• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

دفعہ 370 : بحث ختم الیکشن عنقریب

Online Editor by Online Editor
2023-12-13
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سپریم کورٹ کی طرف سے تاریخی فیصلے میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے اقدام کی حمایت کی گئی ہے ۔ تاہم الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی کہ ستمبر 2024 تک اسمبلی کے لئے انتخابات کرائے ۔ اس طرح سے دفعہ 370 پر جاری چار سالہ بحث اختتام کو پہنچ گئی ۔ کئی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قانونی جدوجہد آگے بھی جاری رہے گی ۔ لیکن حالات سے اندازہ لگایا جارہاہے کہ یہ بالکل بے معنی جد و جہد ہوگی جس کے کوئی نتائج سامنے آنا ممکن نہیں ہے ۔ عوامی حلقوں میں پہلے ہی اس حوالے سے کوئی خاص کش مکش نہیں پائی جاتی تھی ۔ بلکہ حکومت کی طرف سے لئے گئے فیصلے کو قبول کرکے کسی طرح کا ریکشن ظاہر نہیں کیا ۔ اب 52 ماہ بعد مرکزی سرکار کے فیصلے پر عدالت عالیہ کی طرف سے مہر ثبت کی گئی ۔ کئی سیاسی حلقوں نے اس فیصلے وک مایوس کن قرار دیا ۔ تاہم اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن سے اگلے سال کے ستمبر مہینے تک اسمبلی بحال کرکے انتخابات عمل میں لانے کا حکم دیا گیا ۔ اس سے سیاسی حلقوں کو راحت ملی ہے ۔ آنے والے انتخابات کے کیا رنگ ڈھنگ ہونگے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔
عدالت عظمیٰ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کے حکم کے پس منظر میں خیال کیا جاتا تھا کہ عوام ضرور جوش و خروش دکھائیں گے ۔ لیکن اس حوالے سے کوئی جنبش بھر حرکت بھی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ جس طرح سے پچھلے چار سالوں کے دوران عوام نے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور نہ عدالت میں اس حوالے سے داخل کئے گئے مقدمات سے کوئی دلچسپی دکھائی اسی طرح الیکشن کرانے کے حوالے سے بھی لوگ بڑے لاتعلق نظر آرہے ہیں ۔ کشمیر میں انتخابی عمل عوام کے اندر سخت جوش و خروش کا باعث ہوتا تھا ۔ سرینگر کے علاوہ کئی دوسرے علاقوں میں اس دوران بڑے پیمانے پر سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی تھیں ۔ لیکن اس بارے کوئی خاص جوش و خروش دیکھنے کو نہیں مل رہاہے ۔ تاہم یہ بات بڑے اطمینان کی باعث ہے کہ الیکشن کرانے میں عدالت نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ دوسرے بہت سے معاملات کی طرح اس مسئلے کو بڑی آسانی سے نظر انداز کیا جاسکتا تھا ۔ کشمیر میں حالات کے اندر بہتری آنے اور ملی ٹنسی کا دبائو کم ہونے کے باوجود ابھی تک سیاسی ماحول اطمینان بخش نظر نہیں آرہاہے ۔ ان دنوں کشمیر میں شدید سردی کی لہر پائی جاتی ہے ۔ بیشتر علاقوں میں رات کا درجہ حرارت منفی پانچ سے بھ نیچے بتایا جاتا ہے ۔ سردی کے ایسے ماحول میں کسی طرح کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنا ممکن نہیں ہے ۔ بی جے پی نے پہلے ہی سیاسی سرگرمیوں کا انداز اختیار کیا ہے ۔ حال ہی میں پانچ ریاستوں کے اندر ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمنٹ ممبران سے تاکید کی ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تاکہ پارٹی دوبارہ مرکز میں سرکار بنانے میں کامیاب ہوجائے ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات جیتنا اس کے لئے دشوار نہیں ہے ۔ اس طرح سے پارٹی ان انتخابات میں کامیابی کی ہیٹ ٹریک کرنے کی امید کررہی ہے ۔ اس طرح سے سپریم کورٹ کے علاوہ بی جے پی نے الیکشن کا بگل بجایا ہے ۔ ادھر دوسری پارٹیوں کے اعلیٰ لیڈر بھی بیانات دینے میں مشغول ہیں ۔ اس کے باوجود لوگوں میں الیکشن کے حوالے کوئی سرگرمیاں نظر نہیں آرہی ہیں ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ۔ لوگ خاص طور سے اپنی مالی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ لوگوں کو کچھ سال مالی بحران سے دوچار ہونا پڑا ۔ پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے اور بعد میں اندرونی سیاسی حالات نے لوگوں کی آمدنی پر اثرات ڈالے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کے اندر بے کاری کا گراف بڑھ گیا ۔ ایک مرحلے پر ملک میں لگائے گئے اندازوں سے پتہ چلا تھا کہ یہاں سب سے زیادہ بے کاری پائی جاتی ہے ۔ بے کاری سب دلچسپیاں چھین لیتی ہے ۔ بے کار نوجوان کو سیاست سے غرض ہے نہ اس بات سے کہ آئین کا کون سا آرٹیکل کیا رخ اختیار کرتا ہے ۔ اب اگر واقعی الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن سرگرمیاں شروع کی جائیں تو دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی پارٹیاں کیا لوگوں خاص کر نوجوانوں کو الیکشن سرگرمیوں پر آمادہ کرتی ہے کہ نہیں ۔ سیاسی پارٹیوں کے لئے یہ طے کرنا مشکل ہے کہ الیکشن کس ایشو پر لڑا جائے ۔ ایسی بیشتر سیاسی پارٹیاں عسکریت کا فائدہ اٹھاکر اپنے لئے سیاسی فائدے حاصل کرنے کی کوشش کرتی تھیں ۔ لیکن اب عسکری ماحول بھی ختم ہوچکا ہے اور حالات بہت حد تک پر امن نظر آتے ہیں ۔ بی جے پی پہلے ہی سے کئی طرح کی سرگرمیوں میں مشغول ہے ۔ اس کے عام ورکر جگہ جگہ سیاسی جلسے کرتے رہتے ہیں ۔ بلکہ میڈیا میں بھی اسی پارٹی کی سرگرمیاں جگہ پاتی نظر آتی ہیں ۔ دوسری پارٹیاں ابھی تک کوئی لائحہ عمل طے کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔ الیکشن کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا گیا تو مقامی سیاسی پارٹیوں کے لئے بہتر کارگزاری دکھانے کے لئے بہت کم وقت میسر آئے گا ۔ ایسی صورتحال کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ سیاسی سرگرمیاں محدود پیمانے کی نظر آسکتی ہیں ۔ تاہم یہ بات اطمینان بخش ہے کہ جموں کشمیر میں جمہوری ماحول بحال رکھنے کے لئے عدالت عظمیٰ نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی میں جنرل زور آور سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Next Post

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال اور کم عمر نوجوانوں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
سوشل میڈیا سے اصل زندگی متاثر مت ہونے دیں

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال اور کم عمر نوجوانوں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan