• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

نئے فوجداری قوانین کا نفاذ

Online Editor by Online Editor
2024-02-27
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

حکومت نے نئے فوجداری قوانین نافذ کرنے کے لئے نوٹفکیشن جاری کیا ہے ۔ ان قوانین کو پچھلے سال پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کی گئی تھی ۔ اس درمیان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ہٹ اینڈ رن قانون کی شق کو فی الحال معطل رکھا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ڈرائیوروں نے اس قانونی شک کو اپنے مفادات کے خلاف قرار دیا تھا اور اس پر ملک گیر احتجاج کیا تھا ۔ بعد میں فریقین کے درمیان بات چیت میں طے پایا تھا کہ اس حوالے سے از سر نو غور کیا جائے گا ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے واضح کیا گیا تھا کہ قانونی شک کسی بھی طبقے کے خلاف نہیں ہے ۔ بلکہ قانون کا احترام نہ کرنے والے افراد اس کی ذیل میں لاکر مجرم قرار پائیں گے ۔ لیکن ڈرائیوروں نے اس وضاحت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا اس وجہ سے ان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے تنگ کریں گے ۔ ان باتوں کو خاطر میں لاکر حکومت نے متعلقہ قانونی شق کو نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس قانون کے تحت کسی بھی ایسے ڈرائیور کو قید اور جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے جس کی لاپرواہی سے کوئی بھی شخص گاڑی کے نیچے آنے سے فوت ہوجائے ۔ اب حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے کسی قانون کا جائزہ لینے اور اطلاق سے متعلق ٹرانسپورٹ یونینوں سے مشورہ کے بعد ہی حتمی شکل دی جائے گی ۔ ڈرائیوروں نے قانونی شق کی معطلی پر اطمینان کا سانس لیا ہے اور اسے حکومت کا درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قدم قرار دیا ہے ۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت انصاف کے نفاذ پر یقین رکھتی ہے ۔ اس کا مقصد کسی کو سزا دینا یا تنگ کرنا نہیں ہے ۔ یہ دوسری بار ہے جب حکومت نے عوام یا کسی عوامی طبقے کی طرف سے حکومتی اقدام کی مخالفت کرنے پر قانون کو معطل کیا ہے ۔ اس سے پہلے کسانوں نے حکومت کی پالیسی پر ملک گیر اور طویل ہڑتال کی تھی ۔ کسانوں کے ہڑتال کے دوران کچھ پر تشدد اور ہلاکت خیز واقعات پیش آئے تھے ۔ شورع میں سرکار نے کسانوں کی ہڑتال کو بے جا قرار دیتے ہوئے احتجاج کو ملک کے مفادات کے خلاف قرار دیا تھا ۔ بعد میں وزیراعظم نے کسانوں کے خیالات کا جائزہ لیتے ہوئے ذاتی طور ان کے اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے حکومتی پالیسی کے واپس لینے کا اعلان کیا ۔ آج ایک بار پھر حکومت نے ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے پیش نظر ہٹ اینڈ رن قانونی شق کو معطل کرنے کا اعلان کیا ۔ اس طرح سے حکومت نے ظاہر کیا کہ ہٹ دھرمی کے بجائے افہام و تفہیم کی پالیسی اپنائی جاسکتی ہے ۔
حکومت نے جن تین نئے فوجداری قوانین کے اطلاق کا اعلان کیا ہے اصل میں انڈین پینل کوڈ میں موجود قوانین کی نئی شکل ہے ۔ انڈین پینل کوڈ انگریزوں کے زمانے میں تشکیل پایا تھا اور آج تک نافذلعمل ہے ۔ سرکار کا کہنا ہے کہ یہ قوانین غلامی کے دور کی باقیات ہیں ۔ ان قوانین سے ملک کے شہریوں کے ذہنوں پر ابھی تک غلامی کے اثرات پائے جاتے ہیں ۔ غلامی کے ہتھکنڈوں سے مکمل طور آزادی پانے اور اپنے مفادات کو خاطر میں لانے کے لئے نئے فوجداری قوانین تشکیل دئے گئے ہیں ۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے پورے نظام کو تبدیل کرکے نیا قانونی نظام نافذ کیا جائے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ مقامی ضرورتوں کے مطابق ایسا قانونی نظام تشکیل دیا جائے جو پوری طرح سے اپنا نظام ہو ۔ اس پر ملک کے اکثریتی طبقے کی خواہشات کا پلڑہ بھاری ہو ۔ حکومت نے شروع سے اپنے عوام سے کئی اہم وعدے کئے ہیں ۔ ان وعدوں میں جہاں رام مندر کی تعمیر اور دفعہ تین سو ستھر کا خاتمہ شامل تھا وہاں یکسان سیول کوڈ کے نفاذ کا وعدہ بھی شامل ہے ۔ باقی وعدے پورے کرنے کے بعد حکومت نئے قانونی نظام کی طرف توجہ دے رہی ہے ۔ اس حوالے سے بہت سے قانونی ماہرین کو مبینہ طور مشورے میں شامل کیا گیا ہے ۔ اب حکومت چاہتی ہے کہ جلد از جلد نئے فوجداری قانونی نظام اور یکساں سیول کوڈ کے حوالے سے کام شروع کیا جائے ۔ نئے قانونی نظام کے لئے پچھلے سال ہی ان تین قوانین کی منظوری پارلیمنٹ سے لی گئی تھی جن کے اطلاق کا اعلان کیا گیا ۔ ان قوانین کے حوالے سے کہا گیا کہ ان کو جولائی سے نافذ العمل خیال کیا جائے گا ۔ اس طرح سے قانونی ڈھانچے وک از سر نو کھڑا کرنے کے لئے کام کا آغاز کیا گیا ۔ حکومت چاہتی ہے کہ ہر اس وعدے وک عملی شکل دی جائے جو وعدے عوام سے کئے گئے ہیں ۔ حکومت کے سربراہوں کا کہنا ہے کہ عوام نے جس مقصد کو پورا کرنے کے لئے انہیں ووٹ دیا ہے ان مقاصد کو ہر صورت میں حاصل کیا جائے گا ۔ بلکہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ پہلی بار عوامی حمایت اور ان کی خواہشات کے مطابق کام کیا جارہاہے ۔ پچھلی حکومتیں ووٹ حاصل کرنے کے لئے لوگوں سے وعدے تو کرتی تھی ۔ لیکن ان وعدوں کو بعد میں نظر انداز کیا جاتا تھا ۔ موجودہ سرکار اس پالیسی سے ہٹ کر کام کررہی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئےباہمی تعاون اور تال میل کی ضرورت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

شمالی کشمیرکی بارہمولہ ،کپوارہ لوک سبھا نشست کیلئےسجادلون پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post

شمالی کشمیرکی بارہمولہ ،کپوارہ لوک سبھا نشست کیلئےسجادلون پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan