تحریر:عبید احمد آخون
رمضان کے مہینے میں کھانے پینے کا معمول سال کے ١١ مہینوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔سحر اور افطار کے اوقات میں کارب غذاؤں چینی‘ چکنائیوں اور مشروبات کا کثرت سے استعمال نہ صرف شوگر لیول کو بڑھانے کا باعث بنتا ہے بلکہ بہت سے لوگ رمضان میں اپنا وزن بھی بڑھا لیتے ہیں۔ٹی ڈی سی کے ماہرین کی ہدایات کے مطابق شوگر کے مریض یہ نو احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔
1۔ سحری اور افطاری کے علاوہ رات کا کھانا بھی ضرور کھانا چاہئے۔
2۔افطار سے سحرکے درمیان پانی کا استعمال کثرت سے کرنا چاہئے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔ چائے‘ کافی اور کولڈ ڈرنک کے استعمال میں احتیاط کریں کیونکہ یہ جسم سے پانی کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔
3۔سحری جتنا ممکن ہو تاخیر سے کریں اور اذان فجر سے ذرا قبل ہی سحری مکمل کریں۔
4۔ سحری میں سادہ روٹی کی بجائے کم چکنائی والا پراٹھا یا جو کا دلیہ استعمال کریں۔ یہ روزے کی حالت میں زیادہ دیر تک جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے۔
5۔افطار کا آغاز کھجور اور پانی سے کریں ۔آپ 1 سے 2 کھجوریں کھا سکتے ہیں۔
6۔ آپ کم مٹھاس کے ساتھ لیموں پانی‘ لسی یا ڈائٹ مشروبات لے سکتے ہیں۔
7۔آپ اعتدال کے ساتھ دہی بڑے‘ فروٹ چاٹ یا چنا چارٹ کھا سکتے ہیں لیکن جلیبی‘ مٹھائیاں‘ سموسے اور پکوڑے آپ کی صحت کے لئے اچھے متبادل نہیں۔ ان کا استعمال کریں بھی تو صرف چکھنے کی حدتک۔
8۔روزے کی حالت میں سخت جسمانی مشقت یا ورزش سے گریز کریں کیونکہ اس سے ہائیپو ہو سکتا ہے۔ نیز زیادہ پسینہ بہنے سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔
9۔جو لوگ نماز تراویح ادا کرتے ہیں انہیں علیحدہ سے ورزش کی ضرورت نہیں۔ پھر بھی اگر آپ سیر یا ورزش کرنا چاہیں تو مغرب کے بعد کرسکتے ہیں
کچھ اور اہم تدبیریں اور پھل جو بے حد مفید ہیں
1۔ چھوٹی سبز الائچی
سحری میں جب کھانا کھا لیں تو آخر میں چھوٹی سبز الائچی کے 3 عدد دچبا کر کھا لیں ۔اس سے منہ خشک نہیں ہوگا اور سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔ روزہ انشاء اللہ آرام سے گزر جائے گا۔
2۔ سرخ مرچ ہاضمے کی صلاحیت بڑھائے۔
یہ جسم میں وٹامن سی پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔خوراک کو آسانی سے ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔مرچ دورانِ خون اور حرارت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
3 ۔انناس کینسر کا دشمن
انناس میں کاربو ہائیڈریٹس، پروٹین ہوتے ہیں۔انناس میں وٹامن اے، سی اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔انناس کا شربت پتھری کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔انناس کا شربت پینے سے دل و دماغ کو راحت ملتی ہے۔انناس کا شربت گرمیوں میں پیاس بجھانے کے کام آتا ہے۔
4۔ نیم
خشکی کا خاتمہ کرتا ہے، خون میں موجود شوگر کو مارتا ہے، تمام قسم کے نامیاتی مادے دور کرتا ہے اور اینٹی انفیکشن ہے، خون صاف کرتا ہے، کینسر کو مارتا ہے، زبان کی دیکھ بھال کرتا ہے، خارش کو ختم کرتا ہے۔
5۔ مونگ پھلی
ڈاکٹروں کے مطابق مونگ پھلی کا استعمال انسولین کی سطح برقرار رکھتا ہے، خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے۔
6۔ پیاز کھانے کے فائدے
پیاز سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔پیاز سے کو لیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔پیاز کا استعمال خون کو پتلا کرتا ہے
7۔ انار کا خوب استعمال کریں
انار کا رس پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگارہے۔انار کا رس دل کے لئے ٹانک ہے۔ کینسر سے بچاتا ہے، سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انار کے دانوں میں پیٹ کی اضافی چربی کم کرنے کی صلاحیت ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔
8۔ انگور
انگور میں ایک ایسا غذائی جز موجود ہوتا ہے جو سرطان کے خلیوں کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکتا ہے۔
9۔ خشخاش
خشخاش کے بیج کمر کے درد میں آرام دلانے کے لئے حیرت انگیز کام کرتے ہیں، سو گرام خشخاش اور مصری کو ملا کر گرائنڈر میں اچھی طرح پیس لیں ۔اس کو دو چائے کے چمچ روزانہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھا لیں۔
10۔ پپیتا
وزن کم کرنے میں، موٹاپا بھگانے، کمزوری دور کرنے میں، شوگر متوازن رکھنے میں بلڈپریشر نارمل رکھنے بہت فائدہ مند ہے۔
11۔ کیلے کھائیں فائدہ اٹھائیں
کیلا امراض قلب میں فائدہ پہنچاتا ہے۔کیلا السر میں آرام پہنچاتا ہے۔کیلا دماغی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔کیلا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔کیلا اعصابی تنائو کو کم کرتا ہے۔
12۔خربوزہ بہترین پھل ہے
یہ ہماری روز کی وٹامن اے اور سی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے، اس میںنوے فیصد پانی ہوتا ہے۔
13۔کریلا کھائیں
کریلا خون کو صاف کرتا ہے، خون میں موجود فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے، اور جسم کو قوت بخشتا ہے۔