• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

مفت زمین کے بعدایل جی کا اضافی راشن کا اعلان

Online Editor by Online Editor
2023-07-11
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہفتے کے روز ایل جی نے راج بھون میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں کئی اہم اعلان کئے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا کہ ایل جی منوج سنہانے پریس کانفرنس میں بولتے ہوئے ترجیحاتی کنبوں کے لئے اضافی راشن کی فراہمی کا اعلان کیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اب ایسے 57 لاکھ سے زیادہ کنبے ہر ماہ کم قیمت پر 10 کلو اضافی راشن حاصل کریں گے ۔ ترجیحی گھرانوں کو پہلے ہی مبینہ طور چار کلو فی شخص مفت چاول ملتے ہیں ۔ اب سبسڈی پر انہیں مزید راشن فراہم کی جائے گی ۔ اس پر حکومت کو سالانہ دو کروڑ روپے خرچہ آنے کا اندازہ ہے ۔ اس سے پہلے ایل جی نے بے زمین گھرانوں کے لئے مکان تعمیر کرنے کے لئے فی کنبہ 5 مرلے مفت زمین فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے اس اعلان پر کئی سیاسی حلقوں نے خدشات کا اظہار کیا ۔ ایل جی نے ان تمام خدشات کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی حلقوں پر الزام لگایا کہ وہ غریبوں کی امداد کو پسند نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایسے سیاسی حلقوں کو مشورہ دیا کہ وہ استحصالی سیاست کو ترک کرکے غریب عوام کو یرغمال بنانے سے احتراز کریں ۔ اب مفت زمین کی فراہمی کے بعداضافی راشن کا اعلان کیا گیا ۔ اس اعلان سے اندازہ ہے کہ لاکھوں غریب گھرانوں کو فائدہ ملے گا ۔
اضافی راشن کی فراہمی سے غریب گھرانوں کو بڑی سہولت میسر آنے کا امکان ہے ۔ ایسے گھرانے پچھلے کچھ عرصے سے مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں فراہم کئے جانے والے راشن میں اضافہ کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا ک چار کلو فی فرد راشن فراہم کرنے سے ایسے گھرانوں کو کھانے پینے کے حوالے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کم مقدار کے چاول سے ان کا پیٹ بھرجانا ممکن نہیں ۔ خاص طور سے گھر میں موجود بچوں کو ان کی ضرورت کے مطابق کھانا میسر آنا ممکن نہ تھا ۔ بلکہ ان کا کہنا تھا کہ کم مقدار میں مفت راشن ملنے کے بعد اپنی ضرورت پورا کرنے کے لئے انہیں اضافی راشن بھاری قیمت ادا کرکے خریدنا پڑتی ہیں ۔ اس وجہ سے مفت چاول ملنا کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے ۔ اب سرکار نے پی ایم پیکیج کے تحت ایسے گھرانوں کو اضافی راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ یہ راشن مبینہ طور سبسڈی قیمتوں پر فراہم کی جائے گی ۔ اس اعلان سے اندازہ ہے کہ صارفین خاص طور سے غریبی کی ریکھا سے نیچے زندگی گزارنے والے گھرانوں کو کافی سہولت میسر آئے گی ۔ بے کاری اور مہنگائی کے اس زمانے میں سرکار نے اضافی راشن فراہم کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے یقینی طور عوام کے لئے راحت کا اقدام ہے ۔ خاص طور سے جموں کشمیر کے عوامی حلقوں میں اس قدم کو کافی سراہا جاتا ہے ۔ موسم کی مسلسل خرابی کی وجہ سے جموں کشمیر میں کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرد موسم اور ژالہ باری کی وجہ سے میووں اور فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے میووں اور فصلوں پر آئی لاگت کی بھرپائی کرنا ممکن نہیں ہورہاہے ۔ سیب کی فصلوں کو اس سال بھی خسارے پر فروخت ہونے کا خدشہ ہے ۔ یہ افواہ پہلے ہی گشت کررہی ہے کہ ملک کی انتظامیہ نے کم ڈیوٹی پر سیب کے میوے درآمد کرنے کو منظوری دی ہے ۔ پچھلے سال بھی کسانوں کو اس طرح کی مصیبت کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایران سے سیب برآمد کرنے کے بعد سیب کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر نرمی آگئی ۔ بلکہ کئی بڑی میوہ منڈیوں نے کشمیری سیب کے بجائے ایرانی سیب خریدنے کو ترجیح دی ۔ اس وجہ سے نہ صرف میوہ بیوپاریوں بلکہ کم درجے کے کسانوں کو سخت خسارہ اٹھانا پڑا ۔ سیب کے کئی لاکھ ڈبے فروخت نہیں ہوئے ۔ بلکہ باغوں میں سیب کے ڈھیر پڑے رہے اور وہ وہاں ہی سڑ کر ضایع ہوگئے ۔ اس وجہ سے سیب کی فصل اگانے والے کسانوں کو سخت خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔ امسال ابتدائی مرحلے پر اندازہ لگایا جارہاتھا کہ میوے بڑی مقدار میں بکیں گے اور نرخ بھی قدرے بہتر وصول ہونگے ۔ اس طرح کی خوش خبریاں سنانے کے درمیان یہ اطلاع مل گئی کہ ایک بار پھر سیب برآمد کئے جارہے ہیں ۔ اس وجہ سے بازار میں سیب پہنچانا اور فروخت کرنا بہت مشکل ہوگا ۔ یہاں غریبی کی لائن سے نیچے جو کنبے گزر بسر کررہے ہیں ان میں بڑی تعداد میں غریب کسان شامل ہیں ۔ جب بھی مہنگائی اور خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کسان اس کی زد میں آتے ہیں ۔ بلکہ کسان سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں ۔ کسانوں کے لئے تشویش کی باعث یہ بات ہے کہ اب کوئی بھی فصل یا میوہ بڑے پیمانے پر اخراجات اٹھانے کے بغیر تیار نہیں ہوتے ۔ اس کے بعد خسارے کی وجہ سے ان کے لئے اپنے کنبے کے لئے راشن خریدنا ممکن نہیں رہتا ۔ اس درمیان سرکار کی طرف سے ایسے کنبوں کے لئے کم قیمت پر اضافی راشن کی فراہمی کا اعلان باعث راحت ہوگا ۔ اس اعلان سے ایسے حلقوں کے اندر اطمینان کی لہر پائی جاتی ہے ۔مہنگائی نے ایسے کنبوں کا پہلے سے ناک میں دم کررکھا ہے ۔ تاہم اضافی چاول کی فراہمی بہت حد تک راحت کا باعث ہوگی ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

یاتری کو روپیوں سے بھرا بیگ لوٹانے پر امیت شاہ کی دو پولیس اہلکاروں کی سراہنا

Next Post

وادی میں عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
بڈگام میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گرفتار، پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وادی میں عصمت ریزی کے بڑھتے واقعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan