• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

جنگلوں میں آگ سے تباہی

Online Editor by Online Editor
2022-04-13
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مارچ مہینے کے دوران گرمی نے پچھلی ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اب اپریل کا پہلا عشرہ بھی ایسا ہی رہا ۔ اس دوران جموں کشمیر کے جنگلوں میں آگ لگنے سے بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں آرہی ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران ساٹھ سے ستھر مقامات پر جنگلوں میں آگ پائی گئی ۔ کئی محکموں نے مل کر مبینہ طور اس آگ پر قابو پالیا ۔ لیکن اس دوران بڑے پیمانے پر جو تباہی ہوئی اس کی بھرپائی کرنا مشکل ہے ۔ آگ کا مشاہدہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جنگلی نباتات کے آگ کی لپیٹ میں آنے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ درختوں کے آگ کی لپیٹ میں آنے سے ان کا جل کر راکھ ہونا یا گرجانا عام سی بات ہے ۔ پریشانی یہ ہے کہ جنگلوں میں جہاں آگ لگ جاتی ہے وہاں بعد میں کئی سال تک نئے درختوں کا اگنا دور کی بات جنگلی جھاڑیاں بھی اپنا جھال بچھانے سے رہ جاتی ہیں ۔ اسی طرح جنگلی جانور نابود ہوجاتے ہیں ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ایسے ایریا میں پائی جانی والی جڑی بوٹیاں جل کر راکھ ہوجاتی ہیں ۔ آگ زیادہ تر ایسی جگہوں پر لگ جاتی ہے جہاں انسانوں کی آمد رفت رہتی ہے ۔ لوگ یہاں زیادہ تریہی جڑی بوٹیاں جمع کرنے جاتے ہیں جو ادویات کے طور استعمال ہوتی ہیں ۔ ان جڑی بوٹیوں کو اسمگل کرکے کافی پیسہ کمایا جاتا ہے ۔ اس دوران لوگوں کی بے احتیاطی سے آگ لگ جاتی ہے ۔ اسی طرح بعض جگہوں پر سیکورٹی فورسز کا گشت بھی رہتا ہے ۔ اس نقل وحمل سے بھی آگ کی وارداتوں میں مبینہ طور اضافہ ہوتا ہے ۔ اسی طرح محکمہ جنگلات اور دوسرے محکموں کے کارکن کسی کام سے جنگلوں میں جاتے ہیں تو بعد میں یہاں آگ کی وارداتیں نمودار ہوتی ہیں ۔ وجہ کچھ بھی ہو آگ لگنے سے جنگلوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ۔
کئی مہینوں کی مسلسل خشک سالی کی وجہ سے شہری آبادیوں میں بھی جگہ جگہ آگ کی وارداتیں نمودار ہوئیں ۔ سرینگر اور جموں کے شہروں میں آگ لگنے سے املاک کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔ لوگ بے گھر ہوکر کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ کئی جگہوں پر آہ وبکا سے معلوم ہوا کہ لوگوں کا سب کچھ لٹ گیا ہے ۔ ان کے زندگی بھر کی کمائی آگ کی نظر ہوگئی ۔ گھنی آبادیوں میں آگ لگنے سے لوگوں کے تمام اثاثے ختم ہوکر رہ جاتے ہیں ۔ یہی حال جنگلوں کا ہے ۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصویروں سے پتہ چلا ہے کہ اس سال آگ لگنے سے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل خشک سالی اور بروقت بارش نہ پڑنے سے جنگلوں میں آگ لگنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ۔ اس سے پہلے یہی حالت موسم سرما کی رہی ۔ بہت کم بارشیں ہوئیں اور برف بھی پچھلے سالوں کی نسبت کم گری ۔ گلیشر نہ بننے کی وجہ سے جنگل ننگے اور خشک رہے ۔ مارچ کے شروع ہوتے ہی گرمی نے اپنا کمال دکھانا شروع کیا ۔ اس حوالے سے موجود ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ پچھلے ایک سو تیس سالوں کے دوران مارچ میں اتنی گرمی کبھی نہیں دیکھی گئی ۔ بہ ظاہر یہ ایک معمولی بات ہے ۔ لیکن اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں ۔ ایگریکلچر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے اثرات پہلے سے دیکھے جارہے ہیں ۔ میوہ باغات میں غیرمعمولی گرمی اور بارش نہ آنے کی وجہ سے کئی بیماریو ں کے پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ ایسی بیماریوں پر ادویات چھڑکنے سے قابو پانا ممکن نہیں ہے ۔ اس وجہ سے میووں کی پیداوار میں کمی آنے کا سخت خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ ادھر ہر دن اور رات جنگلوں میں کئی کئی جگہوں پر بھڑکتی آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں ۔ اس وجہ سے لوگوں میں خوف و راس پایا جاتا ہے ۔ ان جنگلوں سے درندے خاص کر ریچھ اور تیندوے انسانی آبادی کا رخ کرنے لگے ہیں ۔ ان جانوروں نے شہری آبادی میں خوف پھیلادیا ہے ۔ اگرچہ بیشتر جگہوں پر آگ پر قابو پالیا ہے ۔ تاہم موسم کا یہی رخ رہا تو مزید جگہوں پر آگ لگنے کا خطرہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کچھ دنوں کے لئے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ اس سے راحت ملنے کی امید ہے ۔ لیکن یہ راحت عارضی ہوگی ۔ جموں کشمیر میں جنگلوں میں آگ پر قابو پانے اک کوئی مضبوط نظام نہیں پایا جاتا ہے ۔ ان جنگلوں تک آگ بجھانے کی گاڑیاں پہنچانا ممکن نہیں ۔ کوئی دوسرا جدید نظام ہمارے پاس موجود نہیں ۔ ڈزاسٹر منیجمنٹ کا ادارہ کئی سال پہلے وجود میں لایا گیا ۔ لیکن یہاں تنخواہ بانٹنے کے سوا کوئی خاص آلات نہیں پائے جاتے ۔ اس وجہ سے جنگلوں کی حفاظت کا انتظام بھی نہیں ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اننت ناگ کے شیر باغ میں آتشتزدگی، تین کمپلیکس، ایک پنڈت آشرم خاکستر

Next Post

کویڈ19کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
کویڈ19کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر

کویڈ19کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan