• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اداریہ

کشمیر میوہ صنعت دو طرفہ مشکلات کی شکار

Online Editor by Online Editor
2023-09-13
in اداریہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ نے ہدایت دی ہیں کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کے نقل و حمل میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ اس طرح کے حکم نامے سے میووں سے بھری گاڑیوں کا جلد از جلد ملک کے بڑے مارکیٹوں میں پہنچ جانا یقینی ہے ۔ انتظامیہ کے اس اقدام سے تجارتی حلقوں کے علاوہ کسانوں کو راحت مل پائے گی ۔ بدقسمتی سے پچھلے دو مہینوں کی لگاتار خشک سالی کی وجہ سے میوہ صنعت کو مبینہ طور سخت نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ میوے خاص طور سے سیب کئی طرح کی نئی بیماریوں کا شکار ہورہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال فصل کی مقدار میں پہلے ہی کمی پائی جاتی تھی ۔ اب خشک سالی کی وجہ سے کسانوں کو مزید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھر مرکزی سرکار نے امریکہ اور ایران کے علاوہ دوسری ریاستوں سے میووں کے برآمدی ٹیکس میں کمی کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ حالیہ سفارتی سرگرمیوں کے بعد اندازہ ہے کہ ان ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے تجارتی فوائد پہنچانے کا امکان ہے ۔ اس غرض سے میوے خاص کر سیب کی در آمد پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ کشمیر میں عوام کے اندر اس وجہ سے سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔ تجارتی حلقوں کے علاوہ کئی سیاسی رہنمائوں نے اسے ملک اور کشمیر میوہ صنعت کو نقصان پہنچانے کا اقدام قرار دیا ہے ۔ ان لیڈروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف کشمیر بلکہ ہماچل اور دوسرے علاقوں میں پیدا ہونے والے میوہ فصلوں کو خسارہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ ان حلقوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اس اقدام سے اجتناب کیا جائے ۔ پچھلے سال بھی میووں کی درآمد پر لگائی جانے والی ڈیوٹی پر کمی کے بعد بڑی مقدار میں سیب در آمد کئے گئے تھے ۔ بلکہ کئی حلقوں نے الزام لگایا تھا کہ اس وجہ سے میووں کی اسمگلنگ بڑ گئی اور ایسے میوے بہت کم قیمت پر فروخت ہوئے ۔ اس وجہ سے مقامی میووں کی خرید و فروخت پر کافی اثر پڑا ۔ رواں سال میوہ صنعت سے جڑے افراد توقع کررہے تھے کہ اچھی تجارت رہے گی ۔ لیکن موسم میں غیر معمولی تبدیلی اور سرکاری اقدامات سے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔
کووڈ لاک ڈاون اور بعد میں کئی دوسری وجوہات کی بنا پر میوہ صنعت خسارے سے دو چار رہی ۔ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ میووں کی پیداوار پر کسانوں کو کافی خرچہ آتا ہے ۔ پورا سال اس کے تحفظ میں گزرجاتا ہے ۔ قریب قریب ہر ہفتے دوا پاشی کرنا پڑتی ہے ۔ ایسا نہ کیا جائے تو نہ صرف فصلوں کو بلکہ درختوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ رہتا ہے ۔ ادویات کے حوالے سے اکثر شکایت رہتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کرکے انہیں بازار میں نقلی ادویات فروخت کی جارہی ہیں ۔ کوئی ایسا طریقہ نہیں جس سے یہ اخذ کیا جائے کہ کون سی دوا نقلی اور کون اصلی ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں کے دوران درجنوں ایسی کمپنیاں سامنے آئیں جو کسانوں کو بہتر ادویات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں ۔ لیکن عملی طور ان ادویات سے فائد ہ ملنے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ کسانوں کو ان اداروں تک رسائی نہیں جہاں پر شکایت درج کرکے ان کے خلاف کاروائی ہوسکتی ہے ۔ دوردراز علاقے کا بے بس کسان ایسا کرنے سے قاصر ہے ۔ یہ بڑی معنی خیز بات ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر ادویات چھڑکنے کے باوجود باغوں میں بیماریاں روز بروز پیدا ہوتی رہتی ہیں ۔ ایگریکلچر اور ارٹیکلچر سے جڑے سرکاری ادارے ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دے پائے ہیں کہ فصلوں اور میووں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔ ہمارے یہ تمام ادارے آج بھی بیرونی ریسرچ پر انحصار کرکے وہاں سے نقل کئے ہوئے مشورے لوگوں تک پہنچاتے ہیں ۔ ہر سال زرعی یونیورسٹیوں سے درجنوں اسکالر فراغت پانے کے باوجود ان کی تحقیق سے عام کسانوں کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچتا ہے ۔ ایسے تمام اسکالروں کی ساری سرگرمیاں ڈگری حاصل کرکے نوکریوں ڈھونڈنے تک محدود ہوتی ہیں ۔ انہیں اس بات سے بالکل کوئی سروکار نہیں کہ مقامی ضرورتوں کے حوالے سے صحیح معنی میں تحقیق کرکے اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں ۔ یہ قومی سرمایہ خرچ کرکے اپنے لئے ڈگریاں حاصل کرتے ہیں ۔ پھر ان ہی ڈگریوں کے بل پر تنخواہیں وصول کرنے کے پیچھے لگ جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے
کہ ہم آج تک فصلوں کو لگنے والی بیماریوں پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ میوہ باغات سے انہیں بہت کم فائدہ ملتا ہے ۔ اس کے بجائے جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والوں کے لئے یہ ایک نفع بخش صنعت بن گئی ہے ۔ ایسی کمپنیاں مبینہ طور کسانوں کو لوٹ کر اپنی جیبیں بھر رہی ہیں ۔ تجربہ میں آیا ہے کہ کسان بڑی مشکل سے اپنا پیٹ پالتے ہیں ۔ اس کے بجائے ادویات فروخت کرنے والی کمپنیاں تیز رفتاری سے ترقی کررہی ہیں ۔ اب سرکار کی طرف سے درآمدی میوہ جات پر ڈیوٹی میں تخفیف سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس سے ممکن ہے کہ سفارتی سطح پر ملک کو بڑا فائدہ ملے گا ۔ تاہم کسانوں اور دوسرے تجارتی حلقوں کو اس وجہ سے سخت تشویش لاحق ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

راجوری جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ اور ایک فوجی ہلاک

Next Post

چھرا زنی۔جرائم انجام دینے کا ایک نیا راستہ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

موسمیاتی چیلنجز اور حکومتی تیاریاں

2024-12-25

خالی ٹریجریاں

2024-12-11

بغیر آب کے آبی ٹرانسپورٹ کا خواب

2024-12-10

ایک ہی سرکار کے دو الگ الگ  اجلاس

2024-12-04

پولیس بھرتی کے لئے امتحان

2024-12-03

370 کے علاوہ مسائل اور بھی ہیں

2024-11-30

کانگریس کا اسٹیٹ ہڈ بحال کرنے پر زور

2024-11-28
دس لاکھ حجاج کیلئے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل

حج کمیٹی نے حج 2025 کی دوسری قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا

2024-11-28
Next Post
چھرا زنی۔جرائم انجام دینے کا ایک نیا راستہ

چھرا زنی۔جرائم انجام دینے کا ایک نیا راستہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan