• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

الیکشن کمیشن کا کشمیر دورہ

Online Editor by Online Editor
2024-03-13
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے زور دیا ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی کے انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں ۔ اس سے پہلے این سی اور پی ڈی پی نے ان ہی خیالات کا اظہار کیا تھا ۔ اب بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے الیکشن کے لئے تیار ہونے کا عندیہ دیا ہے ۔ بی جے پی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی وقت انتخابات میں شریک ہونے کے لئے تیار ہیں ۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمیشنر راجیو کمار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا ایک وفد سوموار کو سرینگر پہنچ گیا ۔ وفد نے سرینگر میں منگلوار کو کئی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورہ کیا ۔ اصل میں الیکشن کمیشن کا وفد لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سرینگر آیا ہے ۔ یہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملنے کے علاوہ الیکشن کمیشن کو ضلعی الیکشن آفیسراں سے الیکشن تیاریوں سے متعلق جانکاری حاصل کرنی ہے ۔ اس سے پہلے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے صلاح مشورہ کیا گیا ۔ جہاں مبینہ طور ان پارٹیوں کے نمائندوں نے زور دیاکہ اسمبلی کو بحال کرکے انتخابات عمل میں لائیں جائیں تاکہ یہاں مقامی حکومت تشکیل پاکر لوگوں کی خواہشات کا احترام کیا جاسکے ۔ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے باہر کے جو آفیسر یہاں انتظامی امور انجام دے رہے ہیں وہ لوگوں کے جذبات کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ اس وجہ سے لوگ بڑے مایوس ہیں ۔ پی ڈی پی نے بھی واضح کیا ہے کہ انتخابات کے بغیر جمہوری عمل کو آگے نہیں بڑھایا جاسکے ۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم نامے میں ہدایت دی ہے کہ جموں کشمیر میں اسمبلی بحال کرنے کے لئے رواں سال کے ستمبر مہینے تک اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں ۔ مرکزی سرکار نے عدالت کے اس حکم پر عمل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ اس وجہ سے اندازہ ہے کہ بہت جلد اسمبلی انتخابات کرائیں جائیں گے ۔ اس دوران سیاسی جماعتوں نے زور دیا ہے کہ لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرائیں جائیں ۔ ان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی ۔
اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں بہت پہلے سے زور دے رہی ہیں کہ انتخابات کا عمل جلد از جلد انجام دیا جانا چاہئے ۔ تاہم مرکزی سرکار کی طرف سے ان مطالبات کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی گئی ۔ اس دوران سپریم کورٹ کی طرف سے دفعہ 370 کے حوالے سے دئے گئے اپنے فیصلے میں جہاں مرکزی سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تائید کی گئی تاہم اسمبلی کو مزید معطل رکھنے کے ساتھ اتفاق نہیں کیا گیا اور حکم دیا گیا کہ ستمبر مہینے تک اسمبلی کو بحال کیا جائے اور اسمبلی انتخابات فوری طور عمل میں لائے جائیں ۔ اپنے حکم میں اسمبلی کی بحالی کو سیاسی جماعتوں کے لئے ایک بڑا ریلیف سمجھا جاتا ہے ۔ مرکزی سرکار پچھلے دس سالوں سے الیکشن کو ٹال رہی ہے ۔ سرکار کا کہنا تھا کہ اس کی کوشش ہے کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہی انتخابی عمل کو انجام دیا جاسکتا ہے ۔ اگرچہ اس دوران پارلیمانی انتخابات کے علاوہ کئی لوکل باڈیز کے لئے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ اس پر سیاسی جماعتوں کی طرف سے کئی بار سوال اٹھایا گیا کہ دوسرے ہر قسم کے انتخابات کے لئے ماحول سازگار ہے اس کے باجود اسمبلی انتخابات پر روک لگادی گئی ہے ۔ یہ لیڈر الزام لگارہے تھے کہ بی جے پی انتخابات میں اپنی ناکامی کا اندازہ لگاتے ہوئے انتخابات میں دلچسپی نہیں دکھا رہی ہے ۔ اب بی جے پی نمائندوں کی طرف سے الیکشن کے لئے تیار ہونے کا اشارہ دیا گیا اور زور ڈالا جارہاہے کہ انتخابات کو جلد از جلد عمل میں لایا جائے ۔ یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے کہ بی جے پی اک کشمیر یونٹ بھی جلد از جلد انتخابات کرانے پر زور دے رہاہے ۔ اب یہ الیکشن کمیشن کی صوابدید پر منحصر ہے کہ کب انتخابات عمل میں لائیں جائیں ۔ تاہم الیکشن کمیشن کا اس طرح سے سیاسی نمائندوں سے صلاح مشورہ بلا وجہ نہیں ہوسکتا ہے ۔ یقینی طور اس حوالے سے مرکزی سرکار کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ اگرچہ کمیشن ایک خودمختار ادارہ ہے اور مناسب فیصلہ از خود لے سکتا ہے ۔ تاہم خطے کو ایک حساس علاقہ سمجھتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ اس حوالے سے کوئی بھی قدم مرکزی سرکار کے بغیر اٹھایا جاسکتا ہے ۔ مرکزی سرکار فی الوقت لوک سبھا کے انتخابات میں مشغول ہے ۔ برسر اقتدار پارٹی کا کہنا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اسے بھاری کامیابی حاصل ہوگی اور بی جے پی اپنے بل بوتے پر 370 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی ۔ آثار و قرائن سے لگتا ہے کہ کوئی بھی سیاسی اتحاد موجود نہیں جو بی جے پی کا مقابلہ کرسکے گا ۔ بی جے پی واحد مضبوط پارٹی نظر آرہی ہے ۔ جموں کشمیر میں پارٹی نے پہلی بار شہروں کے علاوہ دوردراز کے دیہات میں ایک مضبوط ووٹ بینک بنایا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے حق میں جو عوامی لہر نظر آرہی کشمیر میں بھی اس کا اثر پڑنے کا اندازہ ہے ۔ اس وجہ سے لگتا ہے کہ سرکار الیکشن کمیشن سے مل کر جلد انتخابات کرانے کی کوشش کرے گی ۔ تاہم اب تک ابہام پایا جاتا ہے اور اندازہ لگانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے سری نگر ریلوے سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر او سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا

Next Post

شہریت ترمیمی بل 2019میں مسلمانوں کو چُن کر نشانہ بنایا گیا / عمر عبداللہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
شہریت ترمیمی بل 2019میں مسلمانوں کو چُن کر نشانہ بنایا گیا / عمر عبداللہ

شہریت ترمیمی بل 2019میں مسلمانوں کو چُن کر نشانہ بنایا گیا / عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan