• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

خشک سالی پر ایل جی کو تشویش

Online Editor by Online Editor
2024-01-17
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مسلسل خشک سالی کے حوالے سے ایل جی کا کہنا ہے کہ نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے اس بات پر سخت فکر مندی کا اظہار کیا کہ برف باری نہ ہونے کی وجہ سے بجلی پروجیکٹوں اور سیاحتی سرگرمیوں پر برے اثرات پڑسکتے ہیں ۔ شمالی کشمیر کے گاندربل علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس سال جموں کشمیر میں کوئی برف باری نہ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال لاکھوں سیاحوں نے گلمرگ جاکر برف باری کا لطف اٹھایا ۔ لیکن اس سال اب تک کوئی برف باری نہ ہوئی ۔ اس وجہ سے پن بجلی پیدا کرنے اور سیاحوں کی کشمیر آمد پر منفی اثرات پڑسکتے ہیں ۔ ایل جی نے کہا کہ وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ جلد از جلد برف باری ہوجائے ۔ لیفٹنٹ گورنر سنہا شمالی کشمیر میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کئی اور باتوں کے علاوہ اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اس سال کشمیر میں برف باری نہ ہوئی اور پورا خطہ شدید خشک سالی اور سردی کا شکار ہے ۔ سنہا نے کشمیر کے لئے برف باری کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں اور بجلی کے پروجیکٹوں کی کامیابی بارش اور برف باری پر منحصر ہے ۔ اتنے طویل عرصے تک بارش یا برف نہ ہونے سے کشمیر کی صورتحال سخت مخدوش نظر آتی ہے ۔ انہوں نے خشک سردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برف باری کے لئے دعا کی ۔ اس دوران موسم مسلسل خشک اور سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ کئی درگاہوں اور مذہبی مقامات پر لوگوں نے نمازوں ، دعائوں اور خیرات کا اہتمام کیا ۔ ابھی تک اس کا کوئی اثر سامنے نہیں آیا ہے ۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دوردراز اور اونچے مقامات پر کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے ۔ لیکن زیادہ تر موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے ۔ خشک موسم رہنے کیاس پیش گوئی کی وجہ سے عوامی حلقوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔ کسانوں کے علاوہ دوسرے عوامی حلقے تشویش کا اظہار کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال پورے خطے کے عوام کو متاثر کرسکتی ہے ۔
مرکزی سرکار نے پچھلے کچھ سالوں کے دوران سخت کوشش کی کہ کشمیر میں سیاحت کے شعبے کو دوبارہ بحال کیا جاسکے ۔ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں کئی لاکھ سیاح کشمیر کی سیر کرنے آئے ۔ اس دوران مختلف مقامات پر سیاحتی میلے منعقد کرنے کے علاوہ مرکزی سرکار نے عالمی نوعیت کی کئی کانفرنسیں کشمیر میں منعقد کیں ۔ ان سرگرمیوں کا واضح اثر محسوس کیا گیا اور لاکھوں کی تعداد میں سیاح کشمیر میں دندناتے پھرتے نظر آئے ۔ ان سرگرمیوں کا بہت ہی مثبت اثر محسوس کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سرما کے دوران بجلی کی فراہمی پر خاصی توجہ دی گئی ۔ ایل جی نے پچھلے دنوں انکشاف کیا کہ وہ از خود بجلی سپلائی کی نگرانی کررہے ہیں ۔ ان کی مبینہ طور یہی کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ وقت کے لئے بجلی فراہم کی جائے ۔ اس کا واضح اثر پڑا اور بجلی کئی کئی گھنٹوں تک بلا خلل بحال رہی ۔ اب خشک موسمیاتی صورتحال کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بجلی کی پیداوار جو پہلے ہی بہت کم مقدار میں تیار ہورہی ہے اس پر مزید اثر پڑنے کا خدشہ ہے ۔ اس وجہ سے لوگ سخت مایوسی کا شکار ہیں ۔ لوگ چاہتے ہیں کہ انہیں بغیر کسی کٹوتی کے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم رکھی جائے ۔ خاص کر سرما کی سردیوں کے دوران عوام چوبیس گھنٹے بجلی فراہم رہنے کے خواہش مند ہیں ۔ لیکن ایسا نہیں ہورہاہے ۔ یہ جب ہی ممکن ہے کہ بڑے پیمانے پر بجلی تیار کی جاسکے ۔ اس کے لئے کئی منصوبے زیرتکمیل ہیں اور مزید کئی منصوبے بنانے کافیصلہ بھی کیا گیا تھا ۔ لیکن ادھر پانی کی سطح کم ہونے بلکہ بہت حدتک نایاب ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار مزید گٹھ رہی ہے ۔ آئندہ کچھ دنوں یا ہفتوں کے اندر بجلی کی شدید کمی محسوس ہونے کا خطرہ ہے ۔ یہ دو بڑی تبدیلیاں تھیں جن کا سرکار فخر سے ذکر کرتی تھی اور لوگ از خود اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کررہے تھے ۔سیاحت کے حوالے سے نہ صرف اطمینان بلکہ آئندہ کے لئے اضافی سرگرمیوں کا اندازہ لگایا جارہا تھا۔ اسی طرح بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو لے کر بہت جلد ختم ہونے کی امید کی جارہی تھی ۔ ایل جی کا بھی کہنا تھا کہ بہت جلد اس مسئلے پر قابو پایا جائے گا ۔ لوگوںکے لئے یہ پیغام خوشی کا باعث تھا کہ بجلی کی کمی کو آئندہ سال تک قابو میں کیا جائے گا ۔ لیکن اب اس مسئلے کا حل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے ۔ یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ قدرتی وسائل خاص طور پانی کے ذخائر بڑی تیزی سے ختم ہورہے ہیں ۔ اس وجہ سے زندگی کی روزمرہ کی تمام سرگرمیاں ماند پڑنے کا اندیشہ ہے ۔ خاص طور سے سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ اثر انداز ہوتی نظر آرہی ہیں ۔ اطلاع ہے کہ سیاحتی مقامات پر خشک سالی کی وجہ سے قدرتی خوبصورتی بہت حد تک متاثر ہورہی ہے ۔ سونہ مرگ ، گلمرگ اور پہلگام سے معلوم ہوا ہے کہ قدری مناظر پوری طرح سے معدوم ہورہے ہیں ۔ اس طرح کے اثرات سے یقینی طور تورازم انڈسٹری متاثر ہوجائے گی ۔ ساتھ ہی بجلی تیار کرنے کے بیشتر کارخانے بند ہوسکتے ہیں ۔ اس وجہ سے پورا کاروبار زندگی متاثر ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔ ایل جی نے جس تشویش کا اظہار کیا ہے وہ بلا وجہ نہیں ۔ بلکہ اس کی وجوہات واضح ہیں ۔ ان باتوں سے حقایق سامنے آرہے ہیں اور اندازہ لگایا جارہاہے کہ آگے جاکر ہمارے دن اور رات کیسے ہوسکتے ہیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نئے قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے درکار وسائل اور آلات کی شناخت کریں: شری آر آر سوین

Next Post

عیادت کیجئے بیمارکو پیام اجل نہ سنایئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
نیا اسلامی سال مبارک ہو

عیادت کیجئے بیمارکو پیام اجل نہ سنایئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan