• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

کشمیر الیکشن۔اب کی بار کس کی سرکار ؟

Online Editor by Online Editor
2024-10-09
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر میں ہوئے انتخابات کے نتائج منگل کو سامنے آئے ۔ صبح آٹھ بجے ووٹ شماری شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ این سی کے ساتھ کانگریس

کے امیدوار آگے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ رجحان برابر جاری رہا تو دوپہر کو مکمل تصویر سامنے آئی ۔ این سی اور کانگریس کے اتحاد نے اندازوں سے بڑھ کر جیت حاصل کی اور حکومت بنانے کے لئے تگ و دو شروع کی ۔ حیران کن طور پر پی ڈی پی کو الیکشن میں سخت ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اگرچہ پہلے ہی اندازہ لگایا گیا تھا کہ پی ڈی پی اس بار کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے گی ۔ تاہم اس طرح سے اس کی بازی الٹنے کا اندازہ نہیں لگایا گیا تھا ۔ بی جے پی توقع سے کم نشستیں حاصل کرسکی ۔ پارٹی حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی تھی ۔ بلکہ اس کے متوقع

حمایتی بھی بری طرح سے الیکشن ہار گئے ۔ اس طرح سے این سی اور کانگریس اتحاد بڑی جیت درج کرنے میں کامیاب رہا ۔ جو بڑے بڑے برج الٹ گئے ان میں این سی کے چودھری رمضان ، اپنی پارٹی کے الطاف بخاری ، پی ڈی پی کی التجا مفتی اور رحمٰن ویری ، پی سی کے عمران انصاری ، کانگریس کے وکاس رسول وانی اور تارا چند ، بی جے پی کے رویندر رینا شامل ہیں ۔ اس طرح سے ووٹروں نے اپنے ووٹ سے کئی برج الٹ دئے اور بیشتر  سیٹوں پر حیران کن نتائج سامنے آئے ۔

این سی نے ایک طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی ۔ عمر عبداللہ نے خود اعتراف کیا کہ پچھلے اسمبلی انتخابات میں وہ عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ آج پہلی بار انہوں نے انتخابات میں نمایاں کارکردگی دکھائی ۔ عمر دو نشستوں سے الیکشن لڑرہے تھے اور دونوں جگہوں سے کامیابی حاصل کی ۔ بڈگام اور گاندربل میں انہوں نے ووٹوں کے بڑے فرق سے انتخابات جیت لئے ۔ اس کے علاوہ این سی نے سرینگر اور بڈگام ضلعوں سے انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھائی ۔ اننت ناگ سے پہلی بار پی ڈی پی سے تمام سیٹیں چھین لی گئیں ۔ پی ڈی پی محض تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائی ۔ اس پارٹی کے تمام اہم لیڈر الیکشن ہار گئے ۔ اسی طرح یوسف تاریگامی بھی اپنی نشست محفوط کرنے میں کامیاب رہے ۔ سرینگر سے کانگریس سربراہ طاریق قرہ بڑے مارجن سے الیکشن جیت گئے ۔ تاریگامی اور قرہ کو این سی کی حمایت حاصل تھی اور دونوں اس حمایت سے الیکشن جیت سکے ۔ کئی نشستوں پر معرکہ سخت رہا اور بی جے پی سے انڈیا بلاک کئی سیٹیں چھیننے میں ناکام رہا ۔ تاہم انڈیا بلاک مجموعی طور سخت مقابلے کے بعد اپنی جیت درج کرنے کا اہل ہوا ہے ۔ اب حکومت سازی کا مرحلہ طے کرنا باقی ہے ۔ فاروق عبداللہ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ان کے بجائے عمر عبداللہ جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ ہونگے ۔ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ این سی کانگریس اتحاد زیادہ دیر آگے نہیں بڑھ پایا ہے ۔ آج اگرچہ اتحاد ٹوٹنے کے بہت کم امکانات ہیں ۔ تاہم اتحاد کا کئی مدعوں پر اختلاف یقینی ہے ۔ کانگریس کی کوشش رہتی ہے کہ اپنے اتحادیوں کو زیادہ طاقت ور بننے سے روکا جائے ۔ خاص طور سے جموں سے اتحاد میں شامل لیڈر ہر گز نہیں چاہتے ہیں کہ ان کے ووٹر اپنے نمائندوں کو کمزور پائیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ایسے امیدوار اختلافات کو ہوا دینے کی پوری کوشش کرتے ہیں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ این سی کانگریس اتحاد کی حکومت کے دوران سرکاری دفتروں میں رشوت کا بول بالا رہاہے ۔ ایسا طریقہ کار موجود رہا تو یہ این سی کی آخری کامیابی ثابت ہوگی ۔ نئی سرکار کے لئے یہ بہت ہی کٹھن مرحلہ ہوگا ۔ خاص طور سے دفعہ 370 کے حوالے سے لوگوں سے جو وعدے کئے گئے ان کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوگا ۔ سیاسی لیڈروں کے علاوہ عوام بھی جانتے ہیں کہ دفعہ 370 کو واپس لانا فی الحال ممکن نہیں ہے ۔ لیکن اس مدعے کو زندہ رکھنے کے لئے جو کوششیں کرنا ہیں این سی ایسی کوششیں کرپائے گی کہ نہیں یہ دیکھنا باقی ہے ۔ پہلا مرحلہ اسٹیٹ ہوڈ واپس کرنے کا مرحلہ ہے ۔ اس حوالے سے جو بھی پیش رفت ہوگی اس کا پہلا اور براہ راست فائدہ این سی کانگریس اتحاد کو ہی ملے گا ۔ اسی طرح جیلوں میں بند قیدیوں کے حوالے سے اہم فیصلے لینا ہونگے ۔ اس معاملے میں این سی کا ریکارڈ بہتر نہیں ہے ۔ بلکہ لوگ اس طرح کی کاروائیوں میں این سی کو ہی مجرم سمجھتے ہیں ۔ ان الزامات کے باوجود لوگوں نے بڑے پیمانے پر این سی کو ووٹ دئے ۔ لوگوں نے این سی کے انتخابی منشور پر اعتماد کرتے ہوئے اس کے حق میں اپنا ووٹ دیا ۔ پچھلے کچھ سالوں سے واضح ہوا ہے کہ بی جے پی ایسی واحد جماعت ہے جو اپنے انتخابی منشور کو لے کر ہی حکومت چلاتی ہے ۔ اس وجہ سے بی جے پی کو ایک دیانت دار جماعت سمجھا جاتا ہے ۔ کیا این سی اور کانگریس عوام میں اس طرح کی شبیہ بنانے میں کامیاب ہوگی نئی حکومت ان کے لئے اس حوالے سے بڑا امتحان ہوگی ۔ اسی طرح بے روزگاری کا مدعا بھی نئی سرکار کے لئے لیٹمس ٹیسٹ ہوگا ۔ اقتدار ان کے لئے پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج ہوگا ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم مودی کی نیشنل کانفرنس کو اسمبلی انتخابات میں زبردست مظاہرہ کرنے پر مبارکباد

Next Post

رفیق احمد نائک کی جیت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
رفیق احمد نائک  کی جیت

رفیق احمد نائک کی جیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan