• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۸, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

الیکشن 2024 ۔انتخابی دنگل اور مسلکی جنگ عروج پر

Online Editor by Online Editor
2024-04-26
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لوک سبھا انتخابات کے لئے ملک کے بہت سے حلقوں کے ساتھ جموں میں بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ بھاجپا کے لئے جموں کی انتخابی نشست بڑی اہم ہے ۔ پارٹی کی طرف سے یہاں بڑے پیمانے پر الیکشن مہم چلائی گئی ۔ اس نشست کے لئے بھاجپا امیدوار سمیت کل 22 افراد میدان میں ہیں جن کی تقدیر کا فیصلہ یہاں کے ووٹر کررہے ہیں ۔ انتخابی نشست کے لئے 17 لاکھ سے زائد ووٹر درج کئے ہوئے ہیں جو اپنی رائے کا استعمال کررہے ہیں ۔ 3 لاکھ سے زائد نوجوان ووٹر پہلی بار ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کراچکے ہیں ۔ یہ نوجوان پہلی بار الیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کررہے ہیں ۔ ماضی میں اس نشست سے کانگریسی امیدوار سات مرتبہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔ ان دنوں کانگریس کا ستارہ عروج پر تھا اور کوئی بھی امیدوار اس پارٹی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی جرات نہیں کرتا تھا ۔ بعد میں جب کانگریس کو زوال آگیا تو دوسرے امیدوار اپنی کامیابی درج کرسکے ۔ چار بار جموں کی اس نشست پر بھاجپا امیدوار کامیاب ہوگئے ۔ ایک بار نیشنل کانفرنس کا امیدوار الیکشن جیت گیا جبکہ ایک بار آزاد امیدوار میدان مارنے میں کامیاب ہوا ۔ ادھر کشمیر میں بھی الیکشن کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں ۔ پلوامہ راجوری نشست کے لئے امیدوار بڑے پیمانے پر الیکشن مہم چلارہے ہیں ۔ سرینگر میں کئی امیدواروں نے نامزدگی کا فارم بھرنے کے موقعے پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ۔ اس دوران الیکشن آفس کے علاوہ لالچوک اور کئی سڑکوں پر جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ 1987 کے بعد پہلی بار اس طرح کی انتخابی سرگرمیوں کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔ سیاسی جماعتیں الیکشن مہم کو زور و شور سے چلارہے ہیں ۔ اس دوران مذہبی اور مسلکی حلقوں کے درمیان بڑے پیمانے کی جنگ جاری ہے ۔ زبانی جنگ نے معنی خیز صورتحال اختیار کی ہے ۔
جموں اور دوسرے علاقوں میں سیاسی کارکن اپنے طور میدان کو گرم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک ایسے موقعے پر جبکہ اپنے لئے بہتر امیدوار کی تلاش جاری ہونی چاہئے ۔ اسلامی اسکالر الیکشن کی اہمیت اور مستقبل قریب میں بننے والے سیاسی منظر نامے کے لئے فکر مند ہونے چاہئے ۔ انہیں اپنی مسند اور مسلکی نقطہ نظر مضبوط کرنے کی فکر ہے ۔ سیاسی حلقوں کی طرح مسلکی حلقوں کے مابین سخت کش مکش پائی جاتی ہے ۔ مسجد کے محرابوں پر ایسی دنگل دیکھنے کو مل رہی ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ ان لوگوں کا خیال ہے کہ مذہب اور مسلک ان کی وجہ سے زندہ ہے ۔ اللہ کے یہ بندے اس فکر میں ہیں کہ مسلک کی بنیادوں پر لڑی جانے والی جنگ مدہم نہ پڑجائے ۔ الیکشن ان کی نظروں میں سرے سے حرام ہے ۔ کانگریس کے یہ پروردہ آج یہ فیصلہ کرنے میں ناکام ہیں کہ انہیں الیکشن میں کس کا ساتھ دینا چاہئے ۔ کانگریس کے حق میں ووٹ دینے پر یہ متفق ہیں کہ دینی تقاضا یہی ہے ۔ ماضی میں ان کے ساری دلچسپی اور حمایت کانگریس کے لئے وقف رہتی تھی ۔ کانگریس کے جھنڈے تلے ان کے مفادات محفوظ تھے ۔ اس وجہ سے کانگریس کی حمایت کرنا دینی فریضہ سمجھا جاتا تھا ۔ بلکہ اس کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جاتی تھی ۔ کانگریس سے الگ ہوکر سیاست ان کے لئے ہر گز جائز نہ تھا ۔ جہاں کانگریس قائم تھا یا جن علاقوں میں کانگریس کا وجود نہ تھا وہاں الیکشن لڑنا یا سیاست سے جڑنا ایک ناجائز اور حرام عمل تھا ۔ پھر جب کانگریس کا دائرہ سمٹ گیا اور اقتدار اس پارٹی کے ہاتھ سے نکل گیا تو الیکشن سے ان کی دلچسپی کم ہوگئی ۔ آج ساری توجہ اور دین کے نام پر جدو جہد مسلک کی حفاظت کے لئے مخصوص ہوکر رہ گئی ہے ۔ یہی دین کی خدمت اور یہی سب سے بڑا جہاد ہے ۔ ملک میں لوگ اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک کی حفاظت بی جے پی کے بغیر ممکن نہیں ۔ بی جے پی کے مخالف ملک کی سالمیت کے لئے انڈیا اتحاد کی کامیابی ضروری سمجھتے ہیں ۔ نچلی ذاتوں کے لوگ اپنے مفادات اور زیادہ سے زیادہ ریزرویشن حاصل کرنے کے لئے سیاسی کردار ادا کررہے ہیں ۔ غریب اور پسماندہ طبقے الیکشن کی وساطت سے اپنے مفادات کی تلاش میں ہیں ۔ ملک کا ہر طبقہ اور ہر گروہ الیکشن کے ان ایام میں اپنے مفادات کی فکر میں لگا ہوا ہے ۔ مسلم علما تقسیم اور باہمی تنائو کے لئے میدان گرم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ مسلکی دنگل کے بیچ اسلام کا کہیں ذکر ہے نہ اس کی بقا کا کوئی مسئلہ درپیش ہے ۔ یہاں اپنا ذاتی حلقہ بنانے اور مسلکی حلقہ بڑھانے کی فکر سب سے بڑھ کر ہے ۔ اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسلکی جنگ سرد نہ پڑجائے اور مسلمان مسلکی تنائو کو چھوڑ کر اسلام کی فکر نہ کرنے لگیں ۔ مسلمانوں کو اسلام سے دور اور مسلک سے نزدیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہی وقت کی ضرورت مانی جاتی ہے ۔ اس بات کو اہم سمجھا جارہاہے کہ ایک مسلک کے لوگ دوسرے مسلک کے لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش نہ آئیں ۔ مسلک ہی اصل دین بنائے گئے ہیں ۔ کہیں شرک کے نام پر فتویٰ بازی جاری ہے ۔ کہیں نعت خوانی کا طریقہ اور احترام سکھایاجاتا ہے ۔ اللہ کو ان ہی چیزوں سے خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ الیکشن کے ساتھ ان کا دور کا واسطہ نہیں ۔ بس مسلک کے نام پر جنگ ان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ اسی بنیاد پر جنت اور جہنم کا تعین ہورہاہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سوپور میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم، عام شہری زخمی

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں وشوکرما او رریمپ سکیموں کاجائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں وشوکرما او رریمپ سکیموں کاجائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں وشوکرما او رریمپ سکیموں کاجائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan