• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

باد وباراں اور ژالہ باری کا قہر

Online Editor by Online Editor
2023-05-27
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جمعرات کو پورے کشمیر میں آندھی اور طوفان نے سخت تباہی مچائی ۔ خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ دوپہر کو اچانک موسم کا رخ بدلا ۔ پہلے شمالی کشمیر میں بڑے پیمانے پر بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ ساتھ ہی ساتھ طوفانی ہوائوں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ۔ یہاں شروع ہوکر طوفانی ہوائیں وسطی کشمیر اور شام ڈھلنے سے پہلے جنوبی کشمیر تک پہنچ گئیں ۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں ۔ درخت گرنے سے بجلی کا ترسیلی نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ سب سے زیادہ نقصان کھڑی فصلوں کو پہنچنے کی اطلاع ہے ۔ اس دوران کشتواڑ سے اطلاع آئی کہ خانہ بدوشوں کی رہائش گاہ پر درخت گرنے سے اس کنبے کے چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ کیشوان کشتواڑ کے جنگلی علاقے میں پیش آیا جس نے لوگوں کو غم و الم سے دوچار کیا ۔ سرینگر کے ڈل جھیل میں پھنسے کئی درجن سیاحوں کو سرکاری اہلکاروں نے بچائو کاروائی کے دوران بہ حفاظت کنارے تک پہنچادیا ۔دیگر علاقوں سے ملی ابتدائی اطلاع کے مطابق سیب اور دوسرے میوہ باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ نہ صرف میوے گر کر تباہ ہوگئے بلکہ کئی جگہوں سے ایسے درخت مبینہ طور جڑ سے اکھڑ گئے ۔ اس وجہ سے کسان طبقہ سخت پریشانیوں سے دوچار ہے ۔
طوفانی ہوائیں چلنا اور ژالہ باری اب روز کا معمول بن گیا ہے ۔ بلکہ بادل پھٹنے کے واقعات سے کسی نہ کسی علاقے میں ضرور نقصان ہوتا ہے ۔ پچھلے کئی سالوں سے مشاہدے میں آیا ہے کہ لوگوں کو اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑرہاہے ۔ ایسا بلا وجہ نہیں ہوتا ہے ۔ اس کے لئے موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کو قابو کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر سرگرمیاں جاری ہیں ۔ کئی ترقی یافتہ ممالک اس پر تعاون کرنے سے ہچکچاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو راتوں رات حل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اس کا خمیازہ ترقی پذیر ممالک بلکہ وہاں کے عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ اس وجہ سے گلیشر پگھلنے یا سیلاب آنے کا خطرہ ہی نہیں ہے ۔ بلکہ ایسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جو انسان کے لئے سخت خطرناک ثابت ہورہی ہیں ۔ کشمیر جیسے پہاڑی اور سرد علاقوں کو اس طرح کے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔ جمعرات کی طوفانی بارشوں نے میوہ باغات اور کھڑی فصلوں کو سخت نقصان پہنچایا ۔ کئی علاقوں میں دو چار انچ ژالہ باری ہونے کی اطلاع بھی ہے ۔ اس دوران لوگ توقع کرتے ہیں کہ حکومت اس نقصان کی بھرپائی کے لئے سامنے آئے گی ۔ کئی سیاسی اور سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نقصان کا معاوضہ دینے کے لئے سرکار اعلان کرے ۔ لیکن تاحال ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر اور دوسرے کئی سرکاری آفیسروں نے جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ۔ لیکن مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا ۔ ڈویژنل انتظامیہ چاہئے تو اس معاملے میں پیش رفت کرکے متاثرہ لوگوں کی معاونت کی جاسکتی ہے ۔ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یہاں ایسی کوئی غیر سرکاری تنظیمیں نہیں پائی جاتی ہیں جو ایسی صورتحال کے اندر لوگوں کی مدد کر تی ۔ ساری نظریں سرکاری امداد پر لگی ہوتی ہیں ۔ سرکار کے پاس ایسا کوئی نظام نہیں کہ ایسے ہر موقعے پر امداد کی جاسکے ۔ اس سے پہلے لوگوں کو کووڈ 19 کا سامنا رہا ۔ لوگ گھروں کے اندر قید ہوکر رہ گئے اور کمائی سے ہاتھ دھونے پر مجبور ہوگئے ۔ حکومت اتنا کرسکی کہ کچھ مہینوں کے لئے پسماندہ طبقوں کو مفت راشن فراہم کیا گیا ۔ علاج معالجہ کی سہولیات بہم پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ اس کے علاوہ کچھ ممکن تھا نہ کیا گیا ۔ اسی طرح سرکار سیلاب اور زلزلوں کے وقت سامنے آکر بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان کرتی ہے ۔ کشمیر میں پچھلی تین دہائیوں کے دوران تاریخ کے بڑے سیلابا ور زلزلے آئے ۔ کسی موقعے پر کوئی زیادہ معاونت نہیں کی گئی ۔ بلکہ اس دوران جس امید کی توقع بھی کی گئی وہ غریب عوام کے بجائے سیاسی اور انتظامی اہلکاروں کی نظر ہوگیا ۔ کئی ایسے اہلکاروں کو رنگا ہاتھوں پکڑا گیا ۔ کسی کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی ۔ اس کا خمیازہ متاثرہ عوام کو اٹھانا پڑا ۔ آج جس صورتحال کا عوام کو سامنا ہے یہ بہ ظاہر کوئی بڑی آفت نہیں ہے ۔ اس کو زلزلے یا سیلاب کے برابر قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ لیکن غریب عوام کے لئے یہ کسی مصیبت سے کم نہیں ۔ تازہ طوفان اور ژالہ باری سے کئی لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ اس سے پہلے رواں موسم کے دوران لوگوں کو دوبار شدید ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا ۔ فصلوں کے علاوہ سبزیوں کو بھی نقصان ہوا ۔ کھانے پینے کا سارا سامان تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ۔ پچھلے کئی سالوں سے حکومت کو مشورہ دیا جارہاہے کہ کسانوں کی فصلوں کے تحفظ کے لئے کوئی مضبوط بیمہ اسکیم بنائی جائے ۔ موسم کے جو تیور ہیں اس تناظر میں ضروری ہے کہ کسانوں کے لئے راحت کاری کا کام کیا جائے ۔ حکومت نے کئی ایسی اسکیمیں بنائی ہیں جن کا فائدہ اٹھاکر فصلوں کو بہتر اور ان کی مقدار بڑھائی جاسکتی ہے ۔ لیکن قدرتی آفات سے حفاظت یا بچائو کی کوئی ا سکیم نہیں ۔ اس سلسلے میں پہل کرنے کی ضرورت ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پارلیمنٹ کی نئی عمارت بہت ہی متاثر کن ہے۔ عمر عبداللہ

Next Post

دھان کی کاشتکاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
دھان کی کاشتکاری

دھان کی کاشتکاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan