• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

قربانی کا بکرا

Online Editor by Online Editor
2024-06-14
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

قربانی کا بکرا بطور محاورہ استعمال ہوتا ہے ۔ یہ جس معنی میں استعمال ہوتا ہے آج یہ مکمل طور انسانوں پر فٹ آتا ہے ۔ عید کے ایام نزدیک آنے کے ساتھ یہاں قربانی کے لئے تگ و دو بڑھ جاتی ہے ۔ قربانی کے لئے جانور عید کے مخصوص دنوں میں قربان تو ہوتے ہی ہیں لیکن اس سے پہلے یہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کا قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے ۔ قربانی کے جانور فروخت کرنے کے لئے بہ ظاہر منڈیاں لگائی جاتی ہیں ۔ لیکن اصل میں وہاں لوگ قربان ہوتے ہیں ۔ ہر تاجر کی خواہش ہوتی ہے کہ ان ایام کے دوران زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جائے ۔ اس غرض سے لوگوں کو لوٹا جاتا ہے اور بڑے پیمانے پر ان کا خون بھی نچوڑ لیا جاتا ہے ۔ اس طرح سے لوگوں کو واقعی قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے ۔ بیکری والے الگ سے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ قصائی اپنے طور ان کا خون چوس لیتے ہیں ۔ ملبوسات کے تاجر اپنے طور ان کا خون نچوڑتے ہیں ۔ یہاں قدم قدم پر عام شہریوں کا خون کیا جاتا ہے ۔ اتنے جانور عید پر ذبح نہیں ہوتے جتنا کہ عام لوگوں کا خون بہایا جاتا ہے ۔ اس دوران دینی طبقے انہیں افیون پلاکر مستی کی نیند سلارہے ہیں ۔ ان کی لوٹ الگ سے انہیں کنگال بنارہی ہے ۔ مفلوک الحال قوم کو لوٹنے والے یہ دینی اور دنیاوی تاجر کروڑ پتی بن گئے اور لوگ بڑی خوشی سے ان کے سامنے قربانی کے بکرے بن رہے ہیں ۔ انہیں ایک طرف دنیا کی رنگ رلیوں میں مصروف رکھا جاتا ہے ۔ دوسری طرف نعت اور منقبت سناکر اپنے آپ سے بے خبر کیا جاتا ہے ۔ اس کی ساری کمائی دوسروں کو آرام دینے پر خرچ ہورہی ہے ۔ خود یہ لوگ قربانی کے بکرے بنے ہوئے ہیں ۔ لوٹ کے اس مال سے مالدار لوگ کئی کئی قربانیاں کررہے ہیں ۔ حج اور عمرہ جیسا بڑا اسلامی فریضہ انجام دیتے ہیں ۔ لیکن عام لوگ جن کی کمائی سے یہ سب کچھ انجام پاتا ہے تقسیم ہونے والی گوشت اور کھجور ملنے کے انتظار میں رہتا ہے ۔ بھاری بن کر جو لوگ اس کا مال لوٹ کر لے گئے وہ بھیک میں اسے کچھ دے دیں تو یہ اپنا منہ میٹھا کرلیتا ہے ۔ ورنہ عید کے موقعے پر بھی یہ تشنہ ہی رہ جاتا ہے ۔
جانوروں کی قربانی یقینی طور اسلام کی ایک اہم عبادت ہے ۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے اس کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔ اس حوالے سے واضح احکامات دئے گئے ہیں جنہیں کسی طور بدلا نہیں جاسکتا ہے ۔ لیکن انسانوں کو قربانی کا بکرا بنانا کہیں بھی جائز قرار نہیں دیا گیا ہے ۔ افسوس اس بات کا ہے کہ دیندار طبقہ سب سے زیادہ عام لوگوں کا استحصال کررہاہے اور ہر جگہ ان کا خون نچوڑ رہاہے ۔ اسلامی اداروں کی وساطت سے بھی اور اپنے نجی کاروبار کے ذریعے بھی عام لوگوں کو لوٹا جارہاہے ۔ اس سے بڑھ کر المیہ کیا ہوسکتا ہے کہ بہ ظاہر دین کی پابندی کرنے والے لوگ دکانداری میں سب سے زیادہ استحصال کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اسلام میں تمام عبادات کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ان عبادات کا اہتمام کرنے والا متقی اور پرہیز گار بن جائے ۔ تقویٰ عبادات کی اصل شے ہے ۔ یہی ہماری ساری عبادات کا اصل مقصد ہے ۔ مقصد حاصل نہ ہوجائے تو عبادت منہ پر مار دی جاتی ہے ۔ معاشرتی صورتحال اس بات کی گواہ ہے کہ عبادات کا بڑے پیمانے پر اہتمام کے باوجود تقویٰ یہاں سے چھو کر بھی نہیں گزرا ہے ۔ ہماری مسجدیں نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں ۔ فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ حج اور عمرہ کرکے آتے ہیں ۔ اس کے باوجود ہماری زندگی میں کہیں بھی تقویٰ کا نام ونشان نہیں پایا جاتا ۔ تجارت میں بڑے پیمانے پر استحصال بڑھ جائے تو معاشی مستقبل مخدوش ہوکر رہ جاتا ہے ۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ مستقبل میں ہم کوئی معاشی ترقی کرسکیں ۔ قوم کی دولت چند ہاتھوں اور اداروں کی تحویل میں آگئی ہے جو غیر پیداواری کاموں پر خرچ کی جاتی ہے ۔ اس سے قوم کو کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ مالی استحکام آج کل کے دور میں زندہ رہنے کی واحد ضمانت ہے ۔ لوگوں کو اس میدان میں استحکام حاصل نہ ہوتو ان کا صفحہ ہستی سے مٹ جانا یقینی ہے ۔ اس معاملے میں رسمی عبادات اور دینی شعائر کی پابندی کسی طرح سے مددگا ر ثابت نہیں ہوسکتی ہے ۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ قربانی کے جانوروں کو معقول ریٹ پر فروخت کرنے کی بجائے ان کے لئے من پسند قیمت وصول کی جارہی ہے ۔ بہت سے لوگ منڈیوں میں قربانی کے جانور خریدنے کے لئے جاتے ہیں ۔ لیکن شام کو خالی ہاتھ واپس آجاتے ہیں ۔ صحیح ہے کہ مہنگائی کے اس زمانے میں قربانی کے جانور معمولی قیمت پر نہیں مل سکتے ہیں ۔ لیکن فرضی اور اضافی قیمت مقرر کرکے اس سے دین کی کوئی خدمت نہیں کی جارہی ہے ۔ مناسب دام مقرر کئے جاتے تو لوگوں کے لئے مویشی خریدنا آسان ہوجاتا ۔ اس دوران قصایوں کے نخرے بھی بڑھ گئے ہیں ۔ لگتا ہے وہ جانور کے بجائے لوگوں کی گردنوں پرچلانے کے لئے اپنی چھریاں تیز کررہے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ عید کے ایام قصایوں کے لئے آمدنی کا سب سے بڑا سیزن ہوتے ہیں ۔ قصائی ایک طرف نقدی وصول کرتا ہے ساتھ ہی گوشت کا بڑا اور بہترین ٹکڑا اپنے لئے مخصوس کرتا ہے ۔ اس طرح سے وہ موٹی رقم وصول کرنے کے ساتھ کافی مقدار میں گوشت بھی جمع کرتا ہے ۔ شہروں میں یہ لوگ خاصی کمائی کرتے ہیں ۔ اس طرح سے قصایوں کے ہاتھوں بھی لوگ قربانی کا بکرا بن جاتے ہیں ۔ قربانی کا بکرا بنانے کا یہ کام نیا نہیں ۔ بلکہ کافی عرصے سے جاری ہے ۔ یہ ایک فن ہے جو بہت سے لوگوں نے سیکھ لیا ہے ۔ معلوم نہیں ہم کب تک قربانی کے بکرے بنتے رہیں گے اور اس کو بڑی خوشی سے قبول کرتے رہیں گے ؟

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

شاہ ہمدان ؒ اور ان کی صوفیانہ فکر کا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
حضرت شاہ ہمدان امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ

شاہ ہمدان ؒ اور ان کی صوفیانہ فکر کا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan