• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

الیکشن 2024 ۔نظریں جنوبی کشمیر پر مرکوز

Online Editor by Online Editor
2024-05-25
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے پر جموں کشمیر میں اننت ناگ راجوری نشست پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ اس نشست پر تشہیری مہم جمعرات کی شام کو اختتام پذیر ہوئی ۔ اس روز کئی امیدواروں نے ووٹروں کو رجھانے کے لئے کوششوں میں تیزی لائی ۔ یہ جموں کشمیر میں آخری نشست ہے جہاں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ اس طرح سے جموں کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہوا ۔ پہلے جموں کی دو نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ بعد میں سرینگر اور پیر کو بارھمولہ نشست پر بڑی تعداد میں لوگوں نے پولنگ میں حصہ لیا ۔ اب آخری نشست اننت ناگ راجوری کی ہے جہاں آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ یہ نشست یہاں کے سیاسی حلقوں کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔ اس سیٹ پر کل 20 امیدوار قسمت آزمائی کے لئے میدان میں ہیں ۔ ان میں سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی خاصی اہمیت کی حامل امیدوار ہیں ۔ این سی نے میاں الطاف کو میدان میں اتارا ہے جبکہ اپنی پارٹی کی طرف سے ظفر منہاس امیدوار ہیں ۔ تینوں کا مضبوط ووٹ بینک ہے ۔ انتخابی حلقے کی نئی حد بندی سے پہلے یہ سیٹ پی ڈی پی کے لئے محفوظ سمجھی جاتی تھی ۔ لیکن پلوامہ اور شوپیان ضلع کے کئی علاقوں کو سرینگر نشست سے جوڑنے سے پی ڈی پی کو بڑا دھچکہ لگا ہے ۔ پچھلے پارلیمانی انتخاب میں جنوبی کشمیر کی یہ نشست این سی نے جیت لی تھی ۔ اس وقت راجوری کا علاقہ اس نشست کے ساتھ نہیں جوڑا گیا تھا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ این سی نے راجوری کے ووٹروں کو رجھانے کے لئے پہاڑی برادری کے اندر مقبول امیدوار کو یہاں لاکر میدان میں اتارا ۔ اسی طرح اپنی پارٹی کے امیدوار کا بعض حلقوں میں کافی اثر و رسوخ بتایا جاتا ہے ۔ محبوبہ مفتی کے لئے اپنا آبائی علاقہ مضبوط ووٹ بینک بتایا جاتا ہے ۔ مجموعی طور اس نشست پر کانٹے کا مقابلہ ہونے کا اندازہ ہے ۔ میدان مارنے میں جو کوئی بھی کامیاب رہے گا عوام کی نمائندگی کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ پارٹی کارکنوں نے سارے امیدواروں کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلائی ۔ بڑے انتخابی جلسے دیکھنے کو ملے اور کئی روڈ شو اپنی نوعیت کے لحاظ سے بے مثال تھے ۔ اس دوران نامعلوم بندوق برداروں نے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی نمائندے کو گولی مار کر ہلاک کیا ۔ اس وجہ سے ووٹروں میں خوف و ہراس پھیلنے کا اندیشہ تھا ۔ تاہم بڑی تعداد میں لوگوں کی جنازے میں شرکت سے اس طرح کا خوف ختم ہوگیا اور لوگوں کے بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالنے کا اندزاہ ہے ۔
چیف الیکٹورل آفیسر نے جنوبی کشمیر میں ہورہی پولنگ کے حوالے سے بتایا کہ پر امن پولنگ کے لئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ عملہ جمعہ کی شام کو ہی تمام ضروری ساز و سامان کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر پہنچادیا گیا تھا ۔ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامی مشنری کو متحرک کیا گیا ہے اور ہدایت دی گئی ہے کہ پولنگ مراکز پر ووٹروں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں ۔ عمر رسیدہ اورجسمانی طور ناخیز ووٹروں کی پہلے ہی شناخت کی گئی ہے اور ان کے ووٹ ڈالنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں ۔اننت ناگ راجوری نشست پر ووٹنگ سے پہلے کشمیر میں سرینگر اور بارھمولہ حلقوں کے لئے لوگوں نے ووٹ ڈالے ۔ سرینگر حلقے میں ووٹ ڈالنے کی شرح 38 فیصد رہی جبکہ بارھمولہ حلقے میں یہ شرح قریب قریب دوگنی ہوگئی ۔ دونوں جگہوں پر ہوئی ووٹنگ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اس تناظر میں اندازہ لگایا جاتا ہے کہ جنوبی کشمیر میں بھی لوگ ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گے ۔ اس سے پہلے پچھلے تیس پنتیس سالوں کے دوران جو بھی انتخابات ہوئے لوگوں میں سخت خوف اور اضطراب پایا جاتا تھا ۔ علاحدگی پسندوں کی طرف سے بائیکاٹ کی اپیل کے پیش نظر بہت کم تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے نکلتے تھے ۔ جو لوگ ووٹ ڈالنے کی جرات کرتے تھے ان میں بیشتر کو بعد میں سزائوں اور دھمکیوں کا سامنا رہتا تھا ۔ بلکہ کئی ایسے لوگ گولیوں کا نشانہ بنائے گئے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں بہت کم تعداد میں ووٹ ڈالے جاتے تھے ۔ تاہم آج حالات میں مبینہ طور کافی بدلائو پایا جاتا ہے ۔ لوگ بلا دھڑک ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکل آتے ہیں ۔ پارلیمانی انتخابات میں پورے ملک میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہی رہتی ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے برعکس پارلیمانی انتخابات کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے جو بھی امیدوار میدان میں ہوتے ہیں بہت کم لوگ ان سے ذاتی تعلق رکھتے ہیں ۔ ان سے کوئی جان پہچان یا علیک سلیک نہیں ہوتا ہے ۔ اس کا اثر ووٹنگ شرح پر پڑتا ہے ۔ ووٹنگ شرح کم ہو یا زیادہ کسی ایک امیدوار کو الیکشن جیتنا ہے ۔ کس کے سر پر کامیابی کا سہرا سجے گا یہ اگلے مہینے معلوم ہوگا ۔ تاہم ایک بات واضح ہے کہ سیاسی دنگل بڑی دلچسپ اور پر امن رہی ۔ کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔ امید ہے کہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور پورے صاف وشفاف عمل کے تحت اپنے اختتام کو پہنچ جائیں گے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایران کے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپرد خاک

Next Post

بجلی بلوں میں اضافہ سے صارفین پریشان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
بجلی بلوں میں اضافہ سے صارفین پریشان

بجلی بلوں میں اضافہ سے صارفین پریشان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan