• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

جموں کشمیر کی ترقی میں ابھار

Online Editor by Online Editor
2022-05-12
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حکومت کا دعویٰ ہے کہ پچھلے تین سالوں کے دوران جموں کشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے ۔ اس حوالے سے اعداد و شمار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ ایک سنہری دور ہے جس کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔ پریس کے نام جاری بیان میں کہا گیا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران یہاں 50,000 سے زیادہ ترقیاتی پروجیکٹ ممکمل کئے گئے ۔ اس حوالے سے کہا گیا کہ تین سال پہلے 2018 میں بنائے گئے پروجیکٹوں کے مقابلے میں یہ پانچ گنا زیادہ ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تین سال ترقی کے حوالے سے یاد گار زمانہ قرار دیا جاسکتا ہے ۔ 5اگست کو جب کشمیر کے لئے مخصوص آئینی دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اس وقت حکومت کا کہنا تھا کہ مذکورہ دفعہ کشمیر کی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ اب باور کرایا جارہا ہے کہ اس دفعہ کے خاتمے سے کشمیر کو مالی اور تجارتی میدانوں میں کافی ترقی حاصل ہوئی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار نے اس خطے کو ترقی دینے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔
پچھلے دو سالوں کے دوران پوری دنیا میں کووڈ وبائی صورتحال کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کو معطل کیا گیا ۔ ملک کے بیشتر حصوں سمیت کشمیر پر بھی کووڈ کا سخت دبائو رہا ۔ بندشوں اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے کشمیر میں زندگی کی سرگرمیاں ٹھپ پڑی رہیں ۔ زندگی کے مختلف شعبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش نہیں کی گئی ۔ بہت سے ترقی یافتہ ممالک نے بھی اس دوران حکومتی ترقی سرگرمیوں کو معطل رکھا ۔ تاہم جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بعض پروجیکٹوں پر کام جاری رکھا گیا ۔ اس دوران حکومت کی کوشش رہی کہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھ کر لوگوں کی آسائشوں کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان تین سالوں کے دوران جتنا پروجیکٹ ورک کیا گیا اس سے پہلے کبھی ایسا ممکن نہیں ہوا ہے ۔ تاہم کئی حلقوں کا الزام ہے کہ زمینی سطح پر عوام کو زیادہ سہولیات میسر نہیں آئیں ۔ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ حکومت نے سڑکوں ، پینے کے پانی کی سپلائی اور اسی طرح بہت سی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کافی رقوم مہیا رکھیں ۔ بہت سے لوگوں کا آج بھی کہنا ہے کہ پیسوں کی حکومت کے پاس کوئی کمی نہیں ہے ۔ وافر مقدار میں رقوم فراہم کرنے کے بعد ترقی کے مختلف پروجیکٹوں کو تکمیل تک پہنچا یا گیا ۔ تاہم یہ بات کسی طور چھپائی نہیں جاسکتی کہ تعمیر وترقی کے ان کاموں کو عوام کے لئے زیادہ فائدہ مند نہیں بنایا جاسکا ۔ ان کا کہنا ہے کہ زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے ۔ عوام آج بھی کافی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ بے روزگاری کے ساتھ مہنگائی کا لوگوں کو جو سامنا ہے اس وجہ سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے ۔ مارکیٹ پر کسی قسم کا کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے غریب لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرکار نے کئی چیزوں خاص کر بجلی فیس اور پانی کی فیس میں اضافہ کرکے لوگوں کی مشکلات بڑھائی ہیں۔ ایک طرف لوگوں کی آمدنی میں کافی کمی آئی ہے ۔ یہ صحیح ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ کہا جاتا ہے کہ قیمتیں بڑھ جانے کی وجہ سے ٹیکس کی وصولیابی میں بھی اضافہ ہو ا۔ اس دوران دیکھا گیا کہ بے روزگاری میں بے تحاشہ اضافہ ہورہاہے ۔ ادھر حکومت نوکریاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ لیکن پڑھے لکھے نوجوانوں کی جتنی تعداد ہے اس کا حساب لگاکر نوکریاں فراہم کرنے کی رفتار بہت کم ہے ۔ ہر سال جتنی تعداد میں اعلیٰ تعلیمی اداروں سے نوجوان ڈگریاں حاصل کرکے نکلتے ہیں نوکریاں اس حساب سے فراہم نہیں ہوتی ہیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر بھی ابھی اتنا پھیلا نہیں ہے جو ایسے نوجوانوں کو اپنے اندر سما سکے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ ترقیاتی پروجیکٹوں کے حوالے سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں ۔ ایسے نوجوانوں اور ان کے گھر والوں کو محفوظ آمدنی کے ذرایع فراہم آنے کی فکر ہے ۔ ایسا صرف سرکاری سیکٹر میں ممکن ہے ۔ لیکن سرکاری سیکٹر کے اندر اتنی گنجائش نہیں کہ ہر آدمی کو نوکری فراہم کرسکے ۔ اس کا متبادل تلاش کرنا ضروری ہے ۔ ماضی میں جتنی بھی حکومتیں بنیں کسی نے اس طرف توج دینے کی کوشش نہیں ۔ اس کا خمیازہ موجودہ نسل کو اٹھانا پڑ رہاہے ۔نوجوان روزگار نہ ہو نے کی وجہ سے ذہنی تنائو کا شکار ہیں ۔ تنائو کم کرنے کے لئے منشیات کا سہارا لیتے ہیں ۔ بلکہ خود کشی تک پہنچ چکے ہیں ۔ خود کشی کی رفتار بڑھنے کی بڑی وجہ نوجوانوں کا بے روزگار ہونا بتایا جاتا ہے ۔ اس طرح کے واقعات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زمینی سطح پر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ حکومت نے بڑی تعداد میں پروجیکٹ تعمیر کئے ۔ تین سالوں کے قلیل عرصے میں یہ بہت بڑی پیش رفت ہے ۔ اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سالانہ امر ناتھ یاترا : یاترا روٹوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

Next Post

نرسیں ہمارے طبی نگہداشت نظام کے دل میں ہیں: منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
جموں انکاؤئٹر میں جان بحق ہونے والے سی آئی ایس ایف افسر کو لیفٹیننٹ گورنر کا خراج

نرسیں ہمارے طبی نگہداشت نظام کے دل میں ہیں: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan