• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

بے گھر خاندانوں کو گھر اور زمین کی فراہمی

Online Editor by Online Editor
2023-07-05
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ ایسے خاندانوں جن کے پاس گھر نہیں ہیں گھر اور زمین دونوں فراہم کئے جائیں گے ۔ پیر کو راج بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ انتظامی کونسل نے اپنی ایک اہم میٹنگ میں اس حوالے سے پہلے ہی فیصلہ لیا ہے ۔ ایل جی کے اعلان کے مطابق ایسے تمام خاندانوں کو جو زمین نہ ہونے کی وجہ سے آواس یوجنا اسکیم کے تحت گھر بنانے سے محروم رہے ہیں اب سرکار انہیں زمین فراہم کرکے گھر بنانے میں مدد کرے گی ۔ ایل جی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے 2711 ایسے خاندانوں کو رہائشی سہولیات فراہم ہونگی جو اپنی ملکیتی زمین سے محروم ہیں اس وجہ سے کوئی گھر تعمیر کرانے میں ناکام رہے ہیں ۔ ان خاندانوں کو زمین فراہم آنے کے بعد ایسے تمام بے گھر افراد پی ایم آواس یوجنا کے تحت اپنے لئے گھر تعمیر کراسکتے ہیں ۔ اس طرح سے ان گھرانوں کو زمین میسر آنے کے ساتھ ساتھ گھر بھی میسر آئیں گے ۔ یہ بڑا ہی اہم فیصلہ ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔
غریب اور پسماندہ خاندانوں کو مکان فراہم کرانے کے لئے ملک میں بہت پہلے سے آواس یوجنا کی اسکیم رائج ہے ۔ اسکیم کے تحت بہت سے گھرانوں کو سرکار نے مکان تعمیر کرانے کے لئے رقم فراہم کی ۔ ولیج لیول ورکروں کی مدد سے ایسے گھرانوں کی نشاندہی کی جاتی ہے جن کے پاس اپنے مکان نہیں ہیں ۔ ان لوگوں کو تین کمروں پر مشتمل پختہ مکان فراہم کرنے کے لئے آواس یوجنا کے تحت مدد کی جاتی ہے ۔ لیکن بہت سے لوگ اسکیم سے اس وجہ سے فائدہ نہیں اٹھاپاتے ہیں کہ ان کے پاس اپنی کوئی ملکیتی زمین موجود نہیں ہوتی ۔ زمین فراہم نہ ہونے کی وجہ سے یہ خاندان اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہتے ہیں ۔ اب سرکار نے ایسے خاندانوں کے لئے زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ یہ سرکاری اسکیم کے تحت اپنے لئے مکانات تعمیر کرانے کے اہل بن جائیں ۔ ظاہر سی بات ہے کہ نئے فیصلے کے تحت کئی بے زمین لوگوں کو زمین میسر آئے گی اور وہ اس الاٹ شدہ زمین پر اپنے لئے گھر تعمیر کرانے میں کامیاب ہونگے ۔ پی ایم آواس یوجنا کے تحت ماضی میں بہت سے خاندانوں کو سر چھپانے کے لئے مکان فراہم کئے گئے ۔ لیکن بعد میں یہ اسکیم کسی وجہ سے معطل ہوگئی اور بہت سے ایسے کاندان جن کے پاس کوئی رہائشی سہولیات نہیں اسکیم کے تحت گھر بنانے میں ناکام رہے ۔ اب معلوم ہوا ہے کہ حکومت اس اسکیم کے تحت نئے گھر تعمیر کرانے کے اپنے منصوبے کو منظوری دے چکی ہے ۔ بلکہ کشمیر میں اضافی دو لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ظارہر سی بات ہے کہ اس اسکیم کے تحت نئے گھر تعمیر ہونگے اور بہت سے لوگوں کو بہتر رہائشی سہولیات میسر آئیں گی ۔ ایسی رہائشی سہولیات کے ساتھ ان گھرانوں کو اپنا روزگار کمانے میں مدد فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ اس اعلان سے اندازہ ہورہاہے کہ اسکیم کے تحت وسیع منصوبے کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ محض زمین یا گھر فراہم کرنے سے کسی غریب خاندان کے معیار زندگی کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔ بلکہ یہ جب ہی ممکن ہے کہ ایسے خاندانوں کے لئے روزی روٹی کا انتظام بھی کیا جائے ۔ سرکار نے ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان خاندانوں کے لئے اراضی ، مکان اور روزگار تینوں چیزوں کا انتظام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس اعلان سے یقینی طور ایسے خاندانوں کو بہتر اور معیاری زندگی گزارنے میں مدد ملے گی ۔ اس فیصلے کے تحت جیسا کہ ایل جی نے خود کہا زمینی سطح پر ایک بڑی تبدیلی آئے گی اور یہ ایک انقلابی فیصلہ ثابت ہوگا ۔ اس فیصلے سے بہت بڑی تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔ کئی لوگوں نے اس اسکیم کے تحت خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ ایل جی نے ا س کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ نئے فیصلے کے تحت تمام ایسے لوگوں کو زمین فراہم کی جائے گی جو سرکاری زمین ، جنگلاتی اراضی یا مہاجر پراپرٹی پر مقیم ہیں ۔ بغیر کسی مذہبی یا نسلی تفاوت کے ایسے تمام لوگوں کو زمین فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے ذاتی مکان بنانے کے اہل بن جائیں ۔ لیفٹنٹ گورنر کا کہنا ہے کہ سرکاری وسائل پر پہلا حق غریبوں کا حق ہے ۔ اس وجہ سے سرکار اپنی حد تک غریبوں کی مد د کرنے میں پیش پیش ہوگی ۔ یہ بات بڑی اہم ہے کہ غریبوں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے ۔ کچھ سال پہلے سرکار کی تمام اسکیموں کا فائدہ اعلیٰ طبقے کے لوگوں کو ملتا تھا ۔ بلکہ ایک مخصوص طبقہ ایسی اسکیموں پر قبضہ جماکر ان سے فائدہ حاصل کرپاتا تھا ۔ غریب لوگوں کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جاتا تھا ۔ ان خرابیوں کو دور کرنے کے لئے سرکار نئی اسکیمیں تیار کررہی ہے اور پہلے سے موجود اسکیموں کو مبین طور غریب طبقے تک پہنچانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے ۔ سرکاری افسروں پر زور دیا جاتا ہے کہ غریبوں کے لئے بنائی گئی اسکیموں کو عوامی حلقوں میں متعارف کرایا جائے تاکہ وہ ایسی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوجائیں ۔ انتظامی کونسل کے نئے فیصلے سے جہاں بے زمینوں کو زمین اور مکان میسر آئیں گے وہاں انہیں دوسری سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری گرو ہرگوبند صاحب جی کے پرکاش پرب کی بدھائی دی

Next Post

تیس سالہ معذور فریدہ کو درپیش مسائل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
تیس سالہ معذور فریدہ کو درپیش مسائل

تیس سالہ معذور فریدہ کو درپیش مسائل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan