• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

ہر نوجوان کو خودروزگار کمانے کا مشورہ

Online Editor by Online Editor
2022-11-16
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں سے لے کر دہلی سے آنے والا ہر وزیر نوجوان کو خود روزگار کمانے کا مشورہ دیتا ہے ۔ نوجوانوں سے کہا جاتا ہے کہ سرکاری نوکریوں کے بجائے سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھاکر اپنا روزگار خود کمائیں ۔ اس حوالے تجارت ، باغبانی ، زراعت اور دوسرے شعبوں کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ نوجوانوں سے کہا جاتا ہے کہ ایسی اسکیموں سے اپنے لئے روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ دوسرے نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کا وسیلہ فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ تازہ ترین مثال بھیڑ بکریاں اور پشوپالن کی دی جاتی ہے ۔ پچھلے کئی روز سے سرکاری اہلکار اس شعبے سے جڑی کچھ اسکیموں کا پورے زور وشور سے چرچا کررہے ہیں ۔ اس سے پہلے کئی سال تک مرغ پالن اور اس کے ذریعے روزگار کمانے کی ترغیب دی گئی ۔ ای طرح مچھلی فرام بنانے اور مچھلیاں فروخت کرکے روزگار کمانے کا مشورہ دیا گیا ۔ ایسی بہت سی اسکیمیں ہیں جن کی طرف نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ان اسکیموں کے لئے بہت سے نوجوانوں کو قرضہ اور سبسڈی دی گئی ۔ لیکن عملی صورتحال یہ ہے کہ ایسی بیشتر اسکیمیں ناکام رہیں اور نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے ان کے لئے نقصان کا باعث بنیں ۔ ایسے بیشتر نوجوان جنہوں نے خود روزگار اسکیموں کے لئے بینکوں سے قرضہ حاصل کیا آج تک قرضہ نہیں چکا سکے ۔ ان نوجوانوں کو اپنی ملکیتی اراضی فروخت کرکے قرضہ ادا کرنا پڑا ۔ اس کے علاوہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان اشیا کے فروخت کرنے کے لئے یہاں کوئی بھروسہ مند مارکیٹ نہیں پایا جاتا ۔ ایسی اشیا کی پیداوار کے مطابق کھپت نہیں پائی جاتی ۔ خاص کر گائوں دیہات کے نوجوانوں کے لئے ان اسکیموں کا فائدہ اٹھانا بہت مشکل ہے ۔ یہاں یہ بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہت سے نوجوانوں نے روزگار کمانے کی کوشش کی ۔ مختلف قسم کی گاڑیاں خرید کر ان سے روزگار کمانے کی طرف دھیان دیا ۔ لیکن ایسے سب لوگ نالاں ہیں کہ کمائی کے بجائے گھاٹے کا شکار ہیں ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کی وجہ سے ان کی کمائی پر برا اثر پڑا ۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لاتے ہوئے انہیں کئی سرکاری ایجنسیوں کے دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جگہ جگہ چلان ، جرمانے اور رشوت ادا کرنا پڑتا ہے ۔ اس وجہ سے اصل زر بھی ڈوب جاتا ہے ۔ یہی حالت دوسری اسکیموں کی بھی ہے ۔ خام مال کافی مہنگا ہوچکا ہے ۔ یہ مال حاصل کرنے پر جتنا کچھ خرچ کرنا پڑتا ہے اتنی آمدنی نہیں ہوتی ، منافع کی بات ہی نہیں ۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر نوجوان سرکاری نوکریوں کے پیچھے لگے ہیں ۔ سرکار ایسا کرنے سے قاصر ہے ۔ چکی کے دو پاٹوں کے درمیان عام نوجوان پسے جارہے ہیں ۔
یہ بات اپنی جگہ کہ بہت سے لوگوں نے اپنا کاروبار شروع کرکے کافی ترقی کی ۔ ان کی دیکھا دیکھی لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ سرکاری نوکریوں کے پیچھے لگ جانے کے بجائے اپنا روزگار آپ کمانا بہتر ہے ۔ تجارت میں جو برکت ہے اور اپنا روزگار آپ کمانے میں جو عزت ہے وہ سرکاری نوکری میں ہرگز نہیں ۔ سرکاری ملازموں کے لئے لگی بندی آمدنی ہے ۔ سرکری تنخواہ سے وہ اپنا خرچہ پورا کرنے کے اہل بن جاتے ہیں ۔ لیکن اس ذریعے سے اتنا سرمایہ اکٹھا نہیں کیا جاسکتا کہ آنی والی نسلیں اس کا فائدہ اٹھا سکیں ۔ بس اپنا خرچہ پورا ہوتا ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ دوسرے کا ملازم بننے سے یہ بات بہتر ہے کہ دوسروں کو ملازمت دی جائے ۔ یہاں پچھلے ستھر سالوں سے حالات یہ ہیں کہ سرکار کے بغیر ملازمتیں فراہم کرنے کا سوچا نہیں جاسکتا ۔ آج بھی یہاں پرائیویٹ سیکٹر کا کہیں وجود نہیں ۔ اب لے دے کے باغبانی کا شعبہ تھا جو کسی حد تک آمدنی کا بڑا وسیلہ تھا ۔ لیکن اس کی حالت بھی ابتر ہے ۔ باغبانی سے جڑے کسانوں بلکہ تاجروں کا بھی الزام ہے کہ اس شعبے کو کئی سازشوں کے ذریعے تباہ و برباد کیا گیا ۔ کسان نالاں ہیں کہ میوے آلو کے بھائو فروخت ہورہے ہیں ۔ ایسے میں یہ سوچنا کہ خود روزگار اسکیموں کو آگے بڑنے دیا جائے گا دیوانے کا خواب ہے ۔ پھر حقیقت یہ ہے کہ ہر نوجوان کو خودروزگار کمانے کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا ۔ تمام نوجوانوں کے لئے ایسے مواقع نہیں ہیں کہ اپنا روزگار آپ کما سکیں ۔ یہ کہیں بھی ممکن نہیں ہے ۔ یہ کوئی دانائی کا مشورہ نہیں ہے ۔ بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ مقامی تاجرعیاں طور پریشان ہیں ۔ وہ کھل کر اپنی پریشانیوں کا اظہار کررہے ہیں ۔ پڑھے لکھے نوجوان ذہنی انتشار کا شکار ہیں ۔ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کررہے نوجوانوں کا بڑے پیمانے پر استحصال کیا جارہاہے ۔ ایسے میں نوجوان جائیں تو جائیں کہاں ۔ ان کی نظریں ایک بار پھر سرکاری نوکریوں پر لگی ہیں ۔ لیکن سرکار ایسا کرنے کے بجائے انہیں دوسرے راستے اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہے ۔ اس وجہ سے نوجوانوں کو کوئی سہولت ملنے کے بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ نوجوان سنگین صورتحال سے دوچار ہیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر کے صورہ میں عدم شناخت لاش برآمد

Next Post

نسیم باغ میں بَدلتی رُتوں کا پیام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
نسیم باغ میں بَدلتی رُتوں کا پیام

نسیم باغ میں بَدلتی رُتوں کا پیام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan