• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

وزیراعظم کی اقتصادی ماہروں سے ملاقات

Online Editor by Online Editor
2023-01-17
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنانے اور سہارا دینے کے لئے وزیراعظم نے ماہرین سے صلاح مشورہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پچھلے دنوں نیتی آیوگ میں کئی اقتصادی ماہرین کے ساتھ خصوصی اجلاس میں حصہ لیا ۔ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے مثبت سوچ کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں موجودہ عالمی معاشی صورتحال کے تناظر میں ملک کی اقتصادء صورتحال کو بہت حد تکا طمینان بخش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں اس حوالے سے پیش رفت ممکن بنائی جائے گی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں اقتصادی ترقی کو زیادہ بڑے پیمانے پر آگے لینا ممکن نہیں ہے ۔ تاہم یہ زمانہ ہندوستان کے لئے کسی مایوسی کا باعث نہیں ہوگا ۔ اگرچہ ملکی معیشت کی رفتار کو زیادہ تیزی سے ترقی دینا ممکن نہ ہوگا تاہم اس کے پیچھے کی طرف جانے کا خطرہ بھی نہیں ہے ۔ اس صورتحال کو مجموعی طور ملک کے لئے اطمینان بخش قرار دیا جارہاہے ۔ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ توانائی ، صحت اور زراعت کے شعبوں میں ترقی کو یقینی بناکر ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جائے گا ۔ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کو ہم آہنگ بناکر اقتصادی ترقی کے نئے راستے کھولے جائیں گے ۔ ان خیالات کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ عملی صورت دینے میں حکومت کامیاب ہوجائے تو اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔

عالمی کساد بازاری کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک سخت پریشان ہیں ۔ خاص طور سے ترقی پذیر ممالک اپنی اقتصادی ھالت سے کسی طور مطمئن نہیں ہے ۔ برصغیر کے اندر اس حوالے سے حالات انتہائی پیچیدہ بتائے جاتے ہیں ۔ خطے کے کئی ممالک پہلے ہی اقتصادی طور زعال کا شکار ہیں ۔ سری لنکا کے علاوہ پاکستان بھی اقتصادی طور دیوالیہ ہونے والا ہے ۔ بلکہ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلان ہونا باقی ہے ورنہ ملک پہلے ہی اقتصادی طور سکڑ چکا ہے ۔ اس کے اثاثے کئی سال پہلے منفی سطح تک پہنچ گئے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ ملک اقتصادی طور زوال سے دوچار ہے ۔ دوسرے چھوٹے ممالک کی معاشی صورتحال بھی اطمینان بخش نہیں ہے ۔ یہاں یہ بات یاد کرنا ضروری ہے کہ پچھلے دو سالوں کے دوران کووڈ 19 کی وجہ سے معاشی سیکٹر انتہائی مشکلات کا شکار رہا ہے ۔ شہریوں کے ساتھ ساتھ حکومتوں کو بہت حد تک معاشی زوال کا شکار ہونا پڑا ۔ تجارت اور دوسرے فائدہ بخش کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہوکر رہ گئے ۔ اس حوالے سے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور دوسرے بڑے بڑے ممالک کی معیشت کے زوال پذیر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں ۔ یہاں تک کہ چینا کے بارے میں کہا جاتاہے کہ اندرونی صورتحال زیادہ بہتر نہیں ہے ۔ ان میں سے کئی ممالک نے اعدادو شمار سامنے لاکر اعتراف کیا ہے کہ ان کی معیشت گراوٹ کی شکار ہے ۔ تاہم ہندوستان بہت حد تک استحکام اور ٹھہرائو لانے میں کامیاب رہا ہے ۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنی بہتر پالیسیوں سے معیشت کو گراوٹ کا شکار ہونے سے بچایا ۔ اگرچہ عام شہریوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اب بھی ملک میں پچھلے ستھر سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بے روزگاری اور بے کاری پائی جاتی ہے ۔ حکومت ان بے روزگاروں کو کوئی سہارا دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ بلکہ یہاں کے مارکیٹ میں آئے دن بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں جس طرح سے اضافہ ہورہاہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ کساد بازاری بڑھتے جارہی ہے ۔ عام لوگوں کی معاشی حالت میں زیادہ بہتری نہیں پائی جاتی ہے ۔ تجارت پیشہ لوگوں کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت میں بہت حد تک کمی آگئی ہے ۔ اس وجہ سے منافع کمانا ممکن نہیں رہاہے ۔ یہ صحیح ہے کہ کچھ مخصوص حلقے کمائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ کووڈ 19 کے ان پر کچھ اثرات نہیں پڑے ۔ بلکہ اس صورتحال کی وجہ سے ان کی سالانہ آمدنی میں اضافہ ہوا ہے ۔ کئی ایسے افراد ضرور ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر ریکارڈ بناکر خود کو امیر ترین لوگوں کی صف میں شامل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ حکومت بھی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ماضی کی نسبت ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بجٹ کا بڑا حصہ خرچ کیا جارہاہے ۔ فوجی ساز و سامان کے علاوہ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اس کے باوجود یہ بات اپنی جگہ کہ عام شہری مالی طور سخت کمزور بتائے جاتے ہیں َ خود کشی کے معاملات میںبرابر اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔ غریبی کی سطح کے نیچے زندگی گزارنے والے لوگ دو وقت کا کھانا حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں ۔ بہت سے لوگ اپنے بال بچوں کی ضروریات پورا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ اپنے معصوم بچوں کو پڑھائی کے لئے جانے کے بجائے کام پر جانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ بچہ مزدوری اور اسکول ڈراپ آئوٹس میں اضافہ ہورہاہے ۔ اس کیا ثرات عام زندگی پر پڑتے ہیں ۔ ھکومت رسوئی گیس کی قیمت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔ اس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ مالی استحکام کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ازل و ابد کا انضمام ایک سفرِ نا تمام

Next Post

خشونت سنگھ : کامیاب زندگی کے راز

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post

خشونت سنگھ : کامیاب زندگی کے راز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan