسی کوئی جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ چند دنوں کے اندر آپ سے لئے گئے سرمایہ کو دوگنا کرکے واپس لوٹا دے ۔ اس طرح کا بہلاوا دھوکہ دہی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ سرکاری عالمی بازار اور ملکی مارکیٹ کا باریک بینی سے حساب لینے کے بعد ہی اپنے شہریوں کے لئے سرمایہ پر اضافی رقم دینے کو وعدہ کرتی ہے ۔ سرکار یا کسی بھی بینک میں ایسی کوئی اسکیم نہیں جس پر سات آٹھ فیصد سے زیادہ نفع فراہم کیا جاتا ہو ۔ موجودہ سرکار نے پچھلے دس پندرہ سالوں کے دوران درجنوں ایسی اسکیموں کا اعلان کیا ہے جن سے شہریوں کو راحت مل سکتی ہے ۔ کسی بھی اسکیم کے تحت تھوڑے مدت کے اندر سرمایہ دوگنا ہونا کا یقین نہیں دلایا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ پوسٹ آفس میں رقم جمع کرانے پر بھی اس طرح کا کوئی اضافی رقم ملنے کا وعدہ نظر نہیں آتا ہے ۔ لوگ بغیر کسی معتبر یقین دہانے کے بغیر ہی اپنی زندگی بھر کی پونجی کسی شخص یا ادارے کے حوالے کرتے ہیں ۔ فراڈ سامنے آنے کے بعد بڑا شور مچاتے ہیں اور اپنی سادگی اکا ظہار کرنے لگتے ہیں ۔ ایسے گھوٹالوں میں سادگی سے زیادہ خود غرضی اور لاعلمی مصیبت کا باعث بن جاتی ہے ۔ ایسا ضروری نہیں کہ ہر ایسے معاملے میں پولیس آپ کی مدد کرے اور آپ اپنی رقم واپس حاصل کریں ۔ یہ ایک طویل قانونی کاروائی ہوتی ہے جس دوران بہت سے ایسے فراڈی قانون کی مدد لے کر بچ جاتے ہیں ۔ یا خود پھنس بھی جائیں لیکن فراڈ کا شکار ہوئے لوگ اپنا سرمایہ حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں ۔ پچھلے کئی سالوں کے دوران اس طرح کے بیسیوں کیس سامنے آئے ۔ بار بار خبردار کئے جانے کے باوجود لوگ دھوکے میں آکر زندگی بھر کی پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ جموں کشمیر بینک نے حال ہی میں اعلان کیا کہ اس نے سائبر فراڈ کو محدود کرنے کے کئی طریقے اپنائے ہیں جن سے لوگوں کے بینک کھاتوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے باوجود کوئی یہ گارنٹی دینے کو تیار نہیں کہ آپ کا سرمایہ سو فیصد محفوظ ہے ۔ تاہم جو لوگ احتیاط سے کام لیتے ہیں اور سرکار کی طرف سے دئے گئے ہدایات پر عمل کرتے ہیں ان کو خال خال ہی نقصان پہنچتا ہے ۔ لوگوں کو اس طرح کے گھوٹالوں سے باخبر رہنا ہوگا ۔ حد تو یہ ہے کہ پڑھے لکھے اور خود کو چالاک سمجھنے والے نوجوان اس طرح کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔ سرکاری اسکیموں سے فائدہا ٹھانے کے بجائے یہ نوجوان راتوں رات بل گیٹس اور امبانی اینڈ کو بننے کی تاک میں رہتے ہیں ۔ یہ ہر گز ممکن نہیں کہ بغیر کسی محنت اور صلاحیت کے آپ راتوں رات امیر اور سرمایہ دار بن جائیں ۔ اس کے لئے رات دن محنت کرنے اور اپنا خون پسینہ ایک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہم محنت کرنے کو تیار نہیں ۔ اس کے باوجود امیر اور سرمایہ دار ہونے کا خواب دیکھتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ دھوکہ دہی کے شکار ہوئے افراد کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جائے ۔ تاہم اس حوالے سے سخت محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ کسی کی زبان درازی میں آکر رقم سے ہاتھ دھو بیٹھنا یقینی ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

آئی پی ایل2024؛ پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی خرید لیا، ویڈیو وائرل

Next Post

پونچھ میں فوجی گاڑی پرجنگجوئوں کا گھات لگا کر حملہ، تین جوان ہلاک

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
پونچھ میں فوجی گاڑی پرجنگجوئوں کا گھات لگا کر حملہ، تین جوان ہلاک

پونچھ میں فوجی گاڑی پرجنگجوئوں کا گھات لگا کر حملہ، تین جوان ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan