• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

طلبہ کو نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا مشورہ

Online Editor by Online Editor
2022-11-12
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

طلبہ درپیش مسائل کا محنت سے مقابلہ کریں ۔ یہ مشورہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے طلبہ کو ایک کنونشن میں بولتے ہوئے دیا ۔ جمعرات کو جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں سنہا نے طلبہ کو آنے والے حالات سے باخبر کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ طلبہ کو سخت محنت سے کام کرنا ہوگا ۔ سنہا کا طلبہ کو مشورہ تھا کہ غلط اور مختصر راستے اختیار کرنے کے بجائے صحیح راستوں کو انتخاب کرکے آگے بڑھا جائے ۔ یہی اصل کامیابی ہے ۔ جموں کی زرعی یونیورسٹی میں یہ تقریب ان طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی جنہوں نے حالیہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ اس حوالے سے طلبہ کو اعزازی ڈگریوں اور تمغوں سے نوازا گیا ۔
ایل جی سنہا کا یہ کہنا کہ طلبہ کو آنے والا حالات کا محنت سے مقابلہ کرنا ہوگا بروقت نصیحت ہے ۔ طلبہ ایک ایسے دور سے گزررہے ہیں جہاں سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔ محض امتحانات پاس کرنا اور ڈگریاں حاصل کرنے کا دور گزر چکا ہے ۔ صورتحال یہ ہے کہ سو فیصد کے بجائے ایک سو دس اور بیس فیصد میرٹ حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس حوالے سے یہ بات بڑی اہم ہے کہ تعلیمی اسناد کے ساتھ ساتھ تربیتی کورس بھی کرنا پڑتے ہیں ۔ بلکہ کمپیوٹر کے موجودہ زمانے میں ایسی تیکنیک کی ضرورت پڑتی ہے جس کا کچھ سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ اس دوران یہ بات قابل توجہ ہے کہ سارے مسائل تعلیمی اداروں کے اندر حل نہیں کئے جاسکتے ہیں ۔ یہ بات بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ موجودہ زمانے کے طلبہ حد سے زیادہ محنت کے عادی بن چکے ہیں ۔ طلبہ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ محنتی ہیں ۔ کاہلی اور سستی کا عنصر کب سے بے دخل ہوگیا ہے ۔ طلبہ کو آنے والے حالات کا پورا پورا ادراک ہے ۔ پچھلے کئی سالوں کے دوران طلبہ نے ثابت کیا کہ ان کے اندر باقی دنیا کے نوجوانوں کی طرح ہر قسم کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ۔ اس دوران جموں کشمیر کے طلبہ نے خصوصی طور مسابقاتی امتحانات میں اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ ابھی کچھ ہفتے پہلے طلبہ نے ملکی سطح کے NEET امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ IAS اور IPS کے لئے لئے جانے والے امتحانات میں بھی یہاں کے طلبہ اپنی ذہانت کا مظاہرہ برابر کرتے رہتے ہیں ۔ تاہم یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ یہاں کے طلبہ کو انتظامی سطح پر کئی طرح کی بے ضابطگیوں کا سامنا رہتا ہے ۔ جموں میں جس وقت ایل جی سنہا طلبہ سے خطاب کررہے تھے اس وقت ایسے سات ملزموں کی گرفتاریوں کی خبریں میڈیا پر گشت کررہی تھیں جو حال ہی میں تقرریوں کے ایک بڑے اسکنڈل میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔ اس اسکنڈل کے حوالے سے اب تک بیس ملزموں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ مزید گرفتاریوں اور ملزموں کی نشاندہی کا اندیشہ ہے ۔ منوج سنہا جب محنت اور دیانت داری کی بات کررہے تھے تو شاید ان کے ذہن میں اس اسکنڈل کی بازگشت پائی جاتی تھی ۔ ان کی باتیں شاید اسی تناظر میں کہی جارہی تھیں ۔ جب طلبہ اس طرح کے خدشات کا شکار ہوں کہ محنت اور نمایاں کارکردگی کے باوجود ان کا کیریر محفوظ نہیں تو ان کے ذہنی تنائو کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ۔ ایسے حالات میں انتظامیہ کو بھی دیانت داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ جموں کشمیر کے طلبہ کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران ساری توجہ سرکاری نوکریوں پر لگی ہوتی ہے ۔ ان کا خیال ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں انہیں سرکاری نوکری ملے گی اور وہ آرام کی زندگی گزاریں گے ۔ اس کے سوا کوئی دوسرا آپشن پایا نہیں جاتا ہے ۔ طلبہ کے پاس روزگار کمانے کے دوسرے کوئی مواقع میسر نہیں ہیں ۔ یہ یہاں کے نوجوانوں کی بدقسمتی ہے کہ سب سے زیادہ قدرتی وسائل موجود ہونے کے باوجود یہ ان سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ یہاں کبھی ایسی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی کہ آبی ذخائر اور دوسرے وسائل کو استعمال میں لاکر نوجوانوں کو ان سے روزگار میسر آئے ۔ سیاسی حکومتوں نے محض چند سو روپیوں کی نوکریاں فراہم کرنا بڑا کارنامہ سمجھا ۔ لوگ بھی اسی پر اکتفا کرتے رہے ۔ انہیں معلوم نہیں تھا کہ لکھن پور سے آگے بھی کوئی وسیع دنیا پائی جاتی ہے ۔ طلبہ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ دہلی اور ممبئی جاکر وہ بہتر روزگار تلاش کرسکتے ہیں ۔ یہ طلبہ کی اپنی محنت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے وسیع دنیا تلاش کرکے روزگار ڈھونڈنے کی کوشش کی ۔ لیکن اس وقت تک دنیا بہت آگے جاچکی تھی ۔ اب ان علاقوں کے نوجوان روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں ۔ جموں کشمیر کے طلبہ ایک بار پھر تنگ گلیوں میں بند ہورہے ہیں ۔ اس وجہ سے یہاں بڑے پیمانے پر بے روزگاری پائی جاتی ہے ۔ طلبہ کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر روزگار کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں ۔ یہ ان کی سب سے بڑی پریشانی ہے ۔ انتظامیہ کے مشورے حق بجانب ۔ لیکن روزگار فراہم نہ کیا گیا تو محنت اور دیانت داری کسی کا پیٹ نہیں بھرسکتی ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے اور ان کی ترقی میں مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے : لفٹینٹ گورنر

Next Post

ماہ نامہ زندگی نو (نومبر 2022)۔۔۔ایک تبصرہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
معشوق احمد: لفظوں کا ساحر

ماہ نامہ زندگی نو (نومبر 2022)۔۔۔ایک تبصرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan