• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

نئے سال کا جشن اور سیاحتی صنعت

Online Editor by Online Editor
2024-01-03
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وادی میں پہلی بار وسیع پیمانے پر نئے سال کا جشن منایا گیا ۔ ان تقریبات میں مقامی اور غیر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر لالچوک کے گھنٹہ گھر کو خاص طور سے سجایا گیا تھا جہاں کئی سو لوگوں نے نئے سال کا جشن منایا ۔ سونہ مرگ سے اطلاع ہے کہ برف سے ڈھکی چوٹیوں کا لطف اٹھانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سیاح نئے سال کا جشن منانے کے لئے آئے تھا ۔ یہاں جشن دو دن تک منایا گیا ۔ پہلگام کے علاوہ دوسرے معروف سیاحتی جگہوں پر بھی اسی طرح کا ماحول دیکھا گیا ۔ جانکار حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار اتنی تعداد میں لوگ نئے سال کی خوشیاں منانے کے لئے کشمیر آئے ۔ اس وجہ سے ہوٹل کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے ۔ ٹورازم سے جڑے سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ اب سیاحوں کی پہلی پسند جموں و کشمیر ہے ۔ ان حلقوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مقامی سیاحوں کے ساتھ بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح کشمیر نئے سال کی تقریبات میں شرکت کے لئے کشمیر آئے تھے ۔ سیکریٹری ٹورازم نے امید ظاہر کی کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران سیاح زیادہ تعداد میں کشمیر آئیں گے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نومبر اور دسمبر مہینے کے دوران روزانہ پانچ چھے ہزار سیاح وارد کشمیر ہوئے ۔ اس طرح سے اب پورے سال سیاح کشمیر آکر یہاں لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ بلکہ دسمبر کے آخر میں کرسمس اور نئے سال کے آغاز پر یہ تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی ۔ ادھر ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے مبینہ طور سرمائی کھیلوں کا بڑے پیمانے پر انعقاد کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ہر طرح کے کھیل کود کا سامان مہیا رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔ سرمائی کھیلوں کے لئے آنے والے افراد نے بڑے پیمانے پر ہوٹلوں اور ہائوس بوٹوں کی بکنگ کی ہوئی ہے ۔ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ کھیل سرگرمیوں اور دوسرے پروگراموں کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح کشمیر آئیں گے ۔
سیاحوں کے بڑے پیمانے پر کشمیر آنے کا یہ پہلا موقع ہے ۔ خاص طور سے پورا سال سیاحوں کی آمد ایک نیا تجربہ ہے ۔ اس سے پہلے اگر سیاح کشمیر آتے تو سال کے واسط میں کچھ ہفتوں کے دوران ان کا رش دیکھا جاتا تھا ۔ اس دوران بھی غیر ملکی سیاح بہت کم تعداد میں یہاں آتے تھے ۔ لیکن اب ایسی صورتحال نہیں پائی جاتی ہے ۔ بلکہ سیاح بڑی تعداد میں کشمیر آتے ہیں ۔ اس دوران نئے سال کی تقریبات کا جس طرح سے بڑے پیمانے پر انعقاد کیا گیا اس سے توقع ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوپائے گا ۔ ان تقریبات کا سیاحوں کی سوچ پر مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے ۔ نئے سال کی ان تقریبات کی وجہ سے لوگوں کو کافی حوصلہ ملا ہے ۔ سیاحوں کے بڑے پیمانے پر کشمیر آمد سے یہاں کے عوام کو کافی فائدہ مل سکتا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیاحوں کی آمد یقینی طور حوصلہ افزا بات ہے ۔ لیکن ساتھ ساتھ لوگوں کو سیاحوں سے پیش آنے کے لئے تربیت کرنے کی ضرورت ہے ۔ ٹورازم محکمے کو ایسے تربیتی کیمپ منعقد کرنے ہونگے جن میں سیاحت سے جڑے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہاں آج تک سیاحوں کو روایتی طریقوں سے ٹریٹ کیا جاتا ہے ۔ یہ بڑیا چھی بات ہے کہ سیاح یہاں کے قدرتی مناظر کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ان کے ساتھ روا رکھے گئے طریقے کی تعریف کرتے ہیں ۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ یہاں کے لوگ بہت ہی مہمان نواز ہیں اور سیاحوں کی خدمت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ کشمیر آکر وہ جہاں بھی ٹھہرتے ہیں لوگ انہیں سیاح نہیں بلکہ اپنے گھر کا فرد سمجھتے ہیں ۔ ایسی باتیں سن کر بڑا حوصلہ ملتا ہے ۔ تاہم یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ تورازم کا سبجکٹ اب باضابطہ ایک لازمی مضمون کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ۔ باقی دنیا میں ہوٹلوں اور سیاحوں کے ٹھہرنے کی جگہوں پر وہی نوجوان رکھے جاتے ہیں جنہوں نے ٹورازم کی باضابطہ تربیت حاصل کی ہو ۔ انہیں سمجھا یا جاتا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ پیش آنے اک صحیح طریقہ کیا ہے ۔ مختلف ممالک سے آنے والے سیاح الگ الگ مزاج رکھتے ہیں ۔ ہر ملک کے سیاحوں کو ان کے مزاج کے اعتبار سے پیش آنے کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح کھانے پینے اور دوسرے اطوار کے حوالے سے صحیح تربیت کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایسے طریقے اختیار کرکے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کچھ ہزار سیاحوں کی آمد کو کافی سمجھنا صحیح نہیں ہے ۔ بلکہ تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ سیاحوں کو لوٹنے اور ان کا استحصال کرنے کے اگرچہ زیادہ واقعات سامنے نہیں آئے ہیں ۔ تاہم سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ایسے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ یہ نہ صرف سیاحتی شعبے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے بلکہ پوری کشمیر سوسائٹی کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے ۔ ٹورازم پولیس کو اس حوالے سے ہوشیار رہنا ہوگا ۔ کسی بھی سیاح کو دھوکہ دہی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس طرح کے واقعات سیاحتی شعبے کو تہس نہس کرسکتے ہیں ۔ کوشش ہونی چاہئے کہ سیاح یہاں آکر خوش ہوجائیں اور جتنا عرصہ یہاں ٹھہریں مطمئن ہوکر رہیں ۔ یہ سیاحت کے فروغ کے لئے بہت ضروری ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے لکشدیپ کا دورہ کیا۔ جزائر میں ترقی کو اجاگر کیا

Next Post

گاندربل میں دہشت گردی کیس سے متعلق ملزم کی غیر منقولہ جائیداد قرق

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
گاندربل میں دہشت گردی کیس سے متعلق ملزم کی غیر منقولہ جائیداد قرق

گاندربل میں دہشت گردی کیس سے متعلق ملزم کی غیر منقولہ جائیداد قرق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan