چٹان ویب ڈیسک
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’دھاکڑ‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق جمعے کو ممبئی میں ٹریلر کی لانچ کے موقع پر لیڈ کاسٹ جس میں کنگنا رناوت، ارجن رامپال، دِیویا دتا شامل ہیں، سمیت فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی موجود تھے۔’دھاکڑ‘ میں کنگنا سیکرٹ ایجنٹ کا رول ادا کررہی ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ آخر انہیں’دھاکڑ‘ جیسی فلم دینے میں اتنا وقت کیوں لگا اور اب کیسا محسوس ہوتا ہے، کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس بہت کم پوائنٹس تھے، جب میں نے اپنے بہترین وقت میں خان، کمار اور کپور کی زیرقیادت فلموں سے انکار کیا۔ لوگ مجھے فون کرتے اور پوچھتے آپ کیا کر رہی ہیں، آپ ان تمام شاندار فلموں سے کیوں انکار کر رہی ہیں؟‘
’ایسا لگتا ہے کہ دھاکڑ نے سٹارز کے نقطہ نظر سے کیتھارسس کے لمحے کو ثابت کیا ہے، کیا کہتے ہیں؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایوارڈ فنکشنز میں جانے سے انکار کر دیتی تھی، میں اتنے ٹاپ میگزین کے فوٹو شوٹس سے انکار کر دیتی تھی، اور لوگ سوچتے تھے اس کا مسئلہ کیا ہے؟‘’لیکن میں نے ہمیشہ خود سے سوچا، اس سے مجھے کیا فائدہ ہو رہا ہے، یہ مجھے ایک فنکار اور فرد کے طور پر بڑھنے میں کیسے مدد دے رہا ہے؟‘
کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ ’لہٰذا میں نے اس بات کا انتظار کیا کہ کیا صحیح ہے اور پھر یہ (دھاکڑ) آگئی۔‘واضح رہے کہ ’دھاکڑ‘ 20 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔