• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

ٹیم مس ورلڈ کی کشمیر آمد

Online Editor by Online Editor
2023-08-30
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پیر کو مس ورلڈ دیگر کئی حسینائوں کے کشمیر پہنچ گئی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ مس ورلڈ کی کشمیر آمد کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ۔ خبر رساں ایجنسیوں ، اخباروں اور سوشل میڈیا کارکنوں نے ان کی کشمیر آمد کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ۔ ان کی آمد اور مصروفیات کے حوالے سے میڈیا میں تصاویر کا انبار لگادیا گیا ۔ مس ورلڈ کی کشمیر آمد کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جارہاہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی آمد سے کشمیر سیاحت کو فروغ ملے گا اور سیاح یہاں آنے کو ترجیح دیں گے ۔ سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایسی نمایاں اور عالمی اہمیت کی شخصیات کشمیر آئیں تو سیاحت کو فروغ ملنا یقینی ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ ان کی آمد سے بڑے پیمانے پر بیرونی سیاح کشمیر آنا پسند کریں گے ۔ مس ورلڈ نے کشمیر پر پہلی نظر پڑتے ہی یہاں کے قدرتی حسن کی تعریف کی اور کہا کہ اپنے عزیز و اقارب کو کشمیر لانے میں وہ وقت ضایع نہیں کریں گی ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر کسی کو کشمیر آنے کی دعوت دیں گی ۔ مس ورلڈ نے یہاں کے خوبصورت مناظر سے متاثر ہوکر کہا کہ کوئی بھی سیاح کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے ۔ مس ورلڈ کیرولینا کے ساتھ عالمی شہرت کی حامل جو دیگرحسینائیں کشمیر آئی ہیں ان میں کیریبین ایمی ، امریکہ کی شیری سینی ، انگلینڈ کی جسیکاکیگن اور مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیرپرسن بھی شامل ہیں ۔ یہ کوئی دو درجن حسینائوں پر مشتمل گروپ ہے جو ایک غیرسرکاری تنظیم کے تعاون سے محکمہ سیاحت کی دعوت پر کشمیر آیا ہے ۔ اس گروہ کے کشمیر آنے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ تاریخی نوعیت کا واقع ہے ۔ اس سے پہلے ایسا کوئی گروہ کشمیر نہیں آیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے حلقوں کی اس گروہ کی کشمیر آمد پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔ اسے موجودہ انتظامیہ کا بڑا اقدام مانا جاتا ہے ۔
ایل جی انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی پچھلے کچھ عرصے سے کوشش ہے کہ بیرونی سیاح بڑے پیمانے پر کشمیر آئیں ۔ ایسے حلقوں کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو بڑا دھچکا لگا ہے اور یہ شعبہ پچھلے تیس سالوں سے اتھل پتھل ہوچکا ہے ۔ اس طرح کی افراتفری سے سیاحت سے وابستہ افراد کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔ موجودہ انتظامیہ نے سیاحتی مراکز کو جدید خطوط پر ڈالنے کی کوششوں کے علاوہ سیاحوں کی کشمیر آمد کے لئے کافی سہولیات فراہم کیں ۔ اس دوران G20 ممالک کے سیاحتی گروپ کا ایک اہم اجلاس سرینگر میں منعقد کیا گیا ۔ پچھلے ستھر سالوں کے دوران عالمی نوعیت کا یہ ایسا منفرد اجلاس ہے جو سرینگر میں منعقد کیا گیا ۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ عالمی اجلاس کے انعقاد کے بعد بیرونی ممالک سے ریکارڈ توڑ تعداد میں سیاح کشمیر آگئے ۔ اس طرح کی سرگرمیاں ایک طویل وقفے کے بعد کشمیر میں دیکھنے کو ملیں ۔ سرینگر کی سڑکوں ، سیاحتی مراکز اور ہوٹلوں میں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ۔ ملک کے مختلف علاقوں کے علاوہ بیرونی ممالک کے سیاح بھی یہاں آزادی سے گھومتے دیکھے گئے ۔ یہ بڑی پیش رفت ہے جس سے سیاحتی شعبے کو فائدہ ملنے کا امکان ہے ۔ اس طرح کی سرگرمیوں کے لئے موجودہ ایل جی انتظامیہ کی کاوشوں کا بڑا ہاتھ مانا جاتا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے ایسی سرگرمیاں ممکن بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کیا گیا ۔ سرینگر کے مارکٹ کو دیدہ زیب بنانے کے علاوہ سرینگر سے باہر کی سڑکوں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ۔ اس سے پہلے ایسی سڑکوں پر سیاحوں کو لے کر گاڑیوں میں سفر کرنا کافی تکلیف دہ سمجھا جاتا تھا ۔ ایل جی انتظامیہ نے دو تین سالوں کے اندر کشمیر کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کو اپ گریڈ کرنے کاکام انجام دیا ۔ جو کام پچھلے ستھر سالوں کے دوران کسی حکومت نے نہیں کیا ۔ موجودہ سرکار نے اس کام کو مختصر مدت کے اندر مکمل کیا اور سفری سہولیات فراہم کرکے سیاحوں کی نقل و حمل کو آرام دہ بنایا ۔ ٹورازم شعبے سے منسلک تمام افراد کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی جو چہل پہل نظر آرہی ہے وہ بڑی حوصلہ افزا ہے ۔ ان سرگرمیوں سے سیاحتی شعبے کو کافی سہارا ملا ہے ۔ دیہی علاقوں میں بھی سیاحوں کی دلچسپی دیکھنے کو ملی ۔ اس بات کا تصور کرنا محال تھا کہ ان پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں جانا سیاح پسند کریں گے ۔ تاہم موجودہ سرکار کی دلچسپی کی وجہ سے سیاح سرینگر کے چند علاقوں تک محدود رہنے کے بجائے دیہی علاقوں میں گھومتے دیکھے گئے ۔ اس شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان سیاح شہروں کے بجائے دیہی علاقوں کی ثقافت اور وہاں کے کلچر کو دیکھنا اور سمجھنا پسند کرتے ہیں ۔ ایل جی سرکار کی بھی کوشش ہے کہ ثقافتی ورثے کو بحال کرکے سیاحوں کو ایسا چیزوں کی طرف راغب کیا جائے ۔ کہا جاتا ہے کہ مس ورلڈ اور ان کی ٹیم کی کشمیر آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ سرکار ان کی کشمیر آمد سے مدد لے کر دنیا بھر کے سیاحوں کو کشمیر آنے پر راغب کرنا چاہتی ہے ۔ مس ورلڈ نے اس تناظر میں بہتر بیانات دئے ۔ ان کے بیانات ، سرگرمیوں اور کشمیر کے سیاحتی مقامات سے ان کی دلچسپی دکھانے سے یقینی طور کشمیر سیاحت کو فروغ ملے گا ۔ اب یہ محکمہ سیاحت اور ٹریول ایجنسیوں کا کام ہے کہ وہ اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

میں کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھ کرمسحور ہوگئی۔ مس ورلڈ کیرولینا بیلاوسک

Next Post

وزیر اعظم کا عظیم وژن

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
وزیر اعظم کا عظیم وژن

وزیر اعظم کا عظیم وژن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan