• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

جمع بندی کی ڈیجی ٹائزیشن

Online Editor by Online Editor
2022-11-23
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے اعلان کیا کہ جموں کشمیر کی جمعبندی کی ڈیجی ٹائزیشن مکمل کی گئی ہے ۔ یہ کام کئی مہینے پہلے شروع کیا گیا تھا ۔ سرکار نے اس کام پر سخت توجہ دے کر اسے محدود مدت کے اندر مکمل کرایا ۔اصل میں اس کام کا منصوبہ پچھلی سرکار کے دور میں بنایا گیا تھا ۔ لیکن روایتی تساہل کی وجہ سے کام ہاتھ میں نہیں لیا جاسکا ۔ بعد میں کئی بار اس حوالے سے کوششیں کی گئیں ۔ جموں کشمیر کا ریونیو ریکارڈ انگریزوں کے زمانے میں تیار کیا ہوا ہے ۔ جب سے لے کر آج تک کئی بار مطالبہ کیا گیا کہ ریونیو ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جائے ۔ اس دوران بنیادی ریکارڈ کافی بدل چکا ہے ۔ بلکہ مبینہ طور پٹواریوں کے ہاتھوں اس کا بہت حد تک حشر و نشر کیا گیا ہے ۔ سنجیدہ حلقے کافی عرصے سے چاہتے تھے کہ ریکارڈ کو عوام دوست اور حقایق کے عین مطابق ڈالا جائے ۔ لیکن یہ ایسی گتھی تھی جس کو سلجھانے کے لئے کوئی تیار نہ تھا ۔ اب بڑی مشکل سے اس حوالے سے ابتدائی کام کیا گیا ۔ سرکار کا کہنا ہے کہ کام اطمینان بخش طریقے سے مکمل کیا گیا ۔ اس پر بڑی خوشی کا اظہار کیا جارہاہے ۔
ریونیو ریکارڈ کو ڈیجی ٹائز کرنا ایک انقلابی قدم مانا جاتا ہے ۔ یقینی طور سے اس کام میں ابھی کچھ خامیاں ہونگی جو وقت گزرنے کے ساتھ دور ہوسکتی ہیں ۔اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ یہ کام ایسے لوگوں کے ہاتھوں انجام پایا جو سرے سے اس کے ماہر نہیں ہیں ۔ پٹواریوں کو جمعبندی کو ڈیجی ٹائز کرنے کی ٹریننگ دی گئی ۔ لیکن عین موقع پر انہوں نے اپنی نااہلی کا اظہار کیا ۔ دوسری طرف ضلع کمشنروں پر سخت دبائو تھا کہ کام کو کسی بھی طور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جانا چاہئے ۔ ریونیو محکمے کے ہاتھوں مسئلے کا کوئی حل نہ پاکر ایرے غیرے نتھو خیرے جمع کرکے ڈیجی ٹائزیشن کا کام ہاتھوں میں لیا گیا ۔ کام پر لگائے گئے اہلکار سخت نالاں تھے کہ ریونیو ریکارڈ سمجھنا اور پھر کمپیوٹر میں ڈالنا ان کے بس کی بات نہیں ہے ۔ سمجھا بجھا کر بلکہ مبینہ طور دھمکیاں دے کر انہیں کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کئی جگہوں پر راتوں کو بھی کام جاری رکھا گیا ۔ اب معلوم ہوا ہے کہ کام مکمل کیا گیا ہے ۔ کام پر لگائے گئے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی اس بات سے واقف نہیں کہ انہوں نے کیا کچھ کمپیوٹر میں ڈالا ۔ اساتذہ یہاں تک کہ چپراسیوں اور چوکیداروں کو اس کام میں لگایا گیا ۔ نہ صرف ریونیو محکمے پر اس کام کا سخت دبائو تھا بلکہ دوسرے کئی محکموں کو اس کام پر لگاکر ان کے آفیسروں کو بھی زیرعتاب لایا گیا ۔ پھر انہوں نے ادھر ادھر سے ملازم لاکر اس کام پر تعینات کئے ۔ ایسے اہلکاروں کے ہاتھوں جو ریونیو ریکارڈ کی باریکیوں سے واقف ہیں نہ ڈیجی ٹائزیشن کے کام میں ماہر ہیں اتنا حساس کام انجام پانے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کام کس قدر غلطیوں سے بھرا ہوگا ۔ تاہم اس کام کے آغاز کو بھی مختلف حلقوں میں سراہا جاتا ہے ۔ متعلقہ زمینداروں کو اس کام سے کیا واقعی کوئی فائدہ ملے گا یہ آنے والا وقت بتائے گا ۔ تاہم اس دوران پٹواریوں اور دوسرے ریونیو اہلکاروں کی خوب پذیرائی ہوئی ۔ انہوں نے اس کام کو بلیک میل کرکے مبینہ طور کافی مال کمایا ۔ ریونیو ریکارڈ ہمیشہ ہی ایک معمہ رہا ہے جس کی طرف پٹواریوں کے سوا کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے ۔ سنجیدہ لوگ ہمیسہ ہی اس بات پر حیران اور پریشان رہے ہیں کہ صرف یہی ایسا ریکارڈ ہے جو ایک محدود حلقے کے سوا کسی وک دیکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ بڑے بڑے آفیسر پٹواریوں کے اس مافیا میں ان کا ساتھ دیتے رہے ۔ کسانوں اور غریب کاشت کاروں کا جس پیمانے پر استحصال کیا گیا اس کی مثال دنیا میں کہیں اور ڈھونڈنا ممکن نہیں ۔ شاید ہی ایسا کوئی پٹواری ہوگا جس کے خلاف رشوت اور دھاندلی کا کیس نہ بنا ہو ۔ ہیرا پھیری کے الزامات مجموعی طور ہر پٹواری پر لگائے جاتے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ ایسے الزامات بلا وجہ نہیں ہیں ۔ پٹواری تو جیسے یہی فراڈ انجام دینے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ ان کا ایسا کئے بغیر جنازہ بھی نہیں اٹھتا ہے ۔ انہیں اس بات پر شرم بھی نہیں آتی بلکہ اپنے ایسے کاموں کو وہ کارنامے کے طور ظاہر کرتے ہیں ۔ پھر تحصیلدار اور ڈی سی ان کے ایسے ناجائز دھندوں کی کس طرح پشت پناہی کرتے رہے ہیں یہ پٹواریوں کے الگ افسانے ہیں جو وہ بڑی بڑی مجلسوں میں سناتے رہے ہیں ۔ اب معلوم نہیں کہ جمعبندی کی نئی ڈیجی ٹائزیشن ان کے اس فراڈ کی پردہ پوشی کرے گی یا عام لوگوں کے لئے سہولت کا باعث بنے گی ۔ سرکار اس کام کو ایک کارنامہ بتاتی ہے ۔ واقعی یہ راحت کا باعث ہوگی یا مزید پیچیدگیاں بڑھانے کا باعث ہوگی ۔ اندیشہ یہی ہے کہ پٹواریوں نے اپنی حد تک اس کو ایسے خول میں ڈالا ہوگا جہاں روز تنازعے پیدا ہوتے رہیں گے ۔ ریونیو اہلکار ہر گز یہ نہیں چاہیں گے کہ ریکارڈ بغیر پیچیدگی کے لوگوں کے سامنے رکھا جائے ۔ اس وجہ سے کئی طرح کے خدشات پائے جاتے ہیں ۔ ان سب خدشات کے باوجود ڈیجی ٹائزیشن کا یہ کام وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے اور اس کو سراہانا ضروری ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر ہائی کورٹ کی تادیبی کمیٹی کاایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، شاہین اور نذیر رونگا کو نوٹس

Next Post

شادی کے نام پر فروخت ہوتی لڑکیاں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
شادی کے نام پر فروخت ہوتی لڑکیاں

شادی کے نام پر فروخت ہوتی لڑکیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan