جموں،18 اپریل :
فوج جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو مسلح افواج میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے مختلف نوعیت کی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس سلسلے میں فوج نے ضلع ڈوڈہ کی ہایئر سینئر سکنڈری اسکول بھاگواہ میں ’آزادی کا امرت مہااتسو‘ پروگرام کے تحت ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے کہا کہ اس لیکچر کا مقصد طلبا کو مسلح افواج کے بارے میں جانکاری اور فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں 57 طلبا نے شرکت کی۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ لیکچر میں طلبا کو کیرئیر کے متعلق مختلف کورسز اور مسلح فوج میں دستیاب مختلف مواقع کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر طلبا نے فوج میں بہم سہولیات اور مواقع کے بارے میں سوالات کئے جن کے تسلی بخش جواب دئے گئے۔(یو این آئی)