سری نگر،18 اپریل :
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں پیر کی دوپہر کو ایک سڑک حادثے میں ایمبولنس ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوار سے کرناہ جارہی ایک منی ایمبولنس غالباً ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر جانے کے باعث ٹیتھول کے نزدیک ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت 40 سالہ شکور احمد ولد عبدالرحمان ساکن ٹیتھوال کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمبولنس میں ڈرائیور کے بغیر کوئی دوسرا مسافر سوار نہیں تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔(یو این آئی)