• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

سرینگر میں غیر مقامی شہریوں کی ہلاکت

Online Editor by Online Editor
2024-02-10
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر کے قرفلی محلہ میں اس وقت دو غیر مقامی شہری مارے گئے جب ان پر نامعلوم بندوق برداروں نے نزدیک سے گولیاں چلائی ۔ ان میں سے ایک شہری موقعے پر دم توڑ بیٹھا جبکہ دوسرے زخمی شہری کو ہسپتال لے جائے گا ۔ زخمی شہری اگلے روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گیا ۔ مارے گئے شہریوں کی شناخت امرتسر پنجاب کے امرت پال سنگھ اور روہت ماشی کے طور ہوئی ہے ۔ ان دو شہریوں پر بدھ کی شام کو گولیاں چلائی گئی جس سے دونوں زخمی ہوگئے ۔ امرت موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ روہت شدید زخمی ہوگیا ۔ روہت کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ۔ سرکاری حلقوں نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو اس کی صورہ ہسپتال میں موت واقع ہوگئی ۔ اس طرح سے حملے میں مارے گئے افراد کی تعداد دو ہوگئی ۔ سرینگر میں یہ رواں سال کے دوران اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ اس سے پہلے یہاں وقفے وقفے سے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کو مارے جانے کے کئی واقعات پیش آئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے گئے ہیں اور قاتل کی تلاش جاری ہے ۔ آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے ۔ حساس علاقوں میں تعینات فورسز کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے ۔ تاہم تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔ لیفٹنٹ گورنر نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ قاتلوں کو بہت جلد تلاش کرکے ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ایل جی نے اپنے بیان میںہلاکتوں کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے اس پر دکھ کا اظہار کیا ۔ این سی کے ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کے علاوہ محبوبہ مفتی ، الطاف بخاری اور دوسرے تمام سیاسی رہنمائوں نے ان ہلاکتوں کی مزمت کرتے ہوئے ان پر صدمے کا اظہار کیا ۔
سرینگر اور اس کے آس پاس پہلے ہی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ہیں ۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے راہ گیروں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھی جاتی ہے ۔ اس سے پہلے یہاں ملی ٹنسی کے جو بھی واقعات پیش آئے ان کیمروں کی مدد سے ان کی کھوج بڑی آسانی سے لگائی گئی ۔ حملہ آوروں کی شناخت کے سلسلے میں یہ کیمرے بہت ہی مددگار ثابت ہوئے ہیں ۔ اس طور اندازہ لگایا جاتا ہے کہ قرہ فلی محلے میں پیش آئی واردات میں ملوث افراد کو بہت جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا ۔ اس کے باوجود یہ بات بڑی عجیب ہے کہ ایسے واقعات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا مشکل ہورہاہے ۔ وادی کے کئی علاقوں میں ملی ٹنسی کی وارداتوں کو مکمل طور ختم کیا گیا ہے ۔ یہاں ملی ٹنٹ صفوں میں نئے لڑکوں کی سرے سے کوئی بھرتی نہیں ہورہی ہے ۔ پہلے جو علاقے ملی ٹنسی کا گڑھ سمجھے جاتے تھے آہستہ آہستہ ملی ٹنسی کو قابو کرکے ایسے کئی علاقوں کو اب پر امن قرار دیا جارہاہے ۔ سرینگر میں بھی ایک مرحلے پر ملی ٹنسی کا ختم کئے جانے کا دعویٰ کیا جاتا تھا ۔ بلکہ یہ علاقہ پوری طرح سے ملی ٹنسی سے صاف کیا گیا تھا ۔ لیکن اچانک ٹارگٹ کلنگس کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ کسی مسلح شخص کے لئے عام شہریوں پر گولیاں چلانا کوئی مشکل کام نہیں ۔ البتہ واردات کے بعد بھاگ جانا اور کہیں پر پھپ جانا سیکورٹی فورسز کے لئے بڑا چیلنج قرار دیا جارہاہے ۔ انتظامیہ نے اس سے پہلے مبینہ طور ہائیڈ آوٹ فراہم کرنے کے الزام کئی شہریوں کو ملک کے مختلف جیلوں میں بند کرنے کے علاوہ ان کی جائیداد بھی ضبط کی ۔ کئی رہائشی مکانوں کو سیل کرکے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اس قدر دبائو کے باوجود مسلح افراد کے لئے چھپنے کی جگہ تلاش کرنا غیر معمولی بات ہے ۔ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں غیر مقامی شہری کام کاج کی تلاش میں آتے ہیں ۔ یہاں کئی مہینے گزار کر سردی کا موسم شروع ہوتے ہی یہ لوگ اپنے آبائی گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔ تاہم کئی کاریگر خاص طور سے ترکھان اور نائی سال بھر یہاں ٹھہرتے ہیں ۔ ایسا کام زیادہ تر سردیوں میں ہی کیا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے قرہ فلی محلے میں مارے گئے کاریگر ابھی تک یہیں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ بدقسمتی سے ان کو ٹارگٹ بناکر ہلاک کیا گیا ۔ اگرچہ اس واقعے کو زیادہ تشہیر نہیں دی گئی ۔ تاہم اس طرح کا واقعہ سرینگر میں پیش آنا باعث تشویش سمجھا جاتا ہے ۔ سرینگر جہاں دوسرے علاقوں کے مقابلے میں سیکورٹی کے زیادہ سخت انتظامات ہیں بندوق برداروں کی نقل و حمل تشویش کا باعث سمجھی جاتی ہے ۔ وزارت داخلہ نے جو تازہ اعداد و شمار پیش کئے ہیں ان کے مطابق تشدد کے واقعات میں بہت حد تک کمی آگئی ہے ۔ بلکہ اس طرح کے واقعات اب نہ ہونے کے برابر بتائے جاتے ہیں ۔ سرحدوں پر حالات کو کنٹرول میں کرکے در اندازی کو ناممکن بنایا گیا ہے ۔ اسی طرح پچھلے سال کے دوران مبینہ طور پتھر بازی کا ایک بھی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ اس صورتحال کوسیکورٹی حلقے حوصلہ افزا بتاتے ہیں ۔وادی کے طول وعرض میں حالات کو بہت حد تک پر امن بتایا جاتاہے ۔ سرینگر میں بھی مجموعی حالات قابو میں ہیں ۔ تاہم تارگٹ کلنگ کے واقعات کبھی کبھار پیش آتے رہتے ہیں ۔ ایسی واردات انجام دینا دوسری ملی ٹنسی کاروائیوں کی نسبت آسان ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے واقعات اب تک پیش آتے رہتے ہیں ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گلمرگ موسم سرما کے عجوبے کے ساتھ سیاحوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار

Next Post

کنگن گاندربل میںچاول کھینچنے والی مشین گھوٹالہ | لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی کےساتھ12 افراد گرفتار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے رینج آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا

کنگن گاندربل میںچاول کھینچنے والی مشین گھوٹالہ | لاکھوں روپے کی جعلی کرنسی کےساتھ12 افراد گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan