• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

امرناتھ حادثہ سے عید کی خوشی معدوم

Online Editor by Online Editor
2022-07-10
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

عید الاضحیٰ یقینی طور خوشی کا موقع ہے ۔ اس کو بڑی عید کے نام سے بھی موسوم کیا جاتا ہے ۔ ڈھائی تین دن تک منائی جانے والی یہ عید بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس موقعے پر عازمین حج مناسک حج ادا کرتے ہیں جبکہ باقی دنیا میں ان ایام کو قربانی کی سنت ادا کرکے منایا جاتا ہے ۔اس دوران بڑے پیمانے پر مختلف جانوروں کی قربانی کرکے گوشت عزیز و اقارب میں بانٹا جاتا ہے ۔ پچھلے دو سالوں کے دوران عالمی وبا کی وجہ سے عید کو پورے اہتمام کے ساتھ نہیں منایا جاسکا ۔ بلکہ بیشتر جگہوں پر عید کی نماز بھی ادا نہیں کی جاسکی ۔ اس وجہ سے عید کے باوجود پوری دنیا خاص کر عالم اسلام پر مایوسی چھائی رہی ۔ مسلمانوں نے کوشش کی کہ کورونا پابندیوں اور احتیاط کو ملحوظ رکھ کر عید منائی جائی ۔ قربانی کا اہتمام کیا گیا اور باہم فاصلہ رکھ کر نماز بھی ادا کی گئی ۔ تاہم دلوں پر مایوسی ہونے کی وجہ سے عید پورے اہتمام کے ساتھ نہیں منائی جاسکی ۔ اس سال ایسی پابندیاں تو نافذ نہیں ۔اس کے باوجود کئی وجوہات کی بنا پر خوشی منانا بھی صحیح نظر نہیں آتا ۔ بے روزگاروں کی بڑی تعداد آورگی کی شکار ہے ۔ ایسے نوجوان اور ان کے والدین کے لئے عید کی آمد کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ آئے روز مختلف علاقوں میں خود کشی کے واقعات پیش آتے ہیں ۔ اب تک کئی درجن نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنے آپ کو ہلاک کیا ۔ نوجوان سخت مایوس ہوکر خود کشی کا قدم اٹھاتے ۔ ان واقعات نے پورے ماحول کو بوجھل بنادیا ہے ۔ ایسے ماحول کے درمیان عید کی آمد کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ ذہنی تنائو حد سے بڑھ چکا ہے ۔ شہر و گام اب ایسے کلنک شروع کئے گئے ہیں جہاں ذہنی مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عید تو آتی ہے لیکن اپنے ساتھ کوئی چھوٹی یا بڑی خوشی نہیں لاتی ۔ چہرے اترے ہوئے ہیں اور لوگ عید کے حوالے سے سخت مایوس ہیں ۔ بہ ظاہر عید خریداری بڑے پیمانے پر ہوتی ہے ۔ کئی سو کروڑ روپے اب تک بینکوں سے نکالے گئے ہیں ۔ قربانی کے جانور خریدنے کے علاوہ اس رقم کا بڑا حصہ بیکری اور دوسری کھانے پینے کی چیزوں پر خرچ ہوتی ہے ۔ نئے اور زرق برق ملبوسات بھی خریدے یا پہنے جاتے ہیں ۔ تکبیرات بھی پڑھے جاتے ہیں ۔ عید کی مبارک دینے کے علاوہ خوشی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے ۔ لیکن و خوشی کہیں موجود نہیں جو ایسے موقعوں پر محسوس کی جاتی تھی ۔ دل بوجھل اور چہرے مایوس ہیں ۔ اس درمیان جمعہ کے دن امرناتھ میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس وجہ سے پورے ملک پر مایوسی چھاگئی ہے ۔ انتظامیہ پریشان ہے اور لوگ غم زدہ دکھائے دیتے ہیں ۔ امرناتھ یاتریوں کی موت نے عید سے پہلے خوشی چھین کر مایوسی کا منظر کھڑا کیا ہے ۔

یاتریوں پر بادل پھٹ جانے کا قہر اس وقت گرا جب وہ پوتر گپھا سے کچھ ہی کلومیٹر دور تھے ۔ اس حادثے میں کئی درجن یاتری ہلاک یا لاپتہ بتائے جاتے ہیں ۔ انتظامیہ کی طرف سے اس حادثے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا ۔ پولیس کے علاوہ فوج اور نیم فوجی دستے راحت رسانی کے کام پر لگائے گئے ہیں ۔ کئی لاشیں نکالی گئیں ۔ تاہم اب بھی درجن بھر افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں ۔ وزیرداخلہ کے علاوہ وزیراعظم نے اس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس کو ٹالنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ تاہم یاتریوں کی ہلاکت نے پورے ملک کو سوگوار بنادیا ۔ عید سے دو دن پہلے اس حادثے کی وجہ سے عوام میں غم والم کی ایک لہر دوڑ گئی ہے ۔ سرکار کی طرف سے یاتریوں کی حفاظت کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے تھے ۔ لیکن قدرتی آفت کے سامنے سب ہی بے بس ہیں ۔ یاترا کے لئے کئی لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے ۔ ایک لاکھ کے قریب افراد پہلے ہی یہ دشوار گزار سفر مکمل کرچکے ہیں ۔ کئی لاکھ اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں ۔ لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں کئی طرح کی دشواریاں در پیش ہیں ۔ اس سے پہلے ہائی وے پر بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پسیاں گر آئی تھی ۔ اس کے بعد یہ راستہ کئی روز کے لئے بند ہوگیا اور یاتریوں کے سفر کو روکا گیا ۔ اس کے بعد انہیں بیس کیمپ میں جمع کرکے آگے بڑھنے سے روکا گیا ۔ ایسے احتیاطی اقدامات کے باوجود جمعہ کو ایسا حادثہ پیش آیا جس نے سارا کیا کرایا ایک ہی لمحے کے اندر بے کار بنادیا ۔ ماتم کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ کئی گھرانے دیکھتے ہی دیکھتے ماتم کدوں میں بدل گئے ۔ یاترا کے حوالے سے اندازہ لگایا جاتا تھا کہ بغیر کسی حادثے کے اختتام کو پہنچ جائے گی ۔ یاتریوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ ان کی حفاظت کے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ یاتری بڑے جوش وخروش سے اس راستے پر چل رہے تھے ۔ مقامی مزدور اور سرکاری اہلکار ان کی مدد کرنے میں مصروف تھے ۔ لیکن پانی کے ایک ہی ریلے نے ساری خوشی معدوم کردی ۔ عید سے پہلے پیش آئے اس حادثے نے عید کی خوشی بھی معدوم کردی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

عید الاضحی۔اسے ذمہ دارانہ طریقے سے منانا

Next Post

عید بے اولاد جوڈوں کیلئے نعمت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
عیدالفطر کا پیغام ۔۔۔

عید بے اولاد جوڈوں کیلئے نعمت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan