• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

سیاحتی مقامات تباہی کے دہانے پر

Online Editor by Online Editor
2024-08-07
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے اور مسلسل خشک سالی سے پورا کرہ ارض متاثر ہورہاہے ۔ اس قدرتی آفت نے کشمیر وادی کو شدید نقصان سے دوچار کیا ۔ حکومت نے اس سے نمٹنے کے لئے تاحال کوئی منصوبہ سامنے نہیں لایا ہے ۔ اس وجہ سے عوامی حلقوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔ ادھر سیاحتی مقامات کی بدحالی کو دیکھ کر تشویش بڑھ رہی ہے ۔ اہم سیاحتی مقامات پر پانی کی شدید کمی محسوس کی جارہی ہے ۔ پہلگام ، گلمرگ ، سونہ مرگ وغیرہ کے ندی نالے خشک ہورہے ہیں ۔ یہاں موجود گلیشئر سکڑ رہے ہیں ۔ ان جگہوں کی خوبصورتی پانی کی بہتات کی وجہ سے بحال ہے ۔ اب پانی کی کمی سے اندیشہ بڑھ رہاہے کہ ایسے مقامات اپنی دلکشی کھودینے کے قریب ہیں ۔ سیاح پہلے ہی یہاں سے مایوس نظر آتے ہیں ۔ کئی ایک اس بات پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں کہ ایسے مقامات کو قدرتی آفات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی کوششیں نہیں کی جارہی ہیں ۔ سرکاری یا غیر سرکاری سطح کا کوئی ادارہ ایسا نظر نہیں آتا ہے جو ان سیاحتی مقامات کو محفوظ بنانے کے لئے فکر مند نظر آرہاہو ۔ کشمیر میں اس حوالے سے مجموعی طور سخت بے حسی پائی جاتی ہے ۔ یہاں کے طبی ادارے لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے کے مرتکب پائے جاتے ہیں ۔ جبکہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے سوا بہت کچھ پایا جاتا ہے ۔ اساتذہ بہت سی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔ تاہم بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے سے قاصر ہیں ۔ یہی حالت سیاحتی شعبے کی ہے ۔ سیاحتی مقامات کو تباہ کرنا کوئی الزام نہیں بلکہ حقیقت حال ہے ۔ ایسے تمام مقامات پر گندگی کے جو ڈھیر نظر آتے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان جگہوں کو پوری طرح سے نظر انداز کیا جارہاہے ۔ عوام پچھلے پانچ دہائیوں سے اس بات پر آنسو بہارہے ہیں کہ ڈل جھیل کو صاف کرنے پر ایک مفایا چلایا جارہاہے ۔ ڈل کی صفائی میں ایک انچ بھی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے ۔ جتنا پیسہ اس کام پر خرچ کیا گیا اس سے کہیں زیادہ ڈل میں آلودگی بڑھ گئی اور اس کا حجم مسلسل سکڑتا جارہاہے ۔ اس دوران اچھ بل ، ویری ناگ ، کوکر ناگ ، ولر جھیل اور دوسرے مقامات پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ کوئی ایسا سیاحتی مقام نہیں ہے جہاں ماضی کے برعکس آج سخت بد انتظامی پائی جاتی ہے ۔
کشمیر بھر میں سیاحتی مقامات پر لوگوں کے داخلے کے عوض خاصی رقم وصول کی جاتی ہے ۔ یہ رقم وصول کرنے کے حوالے سے لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ اس سے سیاحتی مقامات کے تحفظ اور انتظام کو یقینی بنانے پر خرچ کیا جائے گا ۔ لیکن ایسا رتی برابر ہوتا نظر نہیں آرہاہے ۔ اس سے ان لوگوں کو بہت زیادہ مالی فائدہ ملتا ہے جو رقم وصول کرنے کے کام سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بیشتر سیاحتی مقامات میں داخلہ فیس ان ٹھیکہ داروں سے وصول کی جاتی ہے جو بولی لگاتے وقت موجود ہوتے ہیں ۔ بولی دینے والے یہ لوگ فلوری کلچر یا متعلقہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے جان پہچان کے لوگ ہوتے ہیں ۔ کئی سیاحتی جگہوں پر یہ وصولی کرنے والے لوگ پچھلے ایک دہائی سے برابر موجود ہیں اور کسی دوسرے شخص کو اس کی الاٹمنٹ نہیں کی جاتی ہے ۔ جو لوگ مستقل یہ کام کررہے ہیں وہ یا تو اتھارٹیز کے منظور نظر ہیں یا انہیں باضابطہ منافع کا حصہ دیتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کسی تھرڈ پارٹی کو آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے ۔ ایسے افراد کے کام کاج سے متعلق کسی کو سوال اٹھانے کی اجازت نہیں ہے ۔ اعلیٰ حکام کو اس بات کا جائزہ لینا چاہئے کہ ایسے ٹھیکے مخصوص افراد کو ہی کیوں فراہم کئے جاتے ہیں ۔ ایسا کرنا غلط نہ تھا اگر اس ذریعے سے سیاحتی مقامات کا انتظام قابل قبول ہوتا ۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ان کے ذریعے ہورہے استحصال کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔ اس چھوٹ نے ان کو سیاحتی مقامات کو تباہ کرنے کا موقع دیا ہے ۔ ان لوگوں نے سیاحتی مقامات کو زوال کی آخری حد تک پہنچادیا ہے ۔ یہ کتنی بدنصیبی ہے کہ ایسے مقامات کی تباہی کے آثار بہت پہلے سے محسوس کئے جارہے ہیں ۔ ویری ناگ کے اندر پائی جانے والی آلودگی اور بڑھتی گندگی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس چشمے کے آخری دن گنے جارہے ہیں ۔ یہاں بڑی تعداد میں جو مچھلیاں پائی جاتی تھیں پہلے ہی بہت کم تعداد میں نظر آرہی ہیں ۔ لوگوں کی ان مچھلیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بڑ گئی ہے جس کا ان کی صحت اور زندگی پر اثر پڑرہاہے ۔ اسی طرح کی حالت کوکرناگ کی بھی دکھائی دیتی ہے ۔ کوکر ناگ کا باغ اور چشمہ عنقریب اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ۔ چشمہ شاہی کا باغ اور چشمہ دونوں تباہی کے دہانے پر ہیں ۔ گلمرگ تو موت اور مرگ کے نزدیک ہے ۔ سونہ مرگ کی دلکشی ختم ہونے کے قریب ہیں ۔ ان جگہوں پر آنے والے لوگ جلد اکتا جاتے ہیں ۔ سرکار کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر سیاح کشمیر آرہے ہیں ۔ سیاحوں کی آمد ایک حوصلہا فزا بات ہے ۔ لیکن وہ جو تاثر لے کر جارہے ہیں اس بارے میں حکومت سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی ہے ۔ ورنہ اب تک درجنوں منصوبے بنائے گئے ہوتے ۔بدقسمتی سے ایسے کوئی منصوبے نہیں بنائے گئے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع اننت ناگ میں تیرہویں ڈسٹرکٹ اننت ناگ وُشُو چیمپئن شپ کا آغاز

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی وار کالج میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے افسران سے خطاب کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی وار کالج میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے افسران سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے آرمی وار کالج میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے افسران سے خطاب کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan